30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرنا) ہے کہ اگروہ ناپاک بھی ہوجائیں تاہم پاک کرلینا ممکن۔ حضور سیّدعالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں : اِنَّ اﷲَکَرِہَ لَکُمْ ثَلٰثاً اللہتعالیٰ تین باتیں تمہارے لئے ناپسند رکھتا ہے : قِیْلَ وَقَالَ وَکَثْرَۃَ السُّؤَالِ وَاِضَاعَۃَ الْمَالِ فضول بک بک اور سُوال کی کثرت اور مال کی اِضاعت(یعنی مال کو ضائع کرنا)۔ رَوَاہُ الشَّیْخَانَ وَغَیْرُھُمَا(یعنی اسے بخاری ومسلم اور دیگر نے روایت کیا)
اور اگر یہ خیال کیا جائے کہ ان سے مُردے کو نہلایا ہے تو ان میں نُحوست آگئی تو یہ خیال اَوہامِ کفارِ ہند (یعنی ہند کے غیرمسلموں کے وہموں )سے بہت ملتا ہے۔ وَاﷲُ تعالٰی اَعْلَم (فتاویٰ رضویہ ، ۹ / ۹۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نہ جانے کس منحوس کی شکل دیکھی تھی؟
بَدشگونی کی عادتِ بَد میں مبتلا شخص کو جب کسی کام میں نقصان ہوتا ہے یا کسی مقصد میں ناکامی ہوتی ہے تو وہ یہ جملہ کہتا ہے : آج صبح سویرے نہ جانے کس منحوس کی شکل دیکھی تھی؟حالانکہ انسان صبح سویرے بستر پر آنکھ کھلنے کے بعد سب سے پہلے اپنے ہی گھر کے کسی فرد کی شکل دیکھتا ہے ، تو کیا گھر کا کوئی آدمی اس قدر منحوس ہوسکتا ہے کہ صِرْف اس کی شکل دیکھ لینے سے سارا دن نُحوست میں گزرتا ہے؟کسی کو منحوس کہنے پر بعض اوقات شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ، ایک سبق آموز حکایت سے اس بات کو سمجھنے کی کوشش کیجئے ، چنانچہ ایک بادشاہ اور اس کے ساتھی شکار کی غرض سے جنگل کی جانب چلے جارہے تھے۔ صبح کے سناٹے میں گھوڑوں کی ٹاپیں صاف سنائی دے رہی تھیں جنہیں سنتے ہی اکثر راہگیرراستے سے ہٹ جاتے تھے کیونکہ بادشاہ سلامت شکار پر جاتے ہوئے کسی کا راستہ میں آنا پسند نہیں کرتے تھے۔ بادشاہ اور اس کے ساتھیوں کی سواری بڑے طُمْطُراق (یعنی شان وشوکت)سے شہر سے گزررہی تھی ، جونہی بادشاہ شہر کی فَصِیل(چار دیواری) کے قریب پہنچا اس کی نگاہ سامنے آتے ہوئے ایک آنکھ والے شخص پر پڑی جو راستے سے ہٹنے کے بجائے بڑی بے نیازی سے چلا آرہا تھا۔ اسے سامنے آتا ہوا دیکھ کر بادشاہ غصے سے چیخا۔ ’’ اف! یہ تو انتہائی بَدشگونی ہے۔ کیا اس بَدبخت کا نے(یعنی ایک آنکھ والے ) شخص کو عِلْم نہیں تھا کہ جب بادشاہ کی سواری گزررہی ہو تو راستہ چھوڑ دیا جاتا ہے ، لیکن اس منحوس یک چشم نے تو ہمارا راستہ کاٹ کر انتہائی نُحوست کا ثبوت دیا ہے۔ ‘‘بادشاہ سپاہیوں کی جانب مُڑا اور غصے سے چیخا۔ ’’ ہم حکم دیتے ہیں کہ اس ایک آنکھ والے شخص کو ان سُتونوں سے باندھ دیا جائے اور ہمارے لَوٹنے تک یہ شخص یہیں بندھا رہے گا۔ ہم واپسی پر اس کی سزا تجویز کریں گے۔ ‘‘سپاہیوں نے فوراً حکم کی تعمیل کی اور اس شخص کو ستونوں سے باندھ دیا گیا۔ بادشاہ اور اس کے ساتھی گرد اُڑاتے جنگل کی جانب روانہ ہوگئے۔ بادشاہ کے خدشات کے برعکس اس روز بادشاہ کا شکار بڑا کامیاب رہا۔ بادشاہ نے اپنی پسند کے جانوروں اور پرندوں کا شکار کیا۔ بادشاہ بہت خوش تھا کیونکہ آج اس کا ایک نشانہ بھی نہیں چُوکا بلکہ جس جانور پر نگاہ رکھی اسے حاصل کرلیا۔ وزیر نے جانور وں اور پرندوں کو گنتے ہوئے کہا۔ ’’واہ ! آج تو آپ کا شکار بہت خوب رہا ، کیا نگاہ تھی اور کیا نشانہ ! ‘‘ اسی طرح تمام ساتھی بھی بادشاہ کی تعریف میں مصروف تھے ، جب شام ڈھلے بادشاہ شہر کے قریب پہنچا توا س شخص کو رسیوں میں جکڑا ہوا پایا۔ بادشاہ کی سواری کے ساتھ ساتھ جانور وں اور پرندوں سے بھرا چھکڑا بھی چلا آرہا تھا جسے دیکھ کر بادشاہ اور اس کے ساتھی خوشی سے پھولے نہ سَمارہے تھے۔ بھرا ہوا چھکڑا دیکھ کر وہ شخص زور دار آواز میں بادشاہ سے مخاطب ہوا : کہیے بادشاہ سلامت ! ہم دونوں میں سے کون منحوس ہے ، میں یا آپ ؟یہ سنتے ہی بادشاہ کے سپاہی اس شخص کے سر پر تلوار تان کر کھڑے ہوگئے لیکن بادشاہ نے انہیں ہاتھ کے اشارے سے روک دیا۔ وہ شخص بلا خوف پھر مخاطب ہوا : کہیے بادشاہ سلامت! ہم میں سے کون منحوس ہے ’’میں یا آپ؟‘‘میں نے آپ کو دیکھا تو میں رسیوں میں بندھ کر چِلچلاتی دھوپ میں دن بھر جلتا رہا جب کہ مجھے دیکھنے پرآپ کو آج خوب شکار ہاتھ آیا ۔ یہ سن کر بادشاہ نادِم ہوا اور اس شخص کو فوراً آزاد کردیا اوربہت سے اِنعام و اِکرام سے بھی نوازا۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! انسانی جسم اور دیگر اشیاء کو نظر لگنا ، اس سے بچنے کی تدابیر کرنا ، اس کا علاج کرنا شَرْعاً ثابت ہے لیکن یاد رہے کسی کی نظر لگنااور چیز ہے اور کسی کو منحوس سمجھنا اور چیز۔ حضرتِ سیِّدُنایعقوب عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے دس بیٹے بہت خوبصورت اوربہت باکمال تھے ، مصر کے چار
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع