30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{13}گردے کی پتھری
راولپنڈی(پنجاب، پاکستان)میں رہائشی اسلامی بھائی کاحلفیہ بیان ہے : تبلیغ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں یکم ذوالقعدۃ الحرام۱۴۲۹ھ بمطابق31اکتوبر 2008ء میں ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں ایک ایسے اسلامی بھائی شریک ہوئے جن کے گردے میں پتھری تھی اورڈاکٹروں نے سختی سے منع کردیا تھاکہ وہ لمباسفرنہ کریں لیکن انہوں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت پرنظررکھتے ہوئے اس نیت سے اجتماع میں شرکت کی کہ وہاں دعاکرنے کی برکت سے بے شمارمریضوں کو شفا مل جاتی ہے ، متعددکی بگڑی سنورجاتی ہے ، کئی شرکاء کے معاشی حالات بہترہو جاتے ہیں ، وہاں مانگی جانے والی دعائیں قبول ہوتی ہیں ، کچھ بعیدنہیں کہ مجھے بھی اجتماع میں شرکت کی برکت سے شفامل جائے ۔چنانچہ دورانِ اجتماع انہوں نے گڑگڑاکربارگاہ ربُّ العزت میں دعاکی۔اَلْحَمْدُ للّٰہِعَزَّوَجَلَّ ان کی دعاقبول ہوگئی اوردورانِ اجتماع ہی جب وہ رفع حاجت کیلئے گئے توپتھری ریزہ ریزہ ہوکرخارج ہوگئی۔اللہ عَزَّوَجَلَّ نے انہیں اجتماع میں گڑگڑاکرمانگی جانے والی دعاؤں کے صدقے مہلک بیماری سے بغیرآپریشن نجات عطافرماکرذہنی وقلبی سکون عطا فرمادیا اَلْحَمْدُللّٰہِعَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریروہ بالکل صحت یاب ہوچکے ہیں ۔مزیدکرم نوازی یہ ہوئی کہ انھوں نے داڑھی شریف بھی سجالی اورپانچ وقت کے نمازی، سنّتوں کے عادی بن گئے ۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{14}اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی نافرمانیچھوڑدیجئے
کبیروالہ(پنجاب )کے مقیم اسلامی بھائی نے اپنے مَدَنی ماحول میں آنے کاواقعہ کچھ اس طرح تحریرفرمایاکہ دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں گناہوں کے گہرے سمندرمیں ڈوباہواتھا، میراکوئی دن فلمیں ڈرامے دیکھے اورگانے باجے سنے بغیرنہ گزرتا۔گھرمیں مدنی ماحول نہ ہونے اور برے دوستوں کی صحبت کے باعث نمازیں قضاکردینامیری عادتِ بدبن چکی تھی۔ رات گئے تک بدنگاہی کے کبیرہ گناہ میں مشغول رہتاالغرض معاشرہ میں پائی جانے والی ہرقسم کی چھوٹی بڑی برائیاں میرے اندرموجودتھیں ۔میری خزاں رسیدہ بے عمل زندگی میں سنّتوں کی بہارکچھ اس طرح آئی کہ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانی ٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلالمحمدالیاس عطارقادری رَضَوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُم ُالعالیہ کے خون پسینے سے سینچی ہوئی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔ اجتماع میں مختلف اوقات میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے بیانات اور تربیتی حلقوں نے میرے دل کی دنیامیں ہلچل مچادی ۔اسی دوران مجھے امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُم ُالعالیہ کاسنّتوں بھرابیان بنام ’’گناہوں کاعلاج‘‘سننے کاموقع نصیب ہوا جس کے ہرہرجملہ والفاظ کومیں نے دل کے کانوں سے سنا۔آپ دَامَت بَرَکاتُہُم ُالعالیہ نے بیان کے دوران ایک حکایت کے تحت یہ جملے ’’توکتنی بے وفائی کی بات ہے کہ ہماللہ عَزَّوَجَلَّ کارزق کھائیں اورپھراس کی طرف سے عائدکردہ ڈیوٹی (Duty)نہ دیں اس نے ہمارے ذمے پانچ وقت کی ڈیوٹی(Duty)لگائی مگر ہم کوتاہی کریں ، ماہِ رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی ذمہ داری عطافرمائی وہ بھی نہ نبھائیں ، اس نے کثیرمال دیااورشرائط کے ساتھ صرف ڈھائی فیصدسالانہ زکوٰۃ فرض کی مگرہم کترائیں ، اس نے لہلہاتے کھیت اورپھلوں سے لدے باغات سے نوازااور’’عُشر‘‘یا’’خُمس‘‘فرض کیااورادانہ کریں ۔اس نے حکم فرمایافلاں فلاں کام مت کرومگرپھربھی ہم برابرنافرمانی کئے جائیں ۔یہ کتنی بے غیرتی کی بات ہے کہ اس کی روزی کھارہے ہیں اوراسی کی نافرمانی کئے جارہے ہیں ۔‘‘ارشاد فرمائے ۔جومیرے دل میں تاثیرکا تیربن کرپیوست ہوگئے ۔اجتماع کی برکت سے آپ کے مذکورہ بالاالفاظ سن کرمیں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانیوں سے تہہ دل سے منہ موڑکراللہ عَزَّوَجَلَّ کی فرمانبرداری میں زندگی گزارنے کامصمم ارادہ کرلیا، نیکیوں سے رشتہ جوڑلیااوردعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبارمَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا ہوں ۔اللّٰہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاَہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کر گلابی ہو جاتا ہے ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والااللّٰہاور اس کے رسُولعَزَّوَجَلَّوصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی مہربانی سے بے وَقعت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے ۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے ہفتہ وار
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع