دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Badgumani | بدگمانی

book_icon
بدگمانی

ہیں   ، حضرت خواجہ نقشبند عالمِ جلیل پابند ِشریعت (تھے) ، ان کے قلب نے کچھ پسند نہیں   کیا حالانکہ اس میں   شرعاً (آج کل کی کُشتیوں   کی مثل)کوئی ناجائز بات بھی شامل نہ تھی ، یہ خیال آنا ہی تھا کہ غنودگی آگئی ، دیکھا کہ حشر کا میدان ہے ، ان کے اور جنّت کے درمیان دلدل کا ایک دریا حائل ہے ۔ یہ گزر کر اس کے پارجانا چاہتے تھے ۔ چنانچہ اِس میں   اُترے اور جتنا زور لگاتے اتنا دھنستے چلے جاتے ، یہاں   تک کہ بغلوں   تک دھنس گئے ۔ اب نہایت پریشان ہوئے کہ کیا کریں   ، اتنے میں   دیکھا کہ حضرت امیر کلال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  تشریف لائے اور ایک ہاتھ سے باہر نکال کر دریا کے پار پہنچا دیا ۔ پھر آپ کی آنکھ ُکھل گئی اور اس سے پہلے کہ آپ کچھ کہتے ، حضرت امیرکلال رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا کہ اگر ہم کُشتی نہ لڑیں   تو یہ طاقت کہاں   سے آئے (یعنی ہمارا لڑنا اللّٰہ تعالیٰ کی رضا اور جہاد کی تیاری کے لئے ہے)۔ یہ سن کر آپ فوراً ان کے قدموں   میں   گر گئے اور ان کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔  (ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  ، حصہ ۴ ، ص۳۶۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(4) خوش رنگ سیب

             اِمامِ اہلسنّت مجددِ دین وملت شاہ مولانا احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  (اَلْمُتَوَفّٰی۱۳۴۰ھ)کا بیان ہے : ایک صاحب اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ میں   سے تھے ۔ آپ کی خدمت میں   بادشاہِ وقت قدم بوسی کے لئے حاضِر ہوا ۔ حضور کے پاس کچھ سیب نذر میں   آئے تھے ۔ حضور نے ایک سیب بادشاہ کو دیا اور کہا کھاؤ۔ اس نے عرض کی حضور بھی نوش فرمائیں   ۔ چنانچہ آپ نے بھی کھائے اور بادشاہ نے بھی۔ اس وقت بادشاہ کو دِل میں   خیال گزرا کہ یہ جو سب سے بڑا خوش رنگ سیب ہے اگر اپنے ہاتھ سے اُٹھا کر مجھے دے دیں   تو میں   جان لوں   گا کہ یہ ولی ہیں   ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے وہی سیب اُٹھا کر فرمایا : ’’ ہم مصر گئے تھے وہاں   ایک جگہ جلسہ بڑا بھاری تھا ، دیکھا کہ ایک شخص ہے اس کے پاس ایک گدھا ہے اور اس کی آنکھوں   پر پٹی بندھی ہے ۔ ایک چیز ایک شخص کی دوسرے کے پاس رکھ دی جاتی ہے ۔ اس گدھے سے پوچھا جاتا ہے ، گدھا ساری مجلس کا دورہ کرتا ہے ، جس کے پاس ہوتی ہے ، جاکر سر ٹیک دیتا ہے ۔ ‘‘یہ حکایت ہم نے اس لئے بیان کی کہ اگر یہ سیب نہ دیں   تو ہم ولی ہی نہیں   اور اگر دیں   گے تو اس گدھے سے بڑھ کر کیا کمال دِکھایا ۔ یہ فرما کر سیب بادشاہ کی طرف پھینک دِیا ۔  (ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت قُدِّسَ سِرُّہٗ ، حصہ ۴ ، ص۳۴۲)

            میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! معلوم ہوا کہ اولیاء اللّٰہ رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کی بارگاہ میں   زبان کے ساتھ ساتھ دِل بھی سنبھال کر جانا چاہئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(5) شاہی دربار میں   سِفَارِش

             شیخ فرید الدین عطّار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَفَّار (اَلْمُتَوَفّٰی۶۰۶ھ)لکھتے ہیں   : دو درویش طویل سفر کے بعد حضرت ابو عبداللّٰہ خفیف عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ اللَّطِیْف سے ملنےپہنچے تو معلوم ہوا کہ آپ شاہی دربار میں   جلوہ فرما ہیں  ۔ یہ سن کر ان لوگوں   نے سوچا کہ یہ کس قِسْم کے بُزُرگ ہیں   جو شاہی دربار میں   حاضِری دیتے ہیں   ۔ بہرحال یہ دونوں   بازار کی طرف نکل گئے اور اپنی جیب سلوانے کے لئے ایک درزی کی دُکان پر پہنچے۔ اسی دوران درزی کی قینچی گم ہوگئی اور اس نے ان دونوں   کو چوری کے شبہ میں   گرفتار کروا دیا ۔ جب پولیس دونوں   کو لے کرشاہی دربار میں   پہنچی تو حضرت ابو عبداللّٰہ خفیف عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ اللَّطِیْف نے بادشاہ سے اِن کی سِفارِش کرتے ہوئے فرمایا : ’’ یہ دونوں   چور نہیں   ہیں  ، لہٰذا اِن کو چھوڑدیا جائے ۔ ‘‘چنانچہ آپ کی سفارش پر ان دونوں   کو رِہا کردیا گیا ۔ اس کے بعد آپ نے ان دونوں   سے فرمایا : ’’میں   اسی وجہ سے دربارِ شاہی میں   موجود رہتا ہوں  ۔ ‘‘یہ سن کر وہ دونوں   معذرت کرنے لگے اور آپ کے عقیدت مندوں   میں   شامل ہوگئے۔

 (تذکرۃ الاولیاء ،  ذکرابوعبداللّٰہ خفیف ، ص۱۰۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

’’بد ُگمانی سے بچئے‘‘ کے بارہ حُرُوف کی نسبت سے بد گُمانی کے 12 علاج

          میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! بد ُگمانی کی ہلاکت خیزیوں   سے بچنے کے لئے ہمیں   چاہئے کہ اس باطِنی مرض کے علاج کے لئے عملی کوششوں  کا آغاز کردیں   ۔

 پہلا علاج:

            ہمیں   چاہئے کہ اپنے مسلمان بھائیوں   کی خوبیوں   پر نظر رکھیں۔ جو اپنے مسلمان بھائیوں   کے بارے میں   حسن ِظن رکھتا ہے اسے سکونِ قلب نصیب ہوتا اور جو بد ُگمانی کی بُری عادت میں   مبتلاہواس کے دِل میں   وحشتوں   کا بسیرا رہتا ہے۔

دوسرا علاج:

            اپنی اِصلاح کی کوشش جاری رکھئے کیونکہ جو خود نیک ہوتا ہے وہ دوسروں   کے بارے میں   بھی اچھے ُگمان رکھتا ہے۔ جو خود بُرے کاموں   میں   مشغول رہتا ہے اسے دوسرے بھی اپنے جیسے دکھائی دیتے ہیں   ۔ عربی مقولہ ہے : اِذَا سَاءَ فِعْلُ الْمَرْءِ سَاءَ تْ ظُنُوْنُہُ یعنی جب کسی کے کام بُرے ہوجائیں   تو اس کے ُگمان بھی بُرے ہوجاتے ہیں  ۔  (فیض القدیر  ، ج۳ ، ص۱۵۷)

تیسراعلاج:

            بُری صحبت سے بچتے ہوئے نیک صحبت اِختِیار کیجئے ، جہاں   دوسری بَرَکتیں   ملیں   گی وہیں   بد ُگمانی سے بچنے میں   بھی مدد ملے گی ۔ روح المعانی میں   ہے : ’’صُحْبَۃُ الْاَشْرَارِ تُوْرِثُ سُوْ ءَ الظَّنِّ بِالْاَخْیَارِ یعنی بُروں   کی صحبت اچھوں   سے بد ُگمانی پیدا کرتی ہے۔ (روح المعانی  ، پ ۱۶ ، مریم ،  تحت الآیۃ ۹۸ ، ج۱۶ ، ص۶۱۲)

چوتھا علاج:

            جببھی دِل میں  کسی مسلمان کے بارے میں   بد ُگمانی پیدا ہوتواپنی توجہ اس کی طرف کرنے کے بجائے بد ُگمانی کے شرعی اَحکام کو پیش ِنظر رکھئے اور بد ُگمانی کے انجام پر نگاہ رکھتے ہوئے خود کو عذابِ الٰہی سے ڈرائیے ۔ میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! یقینا ہم جہنم کا ہلکے سے ہلکا عذاب بھی برداشت کرنے کی سکت نہیں   رکھتے۔ حضرتابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا روایت کرتے ہیں   کہ رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ ’’ دوزخیوں   میں   سب سے ہلکا عذاب جس کو ہو گا اسے آگ کے جوتے پہنائے جائیں   گے جن سے اس کا دماغ کھولنے لگے گا۔ ‘‘

 ( صحیح البخاری  ، باب صفۃ الجنۃ والنار  ،  الحدیث ۶۵۶۱  ، ج۴ ، ص۲۶۲)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن