دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Badshah ki Sarri Hoi Laash | بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش

book_icon
بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش

ہمیشہ کی رِضا و ناراضی

حضرت بلال بِن حارِث  رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ، سلطانِ دو جہان  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   کافرمانِ حقیقت نشان ہے : کوئی شخص اچھی بات بول دیتا ہے اُس کی اِنتِہا نہیں جانتا اس کی وجہ سے اس کے لیے اللہ پاک کی رِضا اُس دن تک کیلئے لکھی جاتی ہے جب وہ اُس سے ملے گا۔ اورایک آدَمی بُری بات بول دیتا ہے جس کی اِنتہا نہیں جانتااللہ پاک اس کی وجہ سے اپنی ناراضی اُس دن تک لکھ دیتا ہے جب وہ اس سے ملے گا۔ (ترمذی ، 4 / 143 ، حدیث : 2326)

پہلے تولو پھر منہ سے بولو

مشہور مُفسِّرِقرآن حکیمُ الْاُمَّت حضر ت مفتی احمد یار خان  رحمۃُ اللہ علیہ   اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : (بعض اوقات آدمی)کوئی بات ایسی بُری بول دیتا ہے جس سے ربِّ کریم  ہمیشہ کے لیے ناراض ہو جاتا ہے لہٰذا انسان کو چاہے کہ بَہُت سوچ سمجھ کر بات کیا کرے ۔ حضرتِ عَلقَمہ ( رضی اللہ عنہ   )فرمایا کرتے تھے کہ مجھے بَہُت سی باتوں سے بِلال ابنِ حارث( رضی اللہ عنہ )کی (مذکورہ)حدیث روک دیتی ہے۔ (مرقات)یعنی میں کچھ بولنا چاہتا ہوں کہ یہ حدیث سامنے آ جاتی ہے اور میں (اس خوف سے)خاموش ہو جاتا ہوں۔ (کہ کہیں ایسی بات منہ سے نہ نکل جائے جس کی وجہ سے اللہ کریم ہمیشہ کیلئے مجھ سے ناراض ہو جائے)    (مرآۃالمناجیح ، 6 / 462)

قفلِ مدینہ لگانے ہی میں عافیت ہے

اے عاشقانِ رسول!بے سوچے سمجھے بول پڑنا بے حد خطرناک نتائج کاحامل ہوسکتا اوراللہ پاک کی ہمیشہ ہمیشہ کی ناراضی کا با عِث بن سکتا ہے۔ یقیناً زَبان کا قفلِ مدینہ لگانے یعنی اپنے آپ کو غیرضَروری باتوں سے بچانے ہی میں عافیت ہے۔ خاموشی کی عادت ڈالنے کیلئے کچھ نہ کچھ گفتگو لکھ کر یا اشارے سے کر لیا کرنا بے حد مفید ہے کیونکہ جو زیادہ بولتا ہے عُموماً خطائیں بھی زیادہ کرتا ہے ، راز بھی فاش کر ڈالتا ہے۔ غیبت وچغلی اور عیب جوئی جیسے گناہوں سے بچنا بھی ایسے شخص کیلئے بَہُت دشوار ہوتاہے بلکہ بَک بَک کا عادی بعض اوقات مَعاذَ اللہ  کُفریات بھی بَک ڈالتا ہے!

دِل کی سختی کا انجام

اللہ رَحمٰن ہم پر رحم فرمائے اور ہماری زَبان کو لگام نصیب کرے کہ یہ ذِکْرُ اللہ سے غافِل رہ کر فُضُول بو ل بول کردل کو بھی سخت کردیتی ہے ۔ اللہ غنی کے پیارے نبی مکی مَدَنی  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   کا فرمانِ عبرت نشان ہے : فحش گوئی سخت دِلی سے ہے اور سخت دلی آگ میں ہے۔ (ترمذی ، 3 / 406 ، حدیث : 2016ملتقطا)

بَک بَک کی عادت کفر میں ڈال سکتی ہے

مشہور مُفسِّرِقرآن حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان  رحمۃُ اللہ علیہ   اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : یعنی جو شخص زَبان کا بے باک ہوکہ ہر بُری بھلی بات بے دَھڑک منہ سے نکال دے تو سمجھ لو کہ اس کا دل سخت ہے اس میں حیا نہیں ۔ سختی وہ درخت ہے جس کی جڑ انسان کے دل میں ہے اور اس کی شاخ دوزخ میں۔ ایسے بے دھڑک انسان کا انجام یہ ہو تا ہے کہ وہ اللہ رسول کی بارگاہ میں بھی بے اَدَب ہو کر کافر ہو جا تا ہے۔    (مرآۃالمناجیح ، 6 / 641)

جی چاہتا ہے خوب گناہوں پہ میں روؤں                                                              افسوس مگر دل کی قَساوَت نہیں جاتی

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب                                                            صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

تُوبُوْا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب                                                            صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن