30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایک حج و عمرے کا ثواب لکھتا ،ہر حَرف کے بدلے ایک سال کے روزوں اور رات کے قیام کا ثواب بڑھاتا، ہر حَرف کے بدلے ایک شہید کا ثواب عطا فرماتا ہےاور (بروزِ قیامت) وہ انبیا وشُہدا کے ساتھ عرشِ الٰہی کے سائے میں ہو گا۔‘‘
(احیاء العلوم، 1/267۔قوت القلوب، 1/63)
ہر وقت جہاں سے کہ انہیں دیکھ سکوں میں جنّت میں مجھے ایسی جگہ پیارے خدا دے
(وسائل بخشش،ص120)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
(14) مَغرب کی نمازِ باجماعت
خادِمِ نبی حضرتِ اَنس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے:جس نے مغرب کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی اُس کے لیے مقبول حج و عمرہ کا ثواب لکھا جائے گااوروہ ایسا ہے گویا (یعنی جیسے )اُس نےشَبِ قَدر میں قیام کیا۔
(جمع الجوامع، 7/195، حدیث: 22311)
(15) ہر بال کے بَدلے نیکی
نبیوں کے سُلطان، محبوبِ رحمٰن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے نمازِ فجر کے متعلِّق اِرشاد فرمایا: جس نے اچھی طرح وُضو کیا پھر اُس مسجد کی جانب چلا جس میں نماز پڑھی جاتی ہے تو ہر قدم کے بدلے اُسے ایک نیکی مِلتی ہے اور ایک گُناہ مِٹا دیا جاتا ہے جبکہ نیکی کا اَجر دَس گُنا ہوتا ہے اور جب وہ نماز ادا کر کے طلوعِ آفتاب کے وقت واپس لوٹتا ہے تو اُس کے جسم پر موجود ہر ہر بال کے بدلے ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور وہ ایک مَبْرور (یعنی مقبول)حج کا ثواب پا کر لوٹتا ہے لیکن اگر وہ وہیں بیٹھ جائے اور نفل پڑھتا رہے تو اُس کے ہر جلسہ کےبدلے دَس لاکھ نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور جو نمازِ عشا ادا کرے اُس کے لئے بھی اِتنی نیکیاں لکھی جاتی ہیں لیکن وہ عمرہ اور حج ِّ مَبْرُور کا ثواب لے کر لوٹتا ہے۔
(قوت القلوب،1/181)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع