دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bahar-e-Niyat | بہارِ نیت

book_icon
بہارِ نیت

تیسری نِیَّت

       بندہ اِس نیت سےبھوکا رہےکہ”دنیاوی سامان میں کمی کرےگا۔“تویہ اُس معنیٰ کےلحاظ سےہوگاجیسااس روایت میں ہے۔چنانچہ

افضل لباس، افضل علم اورافضل عبادت:

       حضورنَبِیِّ پاک، صاحِبِ لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا: لوگوں پرایک زمانہ ایساآئےگاکہ اُن کی افضل زِرہ (لباس) بھوک ہوگی، افضل علم خاموشی ہوگا اورافضل عبادت  نیندہوگی۔([1])

       اورمذکورہ نیت اِس معنیٰ  میں ہوگی جس کےمُتَعَلِّق منقول ہے: مَنْ رَضِیَ مِنَ اللہِ بِالْقَلِیْلِ مِنَ الرِّزْقِ رَضِیَ عَنْہُ بِالْقَلِیْلِ مِنَ الْعَمَلَیعنی جواللہعَزَّ  وَجَلَّسےتھوڑے رزق پرراضی ہوگیااللہ کریم اُس سے تھوڑے عمل پر راضی ہوجائےگا۔ ([2])

گناہوں سےبچنےکانسخہ:

       حضرت سیِّدُناحاتِمِ اَصَمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمفرماتےہیں: تم خواہشوں کوچھوڑدوتو دنیاداروں کی خدمت سےبچ جاؤگے، لذتوں کو چھوڑدوتو گناہوں سےبچ جاؤگےاور  لالچ کو چھوڑ دو تو غموں سے بچ جاؤ گے۔بندہ جس قَدَرمن پسند چیزیں کھانےکے لیےاپنےپیٹ کوڈھیل دیتاہےاُسی قَدَرطلَبِ دنیا کی کوشش کرتاہےلہٰذاوہ کھاناچھوڑ کراورخودکوبھوکارکھ کردنیاوی سازوسامان میں کمی کرنے والا شمار ہوگا۔ ([3])

دُنیا!تیراپیٹ ہے:

       ایک بزرگ سےعرض کی گئی: دنیاکیاہے؟انہوں نےفرمایا: دنیا تیراپیٹ ہے پس توجتنااپنےپیٹ سےبےرغبت ہوگااُسی قَدَردنیاسےبےرغبت ہوجائے گا۔ ([4])

چوتھی نِیَّت

       بندہ یہ نیت کرےکہ پیٹ کوبھوکارکھ کرکل  میدانِ محشرمیں قیامت کےاُس دن میں راحت حاصل کروں گاجس کی مقدار50ہزار سال ہے ، جس میں (نافرمانوں کےلئے)   کھانا ہوگا نہ پانی اور یوں ہی راحت ہوگی نہ سکون۔

دنیامیں بھوکارہنےکی فضیلت:

       حضورنَبِیِّ اکرم، شفیْعِ اعظمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عظمت نشان ہے:  بروزِقیامت لوگ پیاسےاٹھائے جائیں گےاوردنیا میں بھوکےرہنے والےآخرت میں

پیٹ بھرے ہوں گے۔ ([5])

انبیائےکرام کی رفاقت حاصل ہو:

       حضورنَبِیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا: اگرممکن ہوکہ  جب تمہیں موت آئے تو تمہارا پیٹ بھوکااورجگر پیاساہوتو ایسا ہی کروکہ اِس کے بدولت تم اعلیٰ منازِل ومراتب پرفائزہوجاؤگے، تمہاراٹھکاناحضرات انبیائےکرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے ساتھ ہوگا اور فرشتے تمہاری روح کی آمد پر خوش ہوں گے۔ ([6])

پیٹ اورشرم گاہ کی خواہشات کاخوف:

      حضورتاجداردوجہاںصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا: مجھےتم پرسب سے زیادہ اُن خواہشات کاخوف ہےجوتمہارےپیٹوں اورشرم گاہوں میں رکھی گئی ہیں۔ ([7])

پانچویں نِیَّت

 



[1]    قوت القلوب،  الفصل السابع فی ذکر اوراد النھار،  ۱ / ۳۳،  دون قولہ افضل درعھم الجوع

[2]    معجم کبیر،  ۸ / ۱۴۰،  حدیث: ۷۶۲۹

[3]   علم القلوب، باب النیة فی التجوع للّٰہ، ص۲۰۳

[4]   علم القلوب، باب النیة فی التجوع للّٰہ، ص۲۰۳

[5]   تذکرة الموضوعات، باب فضل الحلاوة واطعامھا...الخ، ص۱۵۱، دون قولہ الناس یحشرون الی عطاشا

[6]    مسند حارث،  کتاب الصیام،  باب فضل الصوم،  ۱ / ۴۳۰،  حدیث: ۳۴۷ 

[7]    اعتلال القلوب للخرائطی،  باب ذم الھوی واتبائہ، ۱ / ۴۶،  حدیث: ۸۸،  بتغیر قلیل

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن