دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bad shuguni | بد شگونی

book_icon
بد شگونی

اِعتقاد سے رُخِ انور کی زیارت صحابی بنا دیتی ہے ، یہی حال قرآن شریف کا ہے ، بَدنیتی سے اس کا پڑھنا کُفْر ہے ، نیک نیتی سے عبادت ۔ اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے ایک یہ کہ نظر بَدحق ہے ، دوسرے یہ کہ رسولُ اللہصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم رب کے ایسے محبوب ہیں  کہ رب انہیں  نظرِ بَد سے بچاتا ہے کیونکہ کفار نے ان لوگوں  سے نظر بَد لگانے کو کہا تھاجن کی بُری نظر لوگوں  کو ہلاک کردیتی تھی ، اللہ(عَزَّوَجَلَّ) نے اپنے حبیب(صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم) کوان کے شَر سے محفوظ رکھا۔ یہ آیت نظرِبَد سے بچنے کے لیے اَکسیر (یعنی مُفید)ہے۔ (نور العرفان ، ص۹۷۱)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

نظر حق ہے

          سرکارِ نامدار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشادفرمایا : نظر حق ہے ، اگر کوئی چیز تقدیر سے بڑھ سکتی تو اس پر نظر بڑھ جاتی اور جب تم دھلوائے جاؤ تو دھودو ۔  (مسلم ، کتاب السلام ، باب الطب و المرض و الرقی  ، ص۱۲۰۲ ، حدیث : ۲۱۸۸)

        مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان نے اِس حدیثِ پاک کے تحت جو وضاحت فرمائی ہے ، اس سے حاصل ہونے والے مَدَنی پھول پیشِ خدمت ہیں  : ٭ نظرِ بَد کا اثر برحق ہے اس سے منظور (یعنی جسے نظر لگی اس)کو نقصان پہنچ جاتاہی٭  نظر کا اثر اس قدر سَخْت ہے کہ اگر کوئی چیز تقدیر کا مقابلہ کرسکتی تو نظرِ بَد کرلیتی کہ تقدیر میں  آرام لکھا ہو مگر یہ تکلیف پہنچادیتی مگر چونکہ کوئی چیز تقدیر کا مقابلہ نہیں  کرسکتی اس لیے یہ نظرِ بَد بھی تقدیر نہیں  پلٹ سکتی۔ ٭ اگر کسی نظرے ہوئے (یعنی جس کو نظر لگی ہو اس)کو تم پر شبہ ہو کہ تمہاری نظر اسے لگی ہے اور وہ دفعِ نظر (یعنی نظر اُتارنے )کے لیے تمہارے ہاتھ پاؤں  دُھلواکر اپنے پر چھینٹا مارنا چاہے تو تم بُرانہ مانو بلکہ فورا اپنے یہ اَعضاء دھو کر اسے دے دو ، نظر لگ جانا عیب نہیںنظر تو ماں  کی بھی لگ جاتی ہے۔ ٭ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عوام میں  مشہور ٹوٹکے اگر خلافِ شرع نہ ہوں  تو ان کا بند کرنا ضَروری نہیں  ، دیکھو نظر والے کے ہاتھ پاؤں  دھو کر مَنْظُور (یعنی جس کو نظر لگی ہو)کو چھینٹا مارنا عرب میں  مُرَوَّج (یعنی اس کا رواج)تھا ، حضورصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے اس کو باقی رکھا ۔ ٭ہمارے ہاں  تھوڑی سی آٹے کی بھوسی تین سُرخ مرچیں  منظور (یعنی جس کو نظر لگی ہو)پر سات بار گھما کر سرسے پاؤں  تک پھر آگ میں  ڈال دیتے ہیں  اگر نظر ہوتی ہے تو بُھس نہیں  اٹھتی اور رب تعالیٰ شفاء دیتا ہے۔ ٭جیسے دواؤں  میں  نَقْل کی ضرورت نہیں  تجربہ کافی ہے ایسے ہی دعاؤں  اور ایسے ٹوٹکوں  میں  نَقْل ضَروری نہیں  خلافِ شرع نہ ہوں  تو دُرُست ہیں  اگرچہ ماثُور دعائیں  افضل ہیں  ۔ ٭حضرت عثمان غنی(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ) نے ایک خوبصورت تندُرُست بچہ دیکھا تو فرمایا اس کی ٹھوڑی میں  سیاہی لگا دو تاکہ نظر نہ لگے ۔ ٭ حضرت ہشام ابن عروہ (رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ)جب کوئی پسندیدہ چیز دیکھتے تو فرماتے :  ماشاءَ اللہُ لَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ۔ ٭  علماء فرماتے ہیں  کہ بعض نظروں  میں  زہریلا پن ہوتا ہے جو اثر کرتاہے ۔ (مرقات)     (مراٰۃ المناجیح ، ۶ / ۲۲۳)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

کھیتوں  وغیرہ کو نظر لگنے سے بچانے کا نسخہ

        علامہ ابن عابدین شامی قُدِّسَ سرُّہُ السّامیلکھتے ہیں : اس بات میں  کوئی حَرَج نہیں  ہے کہ کھیتی یاخربوز اور تربوز کے کھیت میں  نظر بَد سے بچاؤ کے لیے ہڈیاں  لٹکائی جائیں  کیو نکہ نظر بَدمال ، آدمی اور جانور سب کو لگ جاتی ہے اور اس کا اثرعلامات سے ظاہِر ہوجاتا ہے تودیکھنے والا جب کھیتی کی جانب دیکھے گا تو اس کی نگاہ پہلے ہڈیوں پر پڑے گی کیو نکہ وہ کھیت سے بلند ہوتی ہیں اس کے بعد کھیتی پرپڑے گی تو یوں اس کی نظر کا زہر وہیں  ضائع ہوجائے گا اور کھیت کو نقصان نہیں  پہنچے گا ، حدیث پاک میں  ہے کہ ایک صحابیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُا  نبی کریمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں  حاضر ہو کر عرض گزار ہوئیں  کہ ہم کسان لوگ ہیں  اور ہمیں  اپنے کھیتوں  پر نظرِ بَد کا اندیشہ رہتا ہے ، آپ نے کھیتی میں  ہڈیاں رکھنے کا حکم اِرشادفرمایا۔

(سنن الکبری للبیہقی ،  ۶ / ۲۲۸ ، حدیث : ۱۱۷۵۳)(رد المحتار ، ۹ / ۶۰۱)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

نظرِ بَد اونٹ کو دیگ میں  اتار دیتی ہے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن