دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bad shuguni | بد شگونی

book_icon
بد شگونی

بَدشگونی کے بھیانک نتائج

          ٭بَدشگونی کا شکار ہونے والوں  کا  اللہ عَزَّوَجَلَّ پر اِعتماد اور توکُّل کمزور ہوجاتاہے ٭اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بارے میں  بَدگمانی پیداہوتی ہے ٭  تقدیر پر ایمان کمزور ہونے لگتا ہے ٭شیطانی وَسْوَسوں  کا دروازہ کھلتاہے٭بَدفالی سے آدمی کے اندر توہُّم پرستی ، بُزدلی ، ڈر اور خوف ، پَست ہمتی اورتنگ دلی پیدا ہوجاتی ہے ٭ناکامی کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں  مثلاً کام کرنے کا طریقہ دُرُست نہ ہونا ، غَلَط وَقْت اور غَلَط جگہ پر کام کرنااور ناتجربہ کاری لیکن بَدشگونی کا عادی شخص اپنی ناکامی کا سبب نُحوست کو قرار دینے کی وجہ سے اپنی اِصلاح سے محروم رہ جاتا ہے ٭بَدشگونی کی وجہ سے اگر رشتے ناطے توڑے جائیں  تو  آپس کی ناچاقیاں  جنم لیتی ہیں٭جو لوگ اپنے اوپر بَدفالی کا دروازہ کھول لیتے ہیں  انہیں  ہرچیز منحوس نظر آنے لگتی ہے ، کسی کام کے لیے گھر سے نکلے اور کالی بلی نے راستہ کاٹ لیا تویہ ذہن بنالیتے ہیں  کہ اب ہمارا کام نہیں  ہوگا اور واپس گھر آگئے ، ایک شخص صبح سویر ے اپنی دکان کھولنے جاتاہے راستہ میں  کوئی حادثہ پیش آیا تو سمجھ لیتاہے کہ آج کا دن میرے لیے منحوس ہے لہٰذا آج مجھے نقصان ہوگا یوں  ان کا نظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ جاتا ہے ٭کسی کے گھر پراُلّو کی آواز سن لی تو اِعلان کردیا کہ اس گھر کا کوئی فرد مرنے والا ہے یا خاندان میں  جھگڑا ہونے والاہے ، جس کے نتیجے میں  اس گھروالوں  کے لئے مصیبت کھڑی ہوجاتی ہی٭نیا ملازم اگر کاروباری ڈِیل نہ کرپائے اور آرڈر ہاتھ سے نکل جائے تو فیکٹری مالک اسے منحوس قرار دے کر نوکری سے نکال دیتا ہے ٭ نئی دلہن کے ہاتھوں  اگر کوئی چیز گرکر ٹُوٹ پُھوٹ جائے تو اس کو منحوس سمجھاجاتاہے اور بات بات پر اس کی دل آزاری کی جاتی ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بَدشگونی اور طرح طرح کے ظاہِری وباطِنی گناہوں  سے بچنے کا جذبہ پانے کے لئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی  کا مَدَنی ماحول کسی نعمتِ عُظمٰی سے کم نہیں  ، اِس سے ہر دَم وابَستہ رہئے ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِس سے مُنسلک(مُنْ۔ سَ۔ لک) ہونے والوں  کی زندَگیوں  میں حیرت انگیز تبدیلیاں  بلکہ مَدَنی اِنقلاب برپا ہو جاتاہے ۔ اِس ضِمن میں  ایک مَدَنی بہار مُلاحَظہ ہو ، چُنانچِہ

آسمان پر سے کاغذ کا پرزہ گرا

         قَصبہ کالونی ( بابُ المدینہ کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : ہمارے خاندان میں  لڑکیاں  کافی تھیں ، چچا جان کے یہاں  سات لڑکیاں  تو بڑے بھائی جان کے یہاں  9لڑکیاں  ! میری شادی ہوئی تو میرے یہاں  بھی لڑکی کی وِلادت ہوئی۔ سب کو تشویش سی ہونے لگی اور آج کل کے ایک عام ذِہن کے مُطابِق سب کو وہم سا ہونے لگا کہ کسی نے جادو کر کے اولادِ نرینہ کا سلسلہ بند کروا دیا ہے! میں  نے نیت کی کہ میرے یہاں  لڑکا پیدا ہوا تو 30 دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کروں  گا۔ میری مَدَنی مُنّی کی امّی نے ایک بار خواب دیکھا کہ آسمان سے کوئی کاغذ کا پُرزہ ان کے قریب آ کر گرا ، اُٹھا کر دیکھا تو اُس پر لکھا تھا ، بِلال۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ30 دن کے مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے میرے یہاں  مَدَنی مُنّے کی آمد ہو گئی ! نہ صِرْف ایک بلکہ آگے چل کریکے بعد دیگرے دو۲ مَدَنی مُنّے مزید پیدا ہوئے۔  اللہ عَزَّوَجَلَّ کا کرم دیکھئے! 30 دن کے مَدَنی قافِلے کی بَرَکت صِرْف مجھ تک مَحدود نہ رہی ۔ ہمارے خاندان میں  جو بھی اولادِ نرینہ سے محروم تھا سب کے یہاں  خوشیوں  کی بہاریں  لٹاتے ہوئے مَدَنی مُنے تَولُّد(یعنی پیدا) ہوئے۔ یہ بیان دیتے وَقْت  اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ میں  عَلاقائی مَدَنی قافِلہ ذمّہ دار کی حیثیت سے مَدَنی قافِلوں  کی بہاریں  لُٹا نے کی کوششیں  کر رہا ہوں۔

آکے تم با ادَب ، دیکھ لو فضلِ ربِّ                  مَدَنی مُنّے ملیں ، قافِلے میں چلو

کھوٹی قسمت کھری ، گود ہو گی ہری              مُنّا مُنّی ملیں ، قافِلے میں چلو

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے کس طرح مَن کی مُرادیں  بَر آتی ہیں ! اُمّیدوں  کی سوکھی کھیتیاں ہری ہو جاتی ہیں ، دلوں  کی پَژ مُردہ (یعنی مُرجھائی ہوئی)کلیاں  کِھل اٹھتی ہیں  اور خانماں  برباد وں  کی خوشیاں  لوٹ آتی ہیں۔ مگر یہ ذِہن میں  رہے کہ ضَروری نہیں  ہر ایک کی دلی مُراد لازِمی ہی پوری ہو ، بارہا ایسا ہوتا ہے کہ بندہ جو طَلَب کرتا ہے وہ اُس کے حق میں  بہتر نہیں  ہوتا اور اُس کا سُوال پورا نہیں  کیا جاتا۔ اُس کی منہ مانگی مُراد نہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن