30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرتِ سیِّدُنا جابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ خوش خصال ، پیکرِ حُسن وجمال صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے اِرشادفرمایا : اَلْعَیْنُ تُدْخِلُ الرَّجُلَ الْقَبْرَ وَ تُدْخِلُ الْجَمَلَ الْقِدْرَبے شک نظر مرد کو قبر میں اور اُونٹ کو دیگ میں داخل کر دیتی ہے ۔ (جمع الجوامع ، ۵ / ۲۰۴ ، حدیث : ۱۴۵۵۸ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حضرت سیِّدَتُنااَسما بنت عُمَیْس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی : یارسول اللہصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اولادِ جعفر کو جلد نظر لگ جایا کرتی ہے ، کیامیں انہیں جھاڑ پُھونک کراؤں ؟ فرمایا : ہاں ! کیونکہ اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت لے جانے والی ہوتی تو نظرِ بَد سبقت لے جاتی۔
(ترمذی ، کتاب الطب ، باب ما جاء فی الرقیۃمن العین ، ۴ / ۱۳ ، حدیث : ۲۰۶۶)
حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اس حدیثِ پاک کے تحت وضاحت فرماتے ہیں : ٭کیونکہ یہ بچے ظاہِری باطنی خوبیوں والے ہیں اس لیے لوگ انہیں تعجب کی نظر سے دیکھتے ہیں اور یہ بچے نظر کی وجہ سے بیمار ہوجاتے ہیں۔ نظر کا اثر زہر سے زیادہ تیز اور سَخْت ہوتا ہے اس لیے تُسْرِع (یعنی جلدی)فرمانا بالکل دُرُست ہے ۔ ٭ غالباً انہوں (یعنی حضرتِ سَیِّدَتُنااسما بنت عُمَیْس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُا) نے حضورصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمسے ہی نظر کا دَم سیکھا ہوگا ، اس کی اِجازت چاہ رہی ہیں جو عطا ہوگئی۔ ٭ نظر بَد بڑی موثر ہوتی ہے اگر کسی چیز سے تقدیر پلٹ جاتی تو نظر سے پلٹ جاتی ۔ ٭ خیال رہے کہ غصہ کی نظر منظور میں ڈر پیدا کردیتی ہے محبت کی نظر خوشی اسی طرح تعجب کی نظر بیماری پیدا کرسکتی ہے۔ ٭ رب تعالیٰ جس چیز میں چاہے تاثیرِ خاص پیدا فرمادے وہ قادرِ مُطْلَق ہے۔ ٭ پھرجیسے بُری نظر بُرااَثر پیدا کرتی ہے یوں ہی صالحین مقبولین کی رحمت کی نظر منظور میں اِنقلاب (یعنی تبدیلی)پیدا کردیتی ہے ، نظرِ بَد بیماریاں پیدا کرتی ہے تو نظرِخوب بیماریاں دُورکرتی ہے۔ شیطان نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کیا : اَنْظِرْنِیْ مجھے مہلت دے ، اگر کہتا : اُ نْظُرْ اِلَیَّمجھے نظرِرحمت سے دیکھ لے تو اس کا بیڑا پار ہوجاتا۔ (مرقات) ٭ (حکایت : ) ایک شخص نے کہا کہ میں نے بڑے بڑوں کو دیکھا کسی میں کچھ نہیں ہے ۔ دوسرے نے کہا : مگر کسی نے تجھے نہ دیکھا ، اگر کوئی نظر والا تجھے دیکھ لیتا تو تیرا یہ حال نہ ہوتا۔ الغرض نظر بڑی چیزہے ، کوئی نظر خانہ خراب کردیتی ہے کوئی نظر خراب کو آباد کردیتی ہے۔ شعر
نظر کی جَولانیاں نہ پوچھو نظر حقیقت میں وہ نظر ہے
اُٹھے تو بجلی پناہ مانگے گرے تو خانہ خراب کردے
(مراٰۃ المناجیح ، ۶ / ۲۴۱ بتغیر)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مُوئے مبارک کی بَرَکت سے نظر والے کو شفا مل جاتی
حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن عبداللہ بن مَوْہَبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے روایت ہے کہ میرے گھر والوں نے مجھے پیالہ دے کر اُمُّ المومنین حضرتِ سَیِّدَتُنا اُمُّ سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُا کے پاس بھیجا ، جب کسی آدمی کو نظریا کوئی شے لگ جاتی تو ان کے پاس لگن بھیجتے تھے۔ حضرتِ سَیِّدَتُنا ام سلمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُا نے حضورِ اکرمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا مُوئے مبارک چاند ی کی کپی (ڈبی)میں رکھا ہوا تھا ۔ میں نےکپی میں جھانکا تو چندسرخ بال دیکھے ۔
(بخاری ، کتاب اللباس ، باب ما یذکر فی الشیب۴ / ۷۶ ، حدیث : ۵۸۹۶)
مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان نے اِس حدیثِ پاک کے تحت جو وضاحت فرمائی ہے ، اس سے حاصل ہونے والے مَدَنی پھول پیشِ خدمت ہیں : ٭ یعنی اہلِ مدینہ کو جب کوئی بیماری یا نظر بَد یا کوئی اور تکلیف ہوتی تو وہ کسی ایسے برتن میں جس میں کپڑے دھوئے جاتے تھے پانی بھیج دیتے ٭غالبا ً آپ(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُا) وہ بال شریف مع اس کپی کے پانی میں گھول دیتی تھیں ، لوگ وہ پانی پیتے اور شفا پاتے۔ ٭ بال کی یہ سرخی خضاب کی نہ تھی بلکہ وہ بال خوشبوؤں میں رکھے گئے تھے یہ رنگ اسی خوشبو کا تھا ۔ ٭اس حدیث سے چند فائدے حاصل ہوئے : ایک یہ کہ حضرات صحابہ کرام(علیہم الرضوان) حضور(صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ) کے بال شریف بَرَکت کے لیے اپنے گھروں میں رکھتے تھے۔ دوسرے یہ کہ اس بال شریف کا بہت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع