دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bahar-e-Niyat | بہارِ نیت

book_icon
بہارِ نیت

شفاعَتِ مصطفٰے کا حصول:

حضرت سیِّدُناجابربنعبْدُاللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ رَسُوْلِ کریم،  رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایاکہ جوشخص اَذان سن کریوں کہے:

اَللّٰھُمَّ رَبَّ ہٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلٰوۃِ الْقَائِمَۃِ اٰتِ مُحَمَّدَانِالْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًامَّحْمُوْدَانِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ (یعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!اِس دعوتِ تامہ اورصلوۃِ قائمہ کےمالک توحضرت محمدصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو وسیلہ اورفضیلت عطافرمااوراُن کومقامِ محمود میں کھڑاکرجس کاتونےاُن سےوعدہ کیاہے)۔“تواُس کےلیےقیامت کےدن میری  شفاعت حلال ہے۔ ([1])

       اَذان سن کریہ کلمات بھی کہہ لئےجائیں: رَضِیْتُ بِاللہِ رَبًّاوَّبِسَیِّدِنَامُحَمَّدٍصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنَبِیًّاوَّرَسُوْلًاوَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا (یعنی میںاللہتعالٰی کےربّ ہونے، ہمارے سردارحضرت محمدصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےنبی ورسول ہونےاوراسلام کےدین ہونےپر راضی ہوں) ۔ ([2])

مَشرُوبات پینےکی23نِیَّتَیْں

           (1) …اللہتعالٰی کی اِطاعت پرقوَّت حاصل کروں گا۔ (2) …اِن مشروبات سےملتےجلتےجنتی مشروبات کویادکروں گا۔ (3) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکی عظیم تخلیق اورعجائباتِ قدرت میں غوروفکر کروں گا۔ (4)…اللہعَزَّ  وَجَلَّکےعطاکردہ رزق میں سےکھاؤں اورپیوں گا۔ (5) …اللہتعالٰی کی پاکیزہ اورستھری چیزیں کھاؤں گا۔ (6) …جوکام  اللہ عَزَّ  وَجَلَّکومحبوب ہےاس کےلئے نَشاط یعنی دل جمعی اور فرحت وتازگی حاصل کروں گا۔ (7) …خیروبھلائی کےلیےاپنی ہمت  وحوصلہ کوپختہ کروں گا۔ (8) …اگرنفس طلَبِ علم یا حفظِ قرآن یا اَسباق کےیادکرنےمیں سستی کرےگاتومشروبات پی کراپنی ہمت بڑھاؤں گا۔ (9) …جسم جوہمارےپاس امانت ہےاِس کی حفاظت کروں گا۔

  (10) …جہادکےلیےہمہ وقت خودکومُسْتَعِد (تیار) رکھوں گااورقوَّت حاصل کروں گا۔  (11) …اللہتعالٰی کے نیک بندےاِن سےجو نیت کرتےہیں وہ نیت رکھوں گا۔  (12) …مشروبات سے ستم رسیدہ اور شکستہ دلوں کی مدد کروں گا۔ (13) …حاجتیں پوری کرنےمیں مددکروں گا۔ (14) …مسلمان جن مشکل کاموں کےمحتاج ہوتے ہیں اُن میں شریک ہوکراُن کا ہاتھ بٹاؤں گا۔ (15) …اپنی ہمت وقوَّت کواپنےمسلمان بھائیوں کی مددمیں صرف کروں گا۔ (16) …اُن سے ایذاوتکلیف کودُورکروں گا۔  (17) …دشمنانِ دین اورکفارپربڑائی کااظہارکروں گا۔ (18) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکاذکر اوراُس کی تعظیم کروں گا۔ (19) …اللہتعالٰی نےکھانےپینےکی جوچیزیں بنائی ہیں اُن کی عظمت و بلندی میں غوروفکرکروں گا۔  (20) …اللہکریم نے جو چیزیں مجھ پر فرض فرمائی ہیں اُن کی ادائیگی پرقوت حاصل کروں گا۔ (21) …مظلوموں سےظلم اور ظالموں کاقہردُورکرنےپرطاقت حاصل کروں گا۔  (22) …اپنےخالق ومالک سے اپناحصہ پاؤں گا۔ (23)…حمدوشکرکر کےادائےحق کی کوشش کروں گا۔

مِسواک کی سات نِیَّتَیْں

           (1) …سنَّت پرعمل کروں گا۔ (2) …حضورنَبِیِّ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےمسواک سےمُتَعَلِّق حکم کی پیروی کروں گا۔ (3) …قرآنِ کریم کی تلاوت کے لیے اپنےمنہ کو صاف ستھراکروں گا۔ (4) …نماز میں ذکرِالٰہی کےلیےمنہ کی صفائی کروں گا۔ (5) …اپنے منہ کی بُو کو پاکیزہ رکھوں گا۔ (6) …اپنے دانتوں کو چمکدار بناؤں گا۔ (7) …طہارت ونَظافت کا اہتما م کروں گا۔

مسواک کرنے کی دعا:

       مسواک کرتےوقت یہ دعاکرنامستحب ہے: اَللّٰھُمَّ بَیِّضْ بِہٖ اَسْنَانِیْ وَشَدِّبِہٖ لَثَاثِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْہِ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنیعنی اےاللہعَزَّ وَجَلَّ!اِس کےذریعےمیرےدانتوں کو سفیداورمسوڑھوں کومضبوط فرمادےاورمیرےلیےاِس میں بَرَکت عطافرما، اےسب مہربانوں سے بڑھ کر مہربان۔ ([3])

بلندآواز سے تلاوت وغیرہ کی چھ نِیَّتَیْں

       جب ریاکاری کاخوف نہ ہو تو بلندآواز سےتلاوت  وغیرہ کی یہ نیتیں ہوسکتی ہیں :   (1) …اپنے دل کو بیدار رکھوں گا۔ (2) …غوروفکر کے لیے اپنے خیال ودھیان  کو مجتمع (اکٹھا) رکھوں گا۔ (3) …اپنی سماعت کواِس کی جانب لگائےرکھوں گا۔ (4) …نیند کوخودسےبھگاؤں گا۔ (5) …جوش ونَشاط میں اضافہ کروں گا۔  (6)…اونگنےوالے کی نیندبھگاؤں گا، غافل کو بیداررکھوں گااورانہیں پُرجوش بناؤں گا۔

آخری صفوں میں نماز پڑھنے کی نِیَّت

            حضرت سیِّدُناسعیدبن عامرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَافِرکابیان ہےکہ میں نےحضرت سیِّدُنا ابودرداءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکےساتھ نمازپڑھی، انہوں نےصفوں سےپیچھےہٹناشروع کیا یہاں  تک کہ آخری



[1]   بخاری،  کتاب الاذان،  باب الدعاء عند النداء،  ۱ / ۲۲۴،  حدیث: ۶۱۴

[2]   مسلم،  کتاب الصلاة،  باب القول مثل قول المؤذن... الخ،  ص ۱۶۳،  حدیث: ۸۵۱

[3]   اسنی المطالب،  کتاب الطھارة،  باب صفة الوضوء،  فصل  فی سنن الوضوء،  ۱ / ۱۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن