دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bad shuguni | بد شگونی

book_icon
بد شگونی

سفر کے لئے کون سا دن یا کون سا ذریعہ مناسب رہے گا ؟ مکان ودکان کی خریداری مفید ہوگی یا نہیں  ؟ کون سے علاقے میں  رہائش مناسب ہوگی ؟ شادی کہاں  کی جائے ؟ وغیرہ وغیرہ ۔  جن کاموں  کے بارے میں  شریعت نے واضح اَحکام بیان کردئیے ہیں  ان میں  استخارہ نہیں  ہوتا جیسے پنج وقتہ فرض نمازیں ، مالدار ہونے کی صورت میں  زکوۃ کی ادائیگی رمضان المبارک کے روزے وغیرہ کے بارے میں  استخارہ نہیں  کیا جائے گا کہ میں  نماز پڑھوں  یا نہ پڑھوں  ؟ زکوۃ ادا کروں  یا نہ کروں  ؟ اسی طرح جھوٹ بولنا یا کسی کی حق تلفی کرنا وغیرہ جن کاموں  سے شریعت نے منع کیا ہے وہ کروں  یا نہ کروں  ؟ بلکہ ان تمام کاموں  میں  شریعت کی ہدایات پر عمل کرنا ضَروری ہے نیز استخارہ کے لئے یہ بھی شرط ہے کہ وہ کام جائز ہو ناجائز کاروبار وغیرہ کے لئے استخارہ نہیں  کیا جائے گا۔ حکیم الامت مولانا مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الغَنِی استخارہ سے متعلق حدیث پاک کی شرح بیان کرتے ہوئے اِرشادفرماتے ہیں : بشرطیکہ وہ کام نہ حرام ہو ، نہ فرض و واجب اور نہ روز مرہ کا عادی کام ، لہٰذا نماز پڑھنے ، حج کرنے یا کھانا کھانے ، پانی پینے پر استخارہ نہیں۔  (مراٰۃُ المناجیح ، ۲ / ۳۰۱ )

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

اس کام کا مکمل اِرادہ نہ کیا ہو

          اِستخارہ کے آداب میں  سے یہ بھی ہے کہ اِستخارہ ایسے کام کے متعلق کیا جائے جس کے کرنے کے بارے میں  طبیعت کا کسی طرف مَیلان نہ ہو کیونکہ اگر کسی ایک طرف رَغبت پیدا ہوچکی ہوگی تو پھر اِستخارہ کی مدد سے صحیح صورتحال کا واضح ہونا بہت مشکل ہوجائیگا ۔ ( فتح الباری ، ۱۲ /  ۱۵۵ملخصاً)صَدرُ الشَّریعہ ، بدرُ الطَّریقہحضرتِ  علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی بہارِشریعت جلد1صفحہ683پر لکھتے ہیں : استخارہ کا وَقْت اس وَقْت تک ہے کہ ایک طرف رائے پوری جَم نہ چکی ہو۔ (بہارشریعت۱ / ۶۸۳)مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان لکھتے ہیں  : یہ بھی ضَروری ہے کہ اس کام کا پورہ اِرادہ نہ کیا ہو صِرْف خیال ہو ، جیسے کوئی کارو بار ، شادی بیاہ ، مکان کی تعمیر وغیرہ کا معمولی اِرادہ ہو اور تردّدہو کہ نہ معلوم اس میں  بھلائی ہو گی یا نہیں  تو استخارہ کرے۔  (مراٰۃُ المناجیح ، ۲ / ۳۰۱)

             استخارہ کا مطلب طلبِ خیر (یعنی بھلائی کو طَلَب کرنا)ہے چنانچہ استخارہ کر لینے کے بعد اس پر عمل کرنا بہتر ہے ، ہاں ! کسی سبب سے عمل نہ کیا تو گناہ گار نہیں  ہو گا۔  

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

استخارہ کے مختلف طریقے

          اِستخارہ چونکہ رب عَزَّوَجَلَّ سے خیر مانگنے یا کسی سے بھلائی کا مشورہ کرنے کو کہتے ہیں  ، اس لئے مختلف دعاؤں  کے ذریعے رب تعالیٰ سے استخارہ کیا جاتا ہے ، جس میں  سے ایک دُعا نماز کے بعد مانگی جاتی ہے اسی وجہ سے اس نماز کو نمازِ استخارہ کہا جاتا ہے ۔

نمازِ استخارہ کا طریقہ

        جب کوئی کسی اَمْر کا قصد کرے تو دو رکعت نفل پڑھے پھر کہے :

اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْتَخِيْرُكَ بِعِلْمِكَ وَاَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ وَاَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيْمِ فَاِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا اَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا اَعْلَمُ وَاَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ اَللّٰهُمَّ اِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ هٰذَا الْاَمْرَ خَيْرٌ لِّیْ فِيْ دِيْنِيْ وَمَعَاشِيْ وَعَاقِبَةِ اَمْرِيْ اَوْ قَالَ عَاجِلِ اَمْرِي وَاٰجِلِهٖ فَاقْدِرْهُ لِيْ وَيَسِّرْهُ لِيْ ثُمَّ بَارِكْ لِيْ فِيْهِ وَاِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ هٰذَا الْاَمْرَ شَرٌّ لِيْ فِيْ دِيْنِيْ وَمَعَاشِيْ وَعَاقِبَةِ اَمْرِيْ اَوْ قَالَ فِي عَاجِلِ اَمْرِيْ وَاٰجِلِهٖ فَاصْرِفْهُ عَنِّيْ وَاصْرِفْنِيْ عَنْهُ وَاقْدِرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ ثُمَّ رَضِّنِیْ بِہٖ

            (اے اللہ(عَزَّوَجَلَّ ) میں  تیرے عِلْم کے ساتھ تجھ سے خیر طَلَب کرتا(کرتی) ہوں  اور تیری قدرت کے ذریعہ سے طلبِ قدرت کرتا(کرتی) ہوں  اورتجھ سے تیرافضل عظیم مانگتا (مانگتی)ہوں  کیونکہ توقدرت رکھتا ہے اور میں  قدرت نہیں  رکھتا (رکھتی )تو سب کچھ جانتا ہے اورمیں  نہیں  جانتا (جانتی) اور توتمام پوشیدہ باتوں  کو خوب جانتا ہے ، اے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن