30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اُلٹے نکلیں تو ننھیال (یعنی ماموں وغیرہ )پر بھاری ہوتے ہیں ٭دودھ پیتے بچے کے بالوں میں کنگھی کی جائے تو اس کے دانت ٹیڑھے نکلتے ہیں ٭چھوٹا بچہ کسی کی ٹانگ کے نیچے سے گزر جائے تو اس کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے ٭بچہ سویا ہو ا ہواُس کے اوپر سے کوئی پھلانگ کر گزر جائے تو بچے کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے ٭ مغرب کے بعد دروازے میں نہیں بیٹھنا چاہئے کیونکہ بلائیں گزر رہی ہوتی ہیں ٭زلزلے کے وَقْت بھاگتے ہوئے جو زمین پر گر گیا وہ گونگا ہوجائے گا ٭رات کو آئینہ دیکھنے سے چہرے پر جُھریاں پڑتی ہیں ٭ انگلیاں چٹخانے سے نُحوست آتی ہے ([1]) ٭ سورج گرہن کے وَقْت حامِلہ عورت چُھری سے کوئی چیز نہ کاٹے کہ بچہ پیدا ہوگا تو اس کا ہاتھ یا پاؤں کٹا یا چِراہوا ہوگا ٭نومَولُود (یعنی بہت چھوٹے بچے)کے کپڑے دھو کر نچوڑے نہیں جاتے کہ اس سے بچے کے جسم میں درد ہوگا ٭کبھی نمبروں سے بَدفالی لیتے ہیں (بالخصوص یورپی ممالک کے رہنے والے) ، اسی لئے ان کی بڑی بڑی عمارتوں میں 13 نمبر والی منزل نہیں ہوتی(بارھویں منزل کے بعد والی منزل کو چودھویں منزل قرار دے لیتے ہیں ) ، اسی طرح ان کے اسپتالوں میں 13 نمبر والابستر یا کمرہ بھی نہیں پایا جاتا کیونکہ وہ اس نمبر کو منحوس سمجھتے ہیں ٭رات کے وَقْت کنگھی چوٹی کرنے یاناخن کاٹنے سے نُحوست آتی ہے ٭گھرکی چھت یا دیوار پر اُلّو بیٹھنے سے نُحوست آتی ہے (جبکہ مغربی ممالک میں اُلو کو بابَرَکت سمجھا جاتا ہے)٭ مغرب کی اذان کے وَقْت تمام لائٹیں روشن کردینی چاہئیں ورنہ بلائیں اُترتی ہیں۔ مذکورہ بالا بَدشگونیوں کے علاوہ بھی مختلف معاشروں ، قوموں ، برادریوں میں مختلف بَدشگونیاں پائی جاتی ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بَدشگونی انسان کے لئے دینی و دُنیوی دونوں اعتبار سے بہت زیادہ خطرناک ہے ۔ یہ انسان کو وسوسوں کی دَلدل میں اُتار دیتی ہے چنانچہ وہ ہر چھوٹی بڑی چیز سے ڈرنے لگتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنی پَرچھائی (یعنی سائے)سے بھی خوف کھاتا ہے۔ وہ اس وَہم میں مبتلا ہوجاتا ہے کہ دنیا کی ساری بَدبختی وبَدنصیبی اسی کے گِرد جمع ہوچکی ہے اور دوسرے لوگ پُرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسا شخص اپنے پیاروں کو بھی وہمی نگاہ سے دیکھتا ہے جس سے دلوں میں کَدُورَت(یعنی دشمنی) پیدا ہوتی ہے ۔ بَدشگونی کی باطنی بیماری میں مبتلا انسان ذہنی وقلبی طور پر مَفْلُوج(یعنی ناکارہ) ہوکر رہ جاتا ہے اور کوئی کام ڈَھنگ سے نہیں کرسکتا ۔ امام ابوالحسن علی بن محمد ماوردی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیلکھتے ہیں : اِعْلَمْ اَ نَّہ لَیْسَ شَیْئٌ اَضَرَّ بِالرَّأْئیِ وَلَا اَ فْسَدَ لِلتَّدبِیرِ مِن اِعتِقَادِ الطِّیَرَۃِ جان لو! بَدشگونی سے زیادہ فِکْر کو نقصان پہنچانے والی اور تدبیر کو بگاڑنے والی کوئی شے نہیں ہے ۔ (ادب الدنیا والدین ، ص ۲۷۴)
کثیر احادیثِ مبارکہ میں بھی بَدشگونی کے نقصانات سے خبردار کیا گیا ہے چنانچہ
(۱) وہ ہم میں سے نہیں
حضورِ پاک ، صاحبِ لَولاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے بَدفالی لینے والوں سے اپنی بیزاری کا اِظہاران الفاظ میں فرمایا : لَیسَ مِنَّا مَن تَطَیَّرَ وَلَاتُطُیِّرَ لَہ یعنی جس نے بَدشگونی لی اور جس کے لیے بَدشگونی لی گئی وہ ہم میں سے نہیں ہے (یعنی ہمارے طریقے پر نہیں ہے ) ۔
(المعجم الکبیر ، ۱۸ / ۱۶۲ ، الحدیث۳۵۵ و فیض القدیر ، ۳ / ۲۸۸ ، تحت الحدیث : ۳۲۰۶)
(۲) بلند درجوں تک نہیں پہنچ سکتا
شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ثَلَاثٌ مَنْ کُنَّ فِیْہِ لَمْ یَنَلِ الدَّرَجَاتِ الْعُلٰی مَنْ تَکَہَّنَ أَوِ اسْتَقْسَمَ اَوْ رَدَّہُ مِنْ سَفَرِہٖ طِیَرَۃٌ یعنی تین چیزیں جس شخص میں ہوں وہ بلند درجات تک نہیں پہنچ سکتا {۱}جو اپنی اَٹکل سے غیب کی خبر دے (یعنی آیندہ کی بات بتائے)یا{۲}فال کے تیروں سے اپنی قسمت معلوم کرے یا{۳}بَد شگونی کے سبب اپنے سفر سے رُک جائے۔ (تاریخ ابن عساکر ، رجاء بن حیوۃ ، ۱۸ / ۹۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
[1]انگلیاں چٹخانے کے تین اَحکام : (الف) نَماز کے دَوران مکروہِ تحریمی ہے اورتَوابِعِ نَماز میں مَثَلاً نَماز کیلئے جاتے ہوئے ، نَماز کااِنتظار کرتے ہوئے بھی اُنگلیاں چٹخانا مکروہ ہے(بہارِ شریعت ، ۱ / ۶۲۵) (ب)خارجِ نَماز میں (یعنی توابعِ نَماز میں بھی نہ ہو ) بِغیر حاجت کے اُنگلیاں چٹخانا مکروہِ تنزیہی ہے (ج) خارجِ نَماز میں کسی حاجت کے سبب مَثَلاً اُنگلیوں کو آرام دینے کیلئے اُنگلیاں چٹخانا مُباح ( یعنی بِلا کراہت جائز ) ہے (رَدُّالْمُحتار ، ۲ / ۴۹۳۔ ۴۹۴)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع