30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یقین کے دَرَجے پر پہنچ گئی کہ فُلاں شخص ریا کار ہی ہے تو اب بد ُگمانی کرنے والا گناہ گار ہوگا چاہے اس بارے میں زبان سے کچھ نہ بولے ۔
(2) بد ُگمانی کو زبان پر لے آنایا اس کے تقاضے پر عمل کر لینا:
علّامہ عبدالغنی نابلسی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی (اَلْمُتَوَفّٰی۱۱۴۳ھ) لکھتے ہیں : شک یا وہم کی بناء پر مؤمنین سے بد ُگمانی اِس صورت میں حرام ہے جب اس کا اثر اَعضاء پر ظاہِر ہو یعنی اس کے تقاضے پر عمل کر لیا جائے مثلاً اس بد ُگمانی کو زبان سے بیان کردیا جائے ۔ (الحدیقۃ الندیۃ ، ج۲ ، ص۱۳ملخصًا)
اورعلّامہ سیِّد محمود آلُوسی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی (اَلْمُتَوَفّٰی۱۲۷۰ھ) لکھتے ہیں :
جب بد ُگمانی غیر اِختِیاری ہو تو جس چیز کی مُمَانَعَت ہے ، وہ اس کے تقاضے کے مطابق عمل کرنا ہے یعنی مظنون (یعنی جس کے بارے میں دِل میں ُگمان آئے) کو حقیر جاننا یا اس کی عیب گوئی کرنایا اس بد ُگمانی کوبیان کردینا ۔ (روح المعانی ، پ ۲۶ ، الحجرٰت : تحت الآیۃ ۱۲ ، ج۲۶ ، ص۴۲۹ ، ملخصاً)
مثلاً آپ کی دعوت میں نہ پہنچنے والے اِسلامی بھائی نے ملاقات ہونے پر اپنا کوئی عُذْر پیش کیا مگر آپ کے دِل میں شیطان نے وَسْوَسَہ ڈالا کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے اور آپ نے اس ُگمان کی پیروی کرتے ہوئے فوراً بول دیا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو ، تو ایسی بد ُگمانی حرام ہے ۔
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! بد ُگمانی میں مبتلا ہونے والا وادیٔ ہلاکت میں جاپڑتا ہے کیونکہ اِس ایک گناہ کی وجہ سے دیگر کئی گناہ سرزَد ہوجاتے ہیں مثلاً :
(1)…اگر سامنے والے پر اِس کااظہار کیا تو اُس کی دِل آزاری کا قوی اندیشہ ہے اور بغیر اِجازتِ شرعی مسلمان کی دِل آزاری حرام ہے ۔ حضورِ پاک ، صاحبِ لَولاک ، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’جس نے کسی مسلمان کو اَذِیَّت دی اس نے مجھے اَذِیَّت دی اور جس نے مجھے اَذِیَّت دی ، پس اس نے اللّٰہ تعالیٰ کواَذِیَّت دی ۔ ‘‘ (المعجم الاوسط ، الحدیث۳۶۰۷ ، ج۲ ، ص۳۸۶)
(2)… اگراس کی غیر موجودگی میں کسی دوسرے پر اِظہار کیا تو غیبت ہوجائے گی اور مسلمان کی غیبت کرنا حرام ہے ۔ قراٰن پاک میں ارشاد ہوتا ہے :
وَ لَا یَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًاؕ-اَیُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ یَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِیْهِ مَیْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُؕ-(پ۲۶ ، الحجرٰت : ۱۲)
ترجمۂ کنزالایمان : اور ایک دوسرے کیغیبت نہ کرو۔ کیا تم میں کوئی پسندرکھے گا کہ اپنے مرے بھائی کا گوشت کھائے تو یہ تمہیں گوارا نہ ہو گا۔
حُجَّۃُ الْاِسْلام اِمام محمدغزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی (اَلْمُتَوَفّٰی۵۰۵ھ) ارشاد فرماتے ہیں : ’’مسلمانوں سے بد ُگمانی رکھنا شیطان کے مکر وفریب کی وجہ سے ہوتا ہے ، بیشک بعض ُگمان گناہ ہوتے ہیں اور جب کوئی شخص کسی کے بارے میں بد ُگمانی کو دِل پر جما لیتا ہے تو شیطان اس کو اُبھارتاہے کہ وہ زبان سے اِس کااِظہار کرے اس طرح وہ شخص غیبت کا مُرْتَکِب ہوکر ہلاکت کاسامان کر لیتا ہے یاپھر وہ اس کے حُقُوق پورے کرنے میں کوتاہی کرتاہے یاپھر اُسے حقیر اور خود کو اُس سے بہترسمجھتا ہے اور یہ تمام چیزیں ہلاک کرنے والی ہیں ۔ (الحدیقۃ الندیۃ ، ج۲ ، ص۸)
(3)…بد ُگمانی کے نتیجے میں تَجَسُّس پیدا ہوتا ہے کیونکہ دِل محض ُگمان پر صَبْر نہیں کرتا بلکہ تَحْقِیْق طَلَب کرتا ہے جس کی وجہ سے اِنسان تَجَسُّس میں جاپڑتا ہے اور یہ بھی ممنوع ہے ۔ اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا :
وَ لَا تَجَسَّسُوْا
ترجمۂ کنزلایمان : اور عیب نہ ڈھونڈھو۔ (پ۲۶ ، الحجرٰت : ۱۲)
صدر الافاضل حضرت مولانا سیدمحمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی (اَلْمُتَوَفّٰی۱۳۶۷ھ) اس آیت کے تحت تفسیر خزائن العرفان میں لکھتے ہیں : ’’ یعنی مسلمانوں کی عیب جوئی نہ کرو اور ان کے چھپے حال کی جستجو میں نہ رہو جسے اللّٰہ تعالیٰ نے اپنی ستّاری سے چھپایا۔ ‘‘
(4)…بدگمانی سے بُغض اور حَسَد جیسے باطِنی اَمراض بھی پیدا ہوتے ہیں ۔ (فتح الباری ، الحدیث ۶۰۶۶ ، ج۱۰ ، ص۴۱۰)
بد گُمانی کی خوفناک آفت
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!والدین ا ولاد ، بھائی بہن ، زوج و زوجہ ، ساس بہو ، سُسرداماد ، نندبھاوج بلکہ تمام اہلِ خانہ و خاندان نیز استاد شاگرد ، سیٹھ اور نوکر ، تاجِر و گاہک ، افسر و مزدور ، حاکِم و مَحْکُوم ، الغرض ایسا لگتا ہے کہ تمام دینی و دُنْیوی شُعبوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی اکثریت اِس وقت بد ُگمانی کی خوفناک آفت کی لپیٹ میں ہے۔ کسی کو موبائل پر فون کریں اور وہ Receiveنہ کرے تو بد ُگمانی … شوہر کی تَوَجُّہ بیوی کی طرف کم ہو گئی تو فوراً ساس سے بد ُگمانی … بیٹے کی توجہ کم ہو گئی تو فوراً بہو سے بد ُگمانی… کسی فیکٹری سے اچھی نوکری سے فارغ ہوگئے تو دفتر کے کسی فَرْد سے بد ُگمانی… کاروبار میں نقصان ہو گیا تو قریبی کاروباری حَرِیف سے بد ُگمانی …تنظیمی طور پر خِلافِ تَوَقُّع بات ہو گئی تو ذِمہ داران سے بد ُگمانی …اِجْتِماع ذِکْر ونعت کے اِنْتِظَامات میں کمزوری ہو ئی تو فوراً مُنْتَظِمِین سے بد ُگمانی …اجتماع ذکر ونعت میں کوئی شخص جُھوم رہا ہے یا رورہا ہے تو بد ُگمانی…کسی بُزُرگ یا پیر نے اپنے مریدین یا مُتَعلِّقین کی ترغیب کے لئے کو ئی اپنا واقعہ بیان کردیا تو فوراً ان سے بد ُگمانی …جس نے قَرْض لیا اور وہ رَابِطے میں نہیں آرہا یا جس سے مال بُک کروالیا وہ مِل نہیں رہا تو فوراً بد ُگمانی … کسی نے وقت دیا اور آنے میں تاخیر ہو گئی تو بد ُگمانی …فُلاں کے پاس تھوڑے ہی عرصے میں گاڑی ، اچھا مکان اور دیگر سہولیات آگئیں فوراً بد ُگمانی ، اُسے شہرت مل گئی تو بد ُگمانی ۔
آپ غور کرتے جائیں تو شب و روز نہ جانے کتنی مرتبہ ہم بد ُگمانی کا شکار ہوتے ہوں گے ۔ پھر یہ اِبتداء ًپیدا ہو نے والی بد ُگمانی اُس شخص کے عیبوں کی ٹوہ میں لگاتی ، حَسَد پر اُبھارتی ، غِیبت اور بُہْتَان پر اُکساتی اور آخِرت برباد کرتی ہے۔ اِسی بد ُگمانی کی وجہ سے بھائی بھائی میں دشمنی ہوجاتی ہے ، ساس بہومیں ٹَھن جاتی ہے ، میاں بیوی میں جُدائی ، بھائی بہنوں کے درمیان قَطْع تَعَلُّقی ہوجاتی ہے اور یوں ہنستے بستے گھر اُجڑجاتے ہیں اور اگر یہی بد ُگمانی کسی مذہبی تحریک سے وابستہ اَفراد میں آجائے تو نگران وماتحت کے درمیان اعتماد کی فضا ختم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ناقابل ِبیان نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔ اور اگر یہ بد ُگمانی اولیاء کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام بالخصوص اپنے پیرومُرْشِد سے ہو تو ایساشخص فُیُوض وبَرَکات سے محروم رہ جاتا ہے۔ اِمامِ اہلسنّت ، مجددِ دین وملت شاہ مولانا احمد رضاخان عَلَیْہِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع