30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دیکھا تو علمِ نجوم کے مطابق طلاق کی لکیر واضح اور یقینی تھی۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ دونوں جو مرضی آئے کر گزریں ، آپ دونوں میں طلاق نہیں ہوسکتی۔ دو سال بعد جب ان سے ملاقات ہوئی تو وہ بڑی خوش و خرم زندگی گزار رہے تھے۔ پوچھاتو کہنے لگے : جب آپ نے ہمیں بتایا کہ طلاق کسی صورت نہیں ہوسکتی تو ہم نے سوچا کہ جب طلاق نہیں ہونی تو کیوں نہ مل جل کر زندگی گزاری جائے ، اس دن کے بعد سے ہماری گھریلو زندگی خوشیوں سے بھر گئی۔
سرجری کے ذریعے ہاتھوں کی لکیریں بدلنے والے نادان
اس جدید دَور میں بھی بہت سے لوگ ہاتھوں کی لکیروں پر اندھا اعتقاد رکھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک حیرت انگیز مظاہرہ جاپان میں دیکھنے میں آیا جہاں لوگوں کو ہاتھوں کی لکیروں پر اتنا یقین ہے کہ انہوں نے اپنی قسمت کی لکیروں کو بدلنے کے لئے ہتھیلیوں کی سرجری کرانا شروع کر وا دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مرد حضرات تو اس سرجری کے ذریعے اپنے ہاتھوں پر لمبی دولت کی لائنیں بنواتے ہیں جبکہ خواتین کی خواہش شادی کی بڑی لکیر ہوتی ہے۔
(جنگ نیوز ، آن لائن ، 17جولائی 2013)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۷)گھر میں پپیتہ کا دَرَخْت لگانے کو منحوس سمجھنا
اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِسنّت ، مجدِّدِ دین وملّت ، مولانا شاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰنسے ’’کاٹھیا واڑ ‘‘کے علاقے سے کچھ اس طرح کا سُوال ہوا کہ یہاں عام طور پر تمام شہر متفق ہے کہ دَرَخْت پپیتہ جس کواَرَنْڈ خَرْپُزَہ کہتے ہیں ، مکان مَسکونہ (یعنی رہائشی مکان)میں لگانا منحوس ہے اور منع ہے چونکہ یہاں یہ بکثرت اور نہایت لذیذ ہیں لہٰذا اِلتماس ہے کہ اس بارے میں احکامِ شرعی سے خبردار کیجئے؟امامِ اہلسنّت ، اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے جواب دیا : شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ، شرع نے نہ اسے منحوس ٹھہرایا نہ مبارک ، ہاں جسے عام لوگ نَحْس سمجھ رہے ہیں اس سے بچنا مناسب ہے کہ اگر حسبِ تقدیر اسے کوئی آفت پہنچے ان کا باطِل عقیدہ اور مستحکم ہوگا کہ دیکھو یہ کام کیا تھا اس کا یہ نتیجہ ہوا اور ممکن کہ شیطان اس کے دل میں بھی وَسوسہ ڈالے۔
(فتاویٰ رضویہ ، ۲۳ / ۲۶۶)
(۸) لڑکیوں کی مسلسل پیدائش کو منحوس سمجھنا
بیٹا پیدا ہویا بیٹی ، انسان کو اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانا چاہیے کہ بیٹا اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نعمت اوربیٹی رحمت ہے اور دونوں ہی ماں باپ کے پیار اور شفقت کے مستحق ہیں۔ عموماً دیکھا گیا ہے کہ عزیز واَقْرِبا کی طرف سے جس خوشی کا اِظہار لڑکے کی ولادت پر ہوتا ہے ، محلے بھر میں مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں ، مبارک سلامت کا شور مچ جاتاہے لڑکی کی ولادت پر اس کا دسواں حصہ بھی نہیں ہوتا ۔ دنیاوی طور پر لڑکیوں سے والدین اور خاندان کو بظاہِر کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا بلکہ ان کی شادی کے کثیر اَخراجات کا بار باپ کے کندھوں پر آن پڑتا ہے شاید اسی لئے بعض نادان بیٹیوں کی ولادت ہونے پر ناک چڑھاتے (یعنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے)ہیں اور بچی کی امی کو طرح طرح کے طعنے دئیے جاتے ہیں ، طلاق کی دھمکیاں دی جاتی ہیں بلکہ اوپر تلے بیٹیاں ہونے کی صورت میں اس دھمکی کو عملی تعبیر بھی دے دی جاتی ہے۔ اس پر یہ ظُلْم بھی ہوتا ہے کہ بیٹیوں کو ہی منحوس قرار دے دیا جاتا ہے ، اس وہم کی بھی شَرْعاً کوئی حیثیت نہیں ، اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِ سنّت ، مجدِّدِ دین وملّت ، مولانا شاہ امام احمد رضاخانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن سے سُوال ہوا : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کے تیسری لڑکی ہوئی ، اس دن سے زید نہایت پریشان ہے۔ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ تیسری لڑکی اچھی نہیں ہوتی تیسرا لڑکا نصیب ور اور اچھا ہوتا ہے۔ زید نے ایک صاحب سے دریافت کیا انہوں نے فرمایا یہ سب باتیں اہلِ ہنود اور عورتوں کی بنائی ہوئی ہیں اگر تم کو وہم ہو صدقات کردو ، ایک گائے یا سات بکریاں قربانی کردو اور توشہ شاہنشاہِ بغداد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کر دو ، حق تعالٰی بتصدُّقِ سرکار غوثیت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہر طرح کی بلاو نُحوست سے محفوظ رکھے گا۔ امامِ اہلسنّت ، اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے جواب دیا : یہ محض باطِل اور زنانے اَوہام اور ہندوانہ خیالاتِ شیطانیہ ہیں ان کی پیروی حرام ہے۔ تصدُّق اور توشۂ سرکارِ ابدِقرار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بہت اچھی چیز ہے مگر اس نیت سے کہ اس کی نُحوست دَفع ہو جائز نہیں کہ اس میں اس کی نُحوست مان لینا ہوا اور یہ شیطان کاڈالا ہوا وہم تسلیم کرلینا ہوا ، وَالْعِیَاذُ بِاللہِ تَعَالٰی۔ (اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکچھ سطور کے بعد لکھتے ہیں : )یہ توشہ کہ انہوں نے بتایا ہے نہایت مفید چیز ہے اور حاجتیں بَر لانے (یعنی پوری کرنے )کے لئیمُجَرَّب (یعنی تجربہ شُدہ)۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۲۹ / ۶۴۴ و۶۴۶ملخصًا)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع