30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم طبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
بغیر حج کئے حج کا ثواب
دُعائے عطّار: یا ربِّ مصطفٰے ! جو کوئی 21صفحات کا رسالہ ” بغیر حج کئے حج کا ثواب‘‘ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے پیارے پیارے آخری نبی ،مکّی مدنی محمدِ عربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے صدقے ماں باپ اور بال بچّوں سمیت ہر سال مَبرور حج اور مقبول حاضریِ مدینہ سے مشرَّف فرما اور اُسے بے حساب بخش دے ۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم
دُرود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : فرض حج کرو، بے شک اِس کا اَجر بیس غَزوات میں شرکت کرنے سے زیادہ ہے اور مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھنا اِس کے برابر ہے۔
(فردوس الاخبار، 1/339، حدیث: 2484)
ہر بَرس حج کروں، گردِ کعبہ پِھروں یا شَہِ محترم، تاجدارِ حَرم
تیرے عطّار کا، ہے یہ اَرماں شَہا نکلے طیبہ میں دَم، تاجدارِ حَرم
(وسائلِ بخشش، ص 247، 248)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
بغیر حَج کئے حاجی
حضرتِ رَبیع بِن سُلَیمان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ہم دو بھائی ایک قافلے کے ساتھ حج کے لئے روانہ ہوئے،جب ’’کوفہ‘‘پہنچے تو میں کچھ خریدنے کے لئے بازارکی طرف نکلا، راہ میں یہ عجیب مَنْظر دیکھا کہ ایک وِیران سی جگہ پر ایک مُردہ جانور پڑا تھا اور ایک نہایت غریب خاتون چاقو سے اُس کے گوشت کے ٹکڑے کاٹ کاٹ کر ایک ٹوکری میں رکھ رہی تھی۔ میں نے خیال کیا کہ یہ مُردار گوشت لئے جا رہی ہے اِس پر خاموش نہیں رہنا چاہئے،ممکن ہے کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع