دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bad shuguni | بد شگونی

book_icon
بد شگونی

سے بَدشگونی لینا مکروہِ تحریمی ہے ۔  (بریقہ محمودیہ شرح طریقہ محمدیہ ،  باب الخامس والعشرون  ، ۲ /  ۳۸۶)

ایک عبرت انگیز حکایت

           ایک دن وَلِیْدبِنْ یَزِیْدبِنْ عبد الملک نے قرآن پاک سے فال نکالی توجیسے ہی قرآن پاک کھولا تو یہ آیت مبارکہ نکلی :

وَ اسْتَفْتَحُوْا وَ خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍۙ(۱۵) (پ۱۳ ، ابراہیم۱۵)

ترجمہ کنز الایمان : اور انہوں  نے فیصلہ مانگا اور ہر سر کش و ہٹ دھرم نامُراد ہوا۔

تو وَلِیْدبِنْ یَزِیْد نے قرآن پاک کو( مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ) شہید کر دیااور یہ شعر پڑھا :

أَتَوَعَّدُ کُلَّ جَبَّارٍ عَنِیدٍ                              فَہَا أَنَا ذَاکَ جَبَّارٌ عَنِیدُ

إذَا مَا جِئْتَ رَبَّک یَوْمَ حَشْرٍ                                      فَقُلْ یَا رَبِّ خَرَّقَنِی الْوَلِیدُ

ترجمہ : کیا تُو ہر سرکش وہٹ دھرم کو د ھمکی دیتاہے(مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ) ، ہاں  !میں  ہوں  وہ سرکش وہٹ دھرم ، جب تُوقیامت کے دن اپنے رب کے پاس حاضرہو توکہہ دینامجھے ولید نے شہید کیاتھا۔

          اس سانحے کے تھوڑے ہی دنوں  کے بعدکسی نے ولید کوبے دردی سے قتل کر دیا ، اس کے سر کو پہلے اس کے محل پھر شہر کی دیواروں  پر لٹکادیا گیا۔

   (ادب الدنیا والدین ، ص۲۷۶)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

انہوں  نے کبھی فال کا تیر نہیں  پھینکا

          حضرتِ سیِّدُناعبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے جب  بیتُ اللہ میں تصویریں  دیکھیں  تو داخل نہ ہوئے یہاں  تک کہ انہیں  آپصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے حکم سے مٹادیا گیا ، آپ  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم اورحضرتِ سیِّدُنا اسماعیل عَلَیْہِمَا السَّلام کی تصویروں  کو دیکھا کہ ان کے ہاتھوں  میں  فال کے تیر تھے ، آپ  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : اللہ عَزَّوَجَلَّ ان لوگوں (یعنی تصویر بنانے والوں ) کو ہلاک کرے ، بخدا!ان دونوں  بزرگوں  نے کبھی ان تیروں  کے ذریعے قسمت معلوم نہیں  کی۔  

(بخاری ،  کتاب احادیث الانبیاء  ، ۲ / ۴۲۱ ، الحدیث۳۳۵۲)

فال کے تیر کیسے ہوتے تھے ؟

          شارحِ بُخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیاس حدیث کے تحت لکھتے ہیں : مشرکین نے فال کے سات تیر بنالئے تھے ایک پر لکھا تھا ’’نَعَمْ(ہاں )‘‘ دوسرے پر ’’ لَا(نہیں ) ‘‘تیسرے پر’’ مِنْھُمْ(ان میں  سے) ‘‘ چوتھے پر ’’مِنْ غَیْرِھِمْ (ان کے علاوہ میں  سے)‘‘ پانچویں  پر ’’مُلْصَق (وابستہ ہونے والا) ‘‘ چھٹے پر ’’ اَلْعَقْل (دِیت) ‘‘ ([1]) ساتویں  پر ’’فَضْلُ الْعَقْل (بقیہ دیت) ‘‘۔ یہ تیر کعبے کے خادم کے پاس رہتے تھے ۔ مشرکین جب کہیں  جانے یا بیاہ کرنے کا اِرادہ کرتے یا انہیں  اور بھی کوئی ضرورت ہوتی تو یہ خادم پانسہ پھینکتا اگر ’’نَعَمْ(ہاں )‘‘نکلتا تو وہ کام کرتے اگر ’’لَا(نہیں )‘‘ نکلتا تو نہیں  کرتے اور اگر کسی کے نسب میں  شک ہوتا تو ان تین تیر کا پانسہ پھینکتے جن پر’’مِنْھُمْ‘‘ ، ’’مِنْ غَیْرِھِمْ ‘‘ ، ’’مُلْصَق ‘‘ ہوتا اگر’’مِنْھُمْ(ان میں  سے)‘‘ نکلتا تو کہتے اس کا نسب دُرُست ہے اور اگر ’’مِنْ غَیْرِھِمْ (ان کے علاوہ میں  سے)‘‘ نکلتا تو کہتے یہ اس قوم کا نہیں  اس کا حلیف ہے اور اگر ’’ مُلْصَق (وابستہ ہونے والا) ‘‘ نکلتا تو کہتے کہ اس کا اس قوم سے نہ نسب ہے نہ اس کا حلیف ہے اور اگر کوئی جُرم کرتا اور اس میں  اختلاف ہوتا کہ اس کی دیت (مالی تاوان) کس پر ہے تو بقیہ دونوں  تیر سے کام لیتے ، ایک فریق کو متعین کرکے پانسہ ڈالتے اگر اس کے نام پر’’عَقْل (دیت)‘‘ والا تیر آجاتا تو اس پر دیت لازم کردیتے اور دوسرے فریق کو بَری(یعنی آزاد) اور اگر ان سے دیت کی پوری رقم وصول نہ ہوتی اور اختلاف ہوتا کہ کون ادا کرے ؟ تو پھر ’’فَضْلُ الْعَقْل (بقیہ دیت)‘‘ والا تیر پھینکتے جس کے نام پر گر تاوہ اداکرتا ۔ اس کی تفصیل میں  اور بھی اَقوال ہیں  میں  نے تعارف کے لئے یہ ایک ذِکْرکردیا ہے ۔ یہ توہُّم پرستی تھی جہالت تھی بلکہ نسب اور دیت کے معاملے میں  ظُلْم ، اس لئے اسلام نے



   [1] دِیت اس مال کو کہتے ہیں جو نفس (جان)کے بدلے میں لازم ہوتا ہے (بہار شریعت۳ / ۸۳۰))

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن