دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Badgumani | بدگمانی

book_icon
بدگمانی

کہ’’ مسجد میں  بدبودار تیل نہیں   جلانا چاہئے۔ ‘‘انھوں   نے عرض کیا : ’’ حضور! اس میں   ارنڈی کا تیل ہے۔ ‘‘ فرمایا : ’’راہگیر دیکھ کر کیسے سمجھیں   گے کہ اس لالٹین میں  ارنڈی کا تیل جل رہا ہے؟ وہ تو یہی کہیں   گے کہ دوسروں   کو فتویٰ دیاجاتاہے کہ مٹی کا بد بودار تیل مسجد میں  نہ جلاؤ اور خود مسجد میں  لالٹین جلوا رہے ہیں   ، ہاں  ! اگر آپ برابر اسکے پاس یہ کہتے رہیں   کہ اس لالٹین میں  ارنڈی کا تیل ہے ، تومضایقہ نہیں  ، ‘‘ چنانچہ حاجی صاحب نے فوراً اس لالٹین کو ُگل کر کے خارِجِ مسجد کردیا ۔   (حیاتِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  ، ج۱ ، ص۱۴۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(3) یہ آبِ زَم زَم ہے

            ایک مرتبہ تبلیغ ِقراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیۃ اور تخصص فی الفقہ کے اِسلامی بھائی امیر ِاہلسنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں   حاضِر تھے۔ اس دوران آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کھڑے ہوکر پانی پیا ۔ پھر وضاحت کرتے ہوئے کچھ اس طرح سے فرمایا کہ’’ یہ آبِ زم زم ہے ، اس لئے میں   نے کھڑے ہو کر پیا اور آپ کو بتانے میں   میری ایک نیت یہ بھی ہے کہ کہیں   کوئی اِسلامی بھائی بد ُگمانی میں   مبتلا نہ ہوجائے ۔ ‘‘

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مَدَنی ماحول اپنا لیجئے

          میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!بد ُگمانی اور دیگر ظاہِری وباطنی عیوب سے جان چھڑانے کے لئے تبلیغ ِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ، اِنْ شَاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے اَعلیٰ اَخلاقی اَوصاف غیرمحسوس طور پر آپ کے کِردار کا حصہ بنتے چلے جائیں   گے۔ اپنے شہر میں   ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے ہفتہ وارسنتوں   بھرے اجتماع میں   شرکت اور راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں   سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں   میں   سفر کیجئے ۔ اِن مَدَنی قافلوں   میں   سفر کی بَرَکت سے اپنے سابِقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دِل حُسن ِ عاقبت کے لئے بے چین ہوجائے گا جس کے نتیجے میں   اِرتکاب ِ گناہ کی کثرت پر نَدَامت محسوس ہوگی اور توبہ کی توفیق ملے گی۔ عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں   میں   مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں   زبان پر فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ دُرُود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوتِ قراٰن ، حمد ِ الٰہی اور نعتِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی عادی بن جائے گی ، غصیلہ پن رخصت ہوجائے گا اور اس کی جگہ نرمی لے لے گی ، بے صبری کی عادت ترک کرکے صابِر و شاکر رہنا نصیب ہوگا ، بد ُگمانی کی عادتِ بد نکل جائے گی اور حسن ِظن کی عادت بنے گی ، تَکَبُّر سے جان چھوٹ جائے گی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا ، دُنیاوی مال ودولت کی لالچ سے پیچھا چھوٹ جائے گا اور نیکیوں   کی حِرْص ملے گی ، الغرض بار بار راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں   سفر کرنے والے کی زندگی میں   مَدَنی اِنقِلاب برپا ہوجائے گا ، اِنْ شَاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ۔

فیشن ایبل نوجوان کی توبہ

            شیخ ِطریقت امیر ِاہلسنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی مشہورِ زمانہ تالیف ’’فیضانِ سنّت ‘‘جلد اول کے صفحہ93 پر لکھتے ہیں  :

             کلکتہ (ہند) کے ایک اِسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ عرض کرتا ہوں  ، ان کا کہنا ہے ، میں   سنتوں   بھری زندگی سے بَہُت دُور ایک فیشن ایبل نوجوان تھا ، ایک رات گھر کی طرف آتے ہوئے اثنائے راہ سبز سبز عماموں   کی بہاریں   نظر آئیں  ، قریب گیا تو پتا چلا کہ بمبئی سے دعوتِ اِسلامی والے عاشقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافلہ آیا ہوا ہے جس کے سبب یہاں   سنّتوں   بھرا اجتماع ہو رہا ہے ، میرے دِل میں   آیا کہ یہ لوگ طویل سفر کرکے ہمارے شہر کلکتہ آئے ہیں   ، ان کو سننا چاہئے لہٰذا میں   اجتماع میں   شریک ہوگیا ، اختتام پر ان حضرات نے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے بانٹنے شروع کئے ، خوش قسمتی سے ایک رسالہ میرے ہاتھ میں   بھی آگیا ، اس پر لکھا تھا ، ’’بھیانک اونٹ‘‘ میں  گھر آگیا ، کل پڑھوں   گا یہ ذہن بنا کر رسالہ رکھ دیا اور سونے کی تیاری کرنے لگا ، سونے سے قبل یونہی رسالہ ’’بھیانک اونٹ‘‘ کا جب ورق پلٹا تو میری نظر اس عبارت پر پڑی ’’شیطان لاکھ سستی دِلائے مگر یہ رِسالہ ضرور پڑھ لیجئے اِنْ شَاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ کے اندر مَدَنی اِنقِلاب برپا ہوجائے گا ۔ ‘‘اس جملہ نے میری زبردست رہنمائی کی میں   نے سوچا ، واقعی شیطان مجھے یہ رسالہ کہاں   پڑھنے دے گا ، کل کس نے دیکھی ہے !نیکی میں   دیر نہیں   کرنی چاہئے ، اس کو ابھی پڑھ لینا چاہیے ، یہ سوچ کر میں   نے پڑھنا شروع کیا ، اس پاک پَرْوَرْدَگا ر عَزَّوَجَلَّ کی قسم جس کے دربار عالی میں   حاضِر ہو کر بروزِ قیامت حساب دینا پڑے گا ! جب میں   نے رسالہ ’’بھیانک اونٹ‘‘ پڑھا تو اس میں   کفار ِ نابکار کی جانب سے حضورِ پاک ، صاحبِ لَولاک ، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  پر توڑے جانے والے مظالم کا پُر سوز بیان پڑھ کر میں   اَشکبار ہو گیا ، میری نیند اُچٹ گئی ، کافی دیر تک میں   روتا رہا۔ راتوں   رات میں   نے عزم کیا کہ صبح ہاتھوں   ہاتھ مَدَنی قافلے میں   سفر کروں   گا۔ جب صبح والدین کی خدمت میں   عرض کی تو انہوں   نے بخوشی اِجازت مرحمت فرمادی اور میں   تین دن کے لئے عاشقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلے کا مسافر بن گیا ، قافلے والوں   نے مجھے بدل کر کیا سے کیا بنا دیا!

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں   نَمازی بن کر پلٹا ، سبز عمامہ شریف کے تاج سے سر ’’سبز‘‘ ہو گیا ، تن مَدَنی لباس سے آراستہ ہو گیا ، میری ماں   نے جب مجھے تبدیل ہوتا دیکھا تو بے حد خوش ہوئیں   اور خوب دُعاؤں   سے نوازا ، عزیز و رشتہ دار سب مجھ سے خوش ہوگئے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آجکل دعوتِ اِسلامی کی ایک تحصیل مشاورت کے خادِم (نگران) کی حیثیت سے حسب ِتوفیق سنتوں   کی دُھومیں   مچانے کی سعادت پارہا ہوں  ۔

عاشقانِ رسول لائے جنت کے پھول                             آؤ لینے چلیں   قافلے میں   چلو

بھاگتے ہیں   کہاں   آ بھی جائیں   یہاں                                   پائیں   گے جنتیں   قافلے میں   چلو

(فیضانِ سنت ، با ب آدابِ طعام ، ج۱ ، ص۹۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! سنّتوں بھری زندگی ُگزارنے کیلئے عبادات و اخلاقیات کے تعلُّق سے امیر ِاہل ِسنّت ، شیخ ِطریقت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن