دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Badshah ki Sarri Hoi Laash | بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش

book_icon
بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش

سے روایت ہے کہ اپنے رب سے ہم گنہگاروں کو بخشوانے والے پیارے پیارے آقا   صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   نے ارشادفرمایا : “ جو کسی غمزدہ شخص سے تَعْزِیَت کر ے گا اللہ پاک  اُسے تقویٰ کا لباس پہنائے گا اور رُوحو ں کے درمِیان اس کی رُوح پر رَحمت فرمائے گا اور جو کسی مصیبت زدہ سے تَعْزِیَت کرےگااللہ پاک اُسے جنّت کے جوڑوں میں سے دوایسے جوڑے پہنائے گا جن کی قیمت (ساری)دنیا بھی نہیں ہوسکتی۔ “ (معجم ا وسط ، 6 / 429 ، حدیث : 9292)

یا خدا صدقہ نبی کا بخش مجھ کو بے حساب                 نزع و قبر وحشر میں مجھ کو نہ دینا کچھ عذاب

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب                                  صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب                                                                 صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

غیبت سننا بھی حرام ہے

اللہ پاک کےپیارے پیارے آخری نبی ، مکی مَدَنی ، محمدِعربی   صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   نے گانا گانے اور گانا سننے سے اور غیبت کرنے اور غیبت سننے سے اور چُغلی کرنے اور چغلی سننے سے منع فرمایا۔ (جامع صغیر ، ص560 ، حدیث : 9378) حضرتِ علامہ عَبْدُ الرَّءُ وف مُناوِی  رحمۃُ اللہ علیہ    فرماتے ہیں : غیبت سننے والا بھی غیبت کرنے والوں میں سے ایک ہوتا ہے۔

                   (فیض القدیر ، 3 / 612 ، تحت الحدیث : 3929)

غیبت میں شرکت کے تمام انداز گناہ ہیں

غیبت سننے پر خوش ہونا اور اس کی طرف توجّہ سے کان لگانا دلچسپی لیتے ہوئے ہاں ، ہوں ، ہیں ، جی وغیرہ آوازیں نکالنا بھی غیبت ہے۔ غیبت سننے والے کی اِس حَرَکت سے غیبت کرنے والے کو مزیدتقویّت ملتی ہے اور وہ مزید بڑھ چڑھ کر غیبت کرتا ہے ، اِسی طرح غیبت سُن کر خوشی اور تَعَجُّب کااظہار بھی گناہ ہے مَثَلاً حیرت کے ساتھ کہنا : ارے!یہ ایسا شخص ہے! میں تو اِس کو اچّھا آدمی سمجھتا تھا۔ دلچسپی کے ساتھ غیبت سننے ، تَعَجُّب کا اظہار کرنے ، ہاں میں ہاں ملانے کے انداز میں سَرہِلانے وغیرہ میں غیبت کرنے والے کی پذیرائی اور حوصلہ افزائی کا سامان ہے بلکہ ایسے موقع پر بلا اجازتِ شرعی خاموش رہنے والا بھی غیبت میں شریک ہی مانا جائیگا۔ (احیاء العلوم ، 3 / 180 ماخوذ ا)

بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش

ایک مرتبہ کچھ لوگوں نے حضرتِ مَیْمُون  رحمۃُ اللہ علیہ کے سامنے ایک بادشاہ کی بُرائیاں بیان کرنا شُروع کردیں ، آپ  رحمۃُ اللہ علیہ   خاموشی سے سنتے رہے ، خُوداس کے بارے میں

 کوئی اچھی یا بُری بات نہیں کی ۔ جب رات سوئے تو خواب میں دیکھا کہ اُسی بادشاہ کی سڑی ہوئی بدبودار لاش آپ  رحمۃُ اللہ علیہ کے سامنے رکھی ہے اور ایک آدمی کہہ رہا ہے : “ اسے کھاؤ! “ فرمایا : میں اِسے کیوں کھاؤں؟اُس نے جواب دیا : اِس لئے کہ تمہارے سامنے اِس بادشاہ کی غیبت کی گئی تھی ۔ فرمایا : مگر میں نے تو اس کے بارے میں کوئی اچھا یا بُرا کلام نہیں کیا !جواب ملا : لیکن تم اس کی غیبت سننے پر رِضا مند تھے۔ (صفۃالصفوۃ ، 3 / 154ملخصا) حضرتِ حَزْم  رحمۃُ اللہ علیہ   فرماتے ہیں : حضرتِ مَیْمُون  رحمۃُ اللہ علیہ خُود کسی کی غیبت کرتے نہ اپنے سامنے کسی کو غیبت کرنے دیتے بلکہ اگر کوئی غیبت کرنے کی کوشش کرتا تو اسے منع فرما دیتے اگر وہ باز آجاتا تو ٹھیک ورنہ آپ  رحمۃُ اللہ علیہ وہاں سے اُٹھ کھڑے ہوتے۔

 (حلیۃ الاولیاء ، 3 / 127 ، رقم : 3418)

سیاسی تبصروں کی بیٹھکیں

اے عاشقانِ رسول! اِس حکایت سے معلوم ہوا کہ سیاسی قائِدِین ، اربابِ اقتِدار اور حکمران طبقے کی غیبت کی بھی کھلی چھوٹ نہیں۔ صد کروڑ افسوس!آج کل شاید ہی ہماری کوئی نشست ایسی ہو جس میں کسی سیاسی لیڈر یا وزیر یا قومی یا صوبائی اسمبلی کے کسی رُکن کی عزّت کی دھجِّیاں نہ اُڑائی جاتی ہوں۔ کبھی وزیرِ اعظم ہَدَفِ تنقید ہوتا ہے توکبھی صدر ، کبھی  وزیرِ اعلیٰ کی شامت آتی ہے تو کبھی گورنر کی۔ مختلف لوگوں کے مُتَعَلِّق نام بنام زور دارمنفی (NEGATIVE)بحثیں کی جاتیں ، جی بھر کر کیچڑ اُچھالا جاتا اور ایک سے ایک بُرے نام رکھے جاتے ہیں۔ غور سے سنئے !ربِّ کائنات پارہ 26سورۃُ الحُجُرات آیت نمبر 11 میں ارشاد فرماتا ہے : ( وَ لَا تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِؕ-) ترجَمۂ کنز الایمان : اور ایک دوسرے کے بُرے نام نہ رکھو۔

فِرِشتے لعنت کرتے ہیں

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب “ آنسوؤں کا دریا  “ صفحہ 246تا 247پر یہ حدیثِ پاک لکھی ہے : حضرتِ سعیدبن عامِر   رضی اللہ عنہ   سے روایت ہےکہ نور کے پیکر ، تمام نبیوں کے سَرْوَر  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   کا ارشادِ حقیقت بنیاد ہے :  جس نے کسی مسلمان کو اس کے نام کے علاوہ کسی لفظ(یعنی بُرے نام ) سے پکارا اُس پر ملائکہ (فرشتے )لعنت بھیجتے ہیں۔ (جامع صغیر ، ص525 ، حدیث : 8666)

اخباری خبروں کا حال بے حال

من چلے نوجوانوں کی اکثر مَنْڈلیوں (ٹولیوں) اور بڑے بوڑھوں کی کثیر بیٹھکوں میں حکمرانوں اور سیاسی لیڈروں کے بارے میں غیبتوں ، تہمتوں ، بدگمانیوں اور عیب دریوں کا وہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن