دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bad shuguni | بد شگونی

book_icon
بد شگونی

قافلوں ، عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ، مَدَنی تربیّتی کورس ، فرض عُلُوم کورس ، مَدَنی چینل اور درسِ فیضانِ سنّت وغیرہ کے ذَرِیعے خوب سَرگرمِ عمل ہے ، آپ بھی  دعوت ِ اسلامی  کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو جایئے ، اِس کی بَرَکت سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اعلیٰ اَخلاقی اَوصاف غیرمحسوس طور پر آپ کے کردار کا حصّہ بنتے چلے جائیں  گے ۔ ہر اسلامی بھائی کو چاہیے کہ وہ اپنے شہر میں  ہونے والے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وارسنَّتوں  بھرے اجتِماع میں  شرکت کرے اورسنَّتوں  کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں  میں  عاشِقانِ رسول کے ہمراہ سنّتوں  بھرا سفر کرے ۔ اِن مَدَنی قافِلوں  میں  سفر کی بَرَکت سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے سابِقہ طَرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دل عاقِبت کی بہتری کے لئے بے چین ہوجائے گا ، جس کے نتیجے میں  گناہوں  کی کثرت پر نَدامت ہوگی اور توبہ کی سعادت ملے گی۔ عاشِقانِ رسول کے ہمراہ مَدَنی قافِلوں  میں  مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں  فُحش کلامی اور فُضول گوئی کی جگہ لب پردُرُود ِ پاک کا وِرد ہوگا اور زَبان تلاوتِ قرآن اور ذکرونعت کی عادی بن جائے گی ، غُصّے کی جگہ نرمی ، بے صَبری کی جگہ صبر وتحمُّل ،  تکبُّر کی جگہ عاجِزی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا ۔ دنیاوی مال ودولت کے لالچ سے پیچھا چُھوٹے گا اور نیکیوں  کی حِرص ملے گی ، الغرض بار بار راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں  سفر کرنے والے کی زندَگی میں  مَدَنی انقِلاب برپا ہوجائے گا ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ۔ آپ کی ترغیب وتَحریص کے لئے عاشِقانِ رسول کی صُحبت کی بَرَکت سے مَملُو(یعنی بھری ہوئی) ایک مَدَنی بہار آپ کے گوشگزار کرتا ہوں ، چنانچہ

نشے کی عادتِ بَد چھوٹ گئی

           عطّار آباد(جیکب آباد ، باب الاسلام سندھ) کے علاقے ٹُھل سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں  ہے : پہلے میں  غَلَط عقائد کا حامِل اور اخلاقی برائیوں  کی دلدل میں  دھنسا ہوا تھا ، روزانہ رات کو 8 سے 12 بجے تک بھنگ ، چرس اور شراب وغیرہ کا نشہ کیا کرتا پھر بَدمست ہوکر گھر پہنچتا اور بستر پر بے سُدھ ہوکر سورہتا۔ میری ماں  میری حالت دیکھ کر روتی رہتی اور مجھے سمجھاتی لیکن مجھ پر ذرا بھی اثر نہ ہوتا۔ پھرغالباً 2010ء میں  ہمارے علاقے میں  سیلاب آیا تو ہم نے ایک محفوظ مقام پر پناہ لی ۔ وہاں  میں  شدید بیمار ہوگیا حتی کہ مجھے خون کی اُلٹیاں  آنے لگیں  ۔ میری خوش نصیبی کہ اسی دوران میری ملاقات ایک دعوتِ اسلامی والے سے ہوگئی جس نے مجھ پر انفرادی کوشش کی اور میں  نے اپنی زندگی میں  پہلی بار مَدَنی قافلے میں  سکھر کی طرف سفر کیا ۔ مجھے بَدعقیدگی اور نشے کی عادتِ بَد سے توبہ کی توفیق ملی ، پھر راہیں  کھلتی چلی گئیں۔ مدنی کام کرتے کرتے مجھے حصولِ علمِ دین کا ایسا شوق ہوا کہ میں  نے لاڑکانہ فاروق نگر میں  جامعۃ المدینہ میں  داخلہ لے لیا ، کچھ عرصے بعد باب المدینہ کراچی منتقل ہوگیا۔ تادمِ بیان جامعۃُ المدینہ فیضانِ مشتاق باب المدینہ (کراچی)میں  درجہ ثانیہ کا طالب العِلْم ہوں۔

اچّھی نیّت کا پھل پاؤ گے بے بدل   سب کرو  نیّتیں  قافِلے  میں چلو

دُور     بیماریاں   اور    ناداریاں  ہوں ٹلیں مشکلیں قافلے میں چلو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!           صلَّی اللہُ تعالیٰ علٰی محمَّد

نیک فال یا اچھا شگون لینا

          نیک فال یا اچھاشگون لینا بَدشگونی کی ضِد ہے یعنی کسی چیز کو اپنے لئے باعث خیر وبَرَکت سمجھنا اور یہ مُسْتَحَبہے ، مثلاً بزرگانِ دین کی زِیارت ہونا ، بُدھ کے دن نیا سبق شروع کرنا ، پیراور جمعرات کوسفر شروع کرنا۔ ہمارے مکی مَدَنی آقا  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو نیک فال لینا پسند تھا چنانچہ اِرشادفرمایا : بَدفالی کوئی چیز نہیں  اور فال اچھی چیز ہے۔ لوگوں  نے عرض کی : فال کیا چیز ہے؟ فرمایا : ’’ اچھا کلمہ جو کسی سے سنے۔ ‘‘

(بخاری ، کتاب الطب ،  باب الطیرۃ ، ۴ / ۳۶ ، حدیث : ۵۷۵۴)

صَدرُ الشَّرِیعہ بدرُالطَّریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی اس حدیث کے تحت لکھتے ہیں : کہیں جاتے وقت یا کسی کام کا ارادہ کرتے وقت کسی کی زبان سے اگر اچھا کلمہ نکل گیا ، یہ فال حسن ہے۔ (بہار ، شریعت ، ۳ / ۵۰۳)     

اچھا معلوم ہوتا

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن