دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bad shuguni | بد شگونی

book_icon
بد شگونی

رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے عرض کی : اے امیر! ہمارے  دریائے نیل کی ایک رسم ہے جب تک اس کو ادانہ کیاجائے دریاجاری نہیں  رہتا ۔ انہوں  نے اِستفسار فرمایا : کیا؟ کہا : ہم ایک کنواری لڑکی کو اس کے والدین سے لے کر عمدہ لباس اور نفیس زیور سے سجاکر دریائے نیل میں  ڈالتے ہیں۔ حضر ت سیِّدُنا عَمْرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا : اسلام میں  ہرگز ایسا نہیں  ہوسکتا اور اسلام پرانی واہیات رسموں  کو مٹاتا ہے۔ چنانچہ وہ رسم موقوف رکھی(یعنی روک دی) گئی اور دریا کی روانی کم ہوتی گئی یہاں  تک کہ لوگوں  نے وہاں  سے چلے جانے کا قصد(یعنی ارادہ) کیا ، یہ دیکھ کر حضر ت سیِّدُنا عَمْرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے امیرُالْمُؤمِنِین خلیفۂ ثانی حضرت سیِّدُنا عُمَر بن خَطّاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی خدمت میں  تمام واقعہ لکھ بھیجا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے جواب میں  تحریر فرمایا : تم نے ٹھیک کیا ، بے شک اسلام ایسی رسموں  کو مٹاتا ہے۔ میرے اس خط میں  ایک رُقعہ ہے اس کو   دریائے نیل  میں  ڈال دینا۔ حضر ت سیِّدُنا عَمْرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پاس جب امیرُالْمُؤمِنِینکا خط پہنچا اور انہوں  نے وہ رُقعہ اس خط میں  سے نکالا تو اس میں  لکھاتھا : ’’(اے دریائے نیل!)   اگر تو خود جاری ہے تو نہ جاری ہو اور اللہ  تعالیٰ نے جاری فرمایا ہے تو میں  واحِدوقَہَّارعَزَّوَجَلَّ سے عرض کرتاہوں  کہ تجھے جاری فرمادے۔ ‘‘ حضر ت سیِّدُنا عَمْرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے یہ رُقعہ  دریائے نیل میں  ڈالاتو ایک رات میں  16 گز پانی بڑھ گیااور یہ رسم مصر سے بالکل موقوف (یعنی ختم)ہوگئی۔

  (العظمۃ لابی الشیخ الاصبھانی ، باب صفۃ النیل ومنتھاہ ،  ص۳۱۸ حدیث۹۴۰ملخصاً وموضحاً )

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

اَفسوس ناک صورت حال

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جس طرح اَہلِ مِصر میں  دریائے نیل کو جاری رکھنے کے لئے غَلَط اِعتقاد پر مبنی رسمِ بَد جاری تھی اِسی طرح دورِ حاضِر میں  بھی بہت سے غَلَط سَلط اِعتقادات ، توھُّمات اور ناجائز رُسومات زور پکڑتی جا رہی ہیں  جن کا تعلق بَدشگونی سے بھی ہوتا ہے ، ان میں  سے چندچیزوں  کی نشاندہی کی کوشش کرتا ہوں  :

(۱)ماہِ صفر کو منحوس جاننا

           نُحوست کے وہمی تصورات کے شکارلوگ ماہِ صفرکو مصیبتوں  اور آفتوں  کے اُترنے کا مہینہ سمجھتے ہیں خصوصا اس کی ابتدائی تیرہ تاریخیں  جنہیں  ’’تیرہ تیزی‘‘ کہا جاتا ہے بہت منحوس تصوُّر کی جاتی ہیں  ۔ وہمی لوگوں  کا  یہ ذہن بنا ہوتا ہے کہ صفر کے مہینے میں  نیا کاروبار شروع نہیں  کرناچا ہئے نقصان کا خطرہ ہے ، سفرکرنے سے بچنا چاہئے ایکسیڈنٹ کا اندیشہ ہے ، شادیاں  نہ کریں  ، بچیوں  کی رخصتی نہ کریں  گھر برباد ہونے کا امکان ہے ، ایسے لوگ بڑا کاروباری لین دین نہیں  کرتے ، گھر سے باہر آمد و رفت میں  کمی کردیتے ہیں  ، اس گمان کے ساتھ کہ آفات ناز ل ہورہی ہیں  اپنے گھر کے ایک ایک برتن کو اور سامان کو خوب جھاڑتے ہیں  ، اسی طرح اگر کسی کے گھر میں  اس ماہ میں  میت ہو جائے تواسے منحوس سمجھتے ہیں  اور اگر اس گھرانے میں  اپنے لڑکے یا لڑکی کی نسبت طے ہوئی ہو تو اس کو توڑ دیتے ہیں۔ تیرہ تیزی کے عنوان سے سفید چنے (کابلی چنے)کی نیاز بھی دی جاتی ہے ۔ نیاز فاتحہ کرنا مُسْتَحَبوباعثِ ثواب ہے اور ہر طرح کےرزقِ حلال پر ہر ماہ کی ہر تاریخ کو دی جا سکتی ہے لیکن یہ سمجھنا کہ اگر تیرہ تیزی کی فاتحہ نہ دی اور سفید چنے پکا کر تقسیم نہ کئے تو گھر کے کمانے والے افراد کا روزگار متاثر ہوگا ، یہ بے بنیاد خیالات ہیں۔

عربوں میں  ماہِ صفر کو منحوس سمجھا جاتا تھا

          دورِ جاہلیت (یعنی اسلام سے پہلے )میں بھی ماہِ صفر کے بارے میں  لوگ اسی قسم کے وہمی خیالات رکھا کرتے تھے کہ اس مہینے میں  مصیبتیں  اور آفتیں  بہت ہوتی ہیں ، چنانچہ وہ لوگ ماہِ صفر کے آنے کو منحوس خیال کیا کرتے تھے۔ (عمدۃ القاری ، ۷ / ۱۱۰مفہوماً)

           عرب لوگ حُرمت کی وجہ سے تین ماہ ، ذُوالقعدۃ ، ذُوالحجہ اور مُحرَّم میں جنگ و جَدَل اور لُوٹ مار سے باز رہتے اور انتظار کرتے کہ یہ پابندیاں  خَتْم ہوں  تو وہ نکلیں  اور لوٹ مار کریں  لہٰذا صفر شروع ہوتے ہی وہ لوٹ مار ، رہزنی اورجنگ و جدل کے ارادے سے جب گھروں  سے نکلتے تو انکے گھر خالی رہ جاتے ، اسی وجہ سے کہا جاتا ہے : ’’ صَفَر الْمَکَان(مکان خالی ہو گیا) ‘‘۔ جب عربوں  نے دیکھا کہ اس مہینے میں  لوگ قتل ہوتے ہیں  اورگھربرباد یا خالی ہو جاتے ہیں  تو انہوں نے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن