دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bad shuguni | بد شگونی

book_icon
بد شگونی

اس سے یہ شگون لیا کہ یہ مہینہ ہمارے لئے منحوس ہے اورگھر وں  کی برباد ی اور ویرانی کی اصل وجہ پر غور نہیں  کیا ، نہ اپنے عمل کی خرابی کا احساس کیا اور نہ ہی لڑائی جھگڑے اورجنگ و جدال سے خود کو باز رکھا بلکہ اس مہینے کو ہی منحوس ٹھہرا  دیا۔

صفر کچھ نہیں  

          ہمارے مَدَنی آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے صفر المظفر کے بارے میں  وہمی خیالات کو باطِل قرار دیتے ہوئے فر مایا : ’’ لَاصَفَرَ ‘‘  صفر کچھ نہیں۔ (بخاری  ،  کتاب الطب  ،  باب الجذام ۴ /  ۲۴ ،  حدیث  :  ۵۷۰۷)محقق علی الاطلاق حضرت علامہ مولانا شاہ عبد الحق محدث ِدہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی اس حدیث کی شرح میں  لکھتے ہیں  : عوام اسے (یعنی صفر کے مہینے کو) بلاؤں ، حادثوں اور آفتوں  کے نازل ہونے کا وَقْت قرار دیتے ہیں  ، یہ عقیدہ باطِل ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں  ہے۔

  (اشعۃ اللمعات (فارسی) ، ۳ / ۶۶۴)

          صَدرُ الشَّریعہ ، بدرُ الطَّریقہحضرتِ  علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیلکھتے ہیں  : ماہِ صفر کو لوگ منحوس جانتے ہیں  اس میں  شادی بیاہ نہیں  کرتے لڑکیوں  کو رخصت نہیں  کرتے اور بھی اس قسم کے کام کرنے سے پرہیز کرتے ہیں  اور سفر کرنے سے گریز کرتے ہیں ، خصوصاً ماہِ صفر کی ابتدائی تیرہ تاریخیں  بہت زیادہ نحس (یعنی نُحوست والی)مانی جاتی ہیں  اور ان کو تیرہ تیزی کہتے ہیں  یہ سب جہالت کی باتیں  ہیں۔ حدیث میں  فرمایاکہ ’’صفر کوئی چیز نہیں ‘‘یعنی لوگوں  کا اسے منحوس سمجھنا غَلَط ہے۔ اسی طرح ذیقعدہ کے مہینہ کو بھی بہت لوگ بُراجانتے ہیں  اور اس کو خالی کا مہینہ کہتے ہیں  یہ بھی غَلَط ہے اور ہر ماہ میں 3 ، 13 ، 23 ، 8 ، 18 ، 28(تاریخ)کو منحوس جانتے ہیں  یہ بھی لَغْو(یعنی بے کار)بات ہے۔  (بہار شریعت ، ۳ / ۶۵۹)

کوئی دن منحوس نہیں  ہوتا

          علامہ سید محمد امین بن عمر بن عبد العزیز شامی قُدِّسَ سرُّہُ السّامی لکھتے ہیں  : علامہ حامد آفندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیسے سُوال کیا گیا : کیابعض دن منحوس یا مبارک ہوتے ہیں  جوسفر اور دیگر کام کی صلاحیت نہیں رکھتے؟ تو انہوں  نے جواب دیا کہ جو شخص یہ سُوال کرے کہ کیا بعض دن منحوس ہوتے ہیں  اس کے جواب سے اِعراض کیا جائے اور اس کے فعل کو جہالت کہا جائے اور اس کی مذمت بیان کی جائے ، ایسا سمجھنا یہود کا طریقہ ہے ، مسلمانوں کا شیوہ نہیں  ہے جو اللہ تعالی پر توکُّل کرتے ہیں۔  (تنقیح الفتاوی الحامدیہ ،  ۲ /  ۳۶۷) 

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کوئی وَقْت بَرَکت والا اور عظمت و فضیلت والا تو ہوسکتا ہے جیسے ماہِ رمضان ، ربیع الاول ، جمعۃ المبارک وغیرہ مگر کوئی مہینہ یا دن منحوس نہیں  ہوسکتا ۔ مراٰۃُ المناجیح میں  ہے : اسلام میں  کوئی دن یا کوئی ساعت منحوس نہیں  ہاں  بعض دن بابرکت ہیں۔ (مراٰۃ المناجیح ، ۵ / ۴۸۴)تفسیر رُوح البیان میں  ہے : صفر وغیرہ کسی مہینے یا مخصوص وَقْت کو منحوس سمجھنا دُرُست نہیں ، تمام اوقات اللہ عَزَّوَجَلَّکے بنائے ہوئے ہیں  اور ان میں  انسانوں  کے اعمال واقع ہوتے ہیں۔ جس وَقْت میں  بندۂ مومن اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت وبندگی میں  مشغول ہو وہ وَقْت مبارک ہے اور جس وَقْت میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کرے وہ وَقْت اس کے لئے منحوس ہے۔ درحقیقت اصل نُحوست تو گناہوں  میں  ہے۔  (تفسیر روح البیان ، ۳ / ۴۲۸)

        ماہِ صفربھی دیگر مہینوں  کی طرح ایک مہینہ ہے جس طرح دوسرے مہینوں  میں رب عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم کی بارشیں  ہوتی ہیں  اس میں  بھی ہوسکتی ہیں  ، اسے تو صَفَرُ الْمُظَفَّرکہا جاتا ہے یعنی کامیابی کا مہینہ ، یہ کیونکر منحوس ہوسکتا ہے؟ اب اگر کوئی شخص اس مہینہ میں  احکامِ شرع کا پابند رہا ، نیکیاں  کرتا اور گناہوں  سے بچتا رہا تو یہ مہینہ یقینا اس کے لئے مبارک ہے اور اگر کسی بَدکردار نے یہ مہینہ بھی گناہوں  میں  گزارا ، جائز ناجائز اور حرام حلال کا خیال نہ رکھا تو اس کی بربادی کے لئے گناہوں  کی نُحوست ہی کافی ہے ۔ اب ماہِ صفر ہویا کسی بھی مہینے کا سیکنڈ ، منٹ یا گھنٹہ! اگر اُسے کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو یہ اس کی شامتِ اعمال کا نتیجہ ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۲) صفر المظفر کا آخری بدھ منانا

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن