دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bad shuguni | بد شگونی

book_icon
بد شگونی

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

بیٹیوں  کی پرورش کے فضائل

          بیٹیوں  کی پیدائش پر دل چھوٹا کرنے والے اسلامی بھائیوں  کو چاہئے کہ درج ذیل  فرامین مصطَفٰے کو بار بار پڑھیں  جن میں  بیٹی کی پرورش پر مختلف بشارتوں  سے نوازا گیا ہے ۔ چنانچہ حضورِ پاک ، صاحبِ لَولاک ، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :

          (۱) ’’ جب کسی کے ہاں  لڑکی پیدا ہوتی ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے گھر فرشتوں  کو بھیجتا ہے جو آکر کہتے ہیں : ’’اے گھر والو! تم پر سلامتی ہو ۔ ‘‘ پھر فرشتے اس بچی کو اپنے پروں  کے سائے میں  لے لیتے ہیں  اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہتے ہیں  کہ یہ ایک ناتواں  وکمزور جان ہے جو ایک ناتواں  سے پیدا ہوئی ہے ، جو شخص اس ناتواں  جان کی پرورش کی ذمہ داری لے گا تو قیامت تک مددِ خدا  (عَزَّوَجَلَّ) اس کے شاملِ حال رہے گی ۔ ‘‘

(مجمع الزوائد ، کتاب البر والصلۃ ، باب ماجاء فی الاولاد ، ۸ / ۲۸۵ ، حدیث : ۱۳۴۸۴)

          (۲) ’’بیٹیوں  کو بُرا مت کہو ، میں  بھی بیٹیوں  والا ہوں  ۔ بے شک بیٹیاں  تو بہت محبت کرنے والیاں  ، غمگسار اور بہت زیادہ مہربان ہوتی ہیں  ۔ ‘‘

(مسند الفردوس للدیلمی ، ۲ / ۴۱۵ ، حدیث : ۷۵۵۶)

          (۳) ’’ جس کے ہاں  بیٹی پیدا ہو اور وہ اسے اِیذاء نہ دے اور نہ ہی بُرا جانے اور نہ بیٹے کو بیٹی پر فضیلت دے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس شخص کو جنت میں  داخل فرمائے گا۔ ‘‘ (المستدرک للحاکم ، کتاب البر والصلۃ  ، ۵ / ۲۴۸ ، حدیث : ۷۴۲۸)

          (۴)  ’’جس کی تین بیٹیاں  ہوں  ، وہ ان کا خیال رکھے ، ان کو اچھی رہائش دے ، ان کی کفالت کرے تو اس کے لئے جنت واجب ہوجاتی ہے ۔ ‘‘عرض کی گئی : ’’اور دو ہوں  تو؟‘‘ فرمایا : ’’اور دوہوں  تب بھی ۔ ‘‘ عرض کی گئی : ’’اگر ایک ہو تو ؟‘‘ فرمایا : ’’ اگر ایک ہو تو بھی ۔ ‘‘

(المعجم الاوسط  ، ۴ / ۳۴۷ ، حدیث :  ۶۱۹۹)

          (۵) ’’ جس شخص پر بیٹیوں  کی پرورش کا بار پڑ جائے اور وہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرے تو یہ بیٹیاں  اس کے لئے جہنَّم سے روک بن جائیں  گی ۔ ‘‘

(مسلم ، کتاب البر والصلۃ  ، باب فضل الاحسان الی البنات  ، ص۱۴۱۴ ، حدیث : ۲۶۲۹)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

مدنی آقاصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کی بیٹیوں  پر شفقت

          (۱)  حضرت سیدتنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُا  جب اپنے والدِ بزرگوار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کی خدمت ِاقدس میں  حاضر ہوتیں  تو آپ  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کھڑے ہو جاتے ، ان کی طرف متوجہ ہو جاتے ، پھر ان کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں  لے لیتے ، اسے بوسہ دیتے پھر ان کو اپنے بیٹھنے کی جگہ پر بٹھاتے۔ اسی طرح جب آپصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم حضرت فاطمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاکے ہاں  تشریف لے جاتے تو وہ آپصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو دیکھ کر کھڑی ہو جاتیں  ، آپ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں  لے لیتیں  پھراس کو چُومتیں  اورآپصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کو اپنی جگہ پر بٹھاتیں۔  

( ابو داؤد ،  کتاب الادب  ، با ب ماجاء فی القیام ، ۴ / ۴۵۴ ، حدیث :  ۵۲۱۷)

          (۲)  حضرتِ سَیِّدَتُنا زینب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُا رسول اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی سب سے بڑی شہزادی ہیں  جو اِعلانِ نبوت سے دس سال قبل مکّۂ مکرَّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً میں  پیدا ہوئیں  ۔ جنگ ِ بدر کے بعد حضور پُرنُور ، شافعِ یوم النشور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ان کو مکہ سے مدینہ بلالیا ۔ جب یہ ہجرت کے اِرادہ سے اونٹ پر سوار ہوکر مکہ سے باہر نکلیں  تو کافروں  نے ان کا راستہ روک لیا ۔ ایک ظالم نے نیزہ مار کر ان کو اونٹ سے زمین پر گرا دیا جس کی وجہ سے ان کا حمل ساقط ہوگیا ۔ نبی کریم رء وف و رحیم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو اس واقعے سے بہت صدمہ ہوا چنانچہ آپ نے ان کے فضائل میں  ارشادفرمایا : ھِیَ اَفْضَلُ بَنَاتِیْ اُصِیْبَتْ فِیَّ یعنی یہ میری بیٹیوں  میں  اس اعتبار سے فضیلت والی ہے کہ میری طرف ہجرت کرنے میں  اتنی بڑی مصیبت اٹھائی ۔ جب آٹھ ہجری میں  حضرت زینب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُا  کا انتقال ہوگیا تو نمازِ جنازہ پڑھا کر خود اپنے مبارک ہاتھوں  سے قبر میں  اتارا ۔

(شرح العلامۃ الزرقانی  ، باب فی ذکر اولادہ الکرام  ، ۴ / ۳۱۸ ، ماخوذاً)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن