دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bad kirdar ki Tauba | بد کردار کی توبہ

book_icon
بد کردار کی توبہ

          نوابشاہ(باب الاسلام سندھ)میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے :  کچھ عرصہ پہلے جب کہ دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی آمد آمدتھی۔میں نے ایک اسلامی بھائی پرانفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی اجتماع کی دعوت پیش کی۔اس پراس اسلامی بھائی نے اپنے جذبات کا اظہارکچھ اس طرح کیاکہ بھائی’’میں ایک ایسے مرض میں مبتلاہوں جس کی وجہ سے میں اجتماع میں نہیں جاسکتا۔‘‘میں نے محبت بھرے اندازمیں ان سے پوچھاکہ آخرآپ کوایساکونسامرض ہے ؟توانہوں نے بتایاکہ’’بدقسمتی سے مجھے نشے کی لت پڑچکی ہے ، میں ایک کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھتاہوں ، ہمارا ایک میڈیکل اسٹوربھی ہے افسوس برے دوستوں کی صحبت کی نحوست نے مجھ پرایسا اثرکیاکہ میں جب بھی اسٹورپرجاتاتوخودکونشے کے انجکشن لگاتا۔جب والدصاحب کوپتہ چلاتوانہوں نے مجھے باب المدینہ(کراچی)کے ایک اسپتال میں داخل کروایا اورمیرے علاج پراچھاخاصاپیسہ خرچ کیا۔دوماہ بعدمیں مکمل صحت یاب ہوکرگھر واپس توآگیامگرکچھ ہی دنوں بعدمیں نے دوبارہ خودکونشے کے انجکشن لگاناشروع کر دیے اب تویہ عادتِ بداس قدرپختہ ہوچکی ہے کہ ایک ہی دن میں 3سے 4 انجکشن لگاتاہوں ۔اگرکبھی یہ تعدادپوری نہیں ہوتی تومیں ماہیٔ بے آب کی مانند تڑپنے لگتا ہوں ، اب آپ ہی بتائیے میں اجتماع میں کیسے جاسکتاہوں ؟‘‘یہ سن کر میں بھی سوچنے لگاکہ واقعی یہ توبہت بڑامسئلہ ہے مگرمیں نے ان کاذہن بنایاکہ آپ اچھے کام کے لئے جارہے ہیں اِنْ شَآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اللہ تعالیٰ بہتر کرے گا۔چنانچہ وہ اسلامی بھائی ہمارے ساتھ وقت مقررہ پربین الاقوامی اجتماع میں شرکت کی نیت سے مدینۃ الاولیاء ملتان شریف کیلئے روانہ ہوگئے ۔گاڑی سوئے اجتماع گاہ رواں دواں تھی ابھی کچھ ہی فاصلہ طے ہواتھاکہ اچانک اس اسلامی بھائی کی طبیعت خراب ہوگئی۔نمازعصرکی ادائیگی کے لئے گاڑی ایک مقام پرکچھ دیرٹھہری تومیں نے پریشانی کے عالم میں نمازِعصراداکرنے کے بعد اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں ان اسلامی بھائی کی صحت یابی کیلئے گڑگڑاکردعاکی ۔اَلْحَمْدُللّٰہعَزَّوَجَلَّاجتماع میں شرکت کی نیت کی برکت سے میری دعاقبول ہوئی اوران کی طبیعت کچھ بہترہوگئی اورہم اجتماع گاہ(بمقام صحرائے مدینہ ملتان)میں پہنچ گئے ۔وہاں پہنچ کروہ کہنے لگے میں یہاں نہیں رہ سکتامجھے ابھی واپس جاناہے ۔میں نے انہیں تسلی دیتے ہوئے اجتماع کے فضائل وبرکات سنائے اورانفرادی کوشش کرتے ہوئے خوب ذہن بنایاکہ اِنْ شَآئَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اجتماع کی برکت سے آپ تندرست ہوجائیں گے اورہم بھی آپ کی صحت یابی کے لئے دعاکریں گے ۔اجتماع کی برکات سن کران کاذہن بن گیا۔ چنانچہ وہ اسلامی بھائی ہمارے ساتھ ہی اجتماع میں شریک رہے ۔اجتماع سے واپس آکرہم سب اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے الغرض اس اسلامی بھائی سے ملاقات کاسلسلہ نہ رہ سکا۔کئی ماہ بعدجب ان سے میری دوبارہ ملاقات ہوئی تومیں نے ان کی بدلی ہوئی حالت دیکھ کرپوچھاتوانہوں نے مجھے یہ حیرت انگیز بات بتائی کہ جب سے میں بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرکے واپس لوٹاہوں اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ میری نشے کی عادت ختم ہوچکی ہے ۔تادمِ تحریرتین سے چارسال کاعرصہ گزرچکا ہے میرے ذہن میں کبھی نشے کی لعنت کا خیال تک نہیں گزرا۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                                                                       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{12}جھگڑالوسُدھرگیا

        بہاول نگر(پنجاب، پاکستان)کے علاقے منچن آبادمیں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں آنے سے پہلے میں ایک آوارہ اورنہایت بدکارشخص تھا۔گھرمیں فارغ بیٹھارہتا، کوئی کام نہ کرتااگرگھروالے مجھے کسی کام کاکہتے توان کے ساتھمَعَاذَاللّٰہ نہ صرف بدتمیزی سے پیش آتابلکہ کام کرنے سے بھی انکارکردیتا۔میری زندگی یونہی عصیاں کے اندھیروں میں گزرتی  جا رہی تھی۔تنگ آکرمیرے والدنے مجھے ایک دکان پرکام کرنے کے لئے چھوڑ دیا۔اب دکان سے جوکچھ خرچہ ملتااس سے مَعَاذَاللّٰہ نہ صرف شراب پیتابلکہ دوستوں کے ساتھ آوارہ گردی کرنے میں بربادکرتا۔میرے سرپرہر وقت جھگڑا فساد کرنے کاایساجنون سواررہتاکہ دن میں جب تک دویاتین بارکسی سے جھگڑانہ کر لیتامجھے سکون نہیں ملتاتھا۔والدمحترم میری ان حرکتوں سے بہت تنگ آچکے تھے ۔ بالآخررمضان المبارک کی مقدس گھڑیاں تشریف لے آئیں ، آخری عشرے میں میرے ایک دوست نے مجھے اعتکاف کی دعوت پیش کی تومیں ہاتھوں ہاتھ تیار ہو گیا مگر ان مقدس ایام میں بھی میں اپنے دوستوں کودوران اعتکاف بہت تنگ کیاکرتا۔ 27رمضان المبارک کوایک اسلامی بھائی میرے پاس تشریف لائے اورشیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلالمحمدالیاس عطّارقادری رَضَوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُم العالیہ کاایک رسالہ مجھے تحفہ میں دیاوہ رسالہ پڑھ کرمیں بہت متأثرہوا اور آہستہ آہستہ مَدَنی ماحول کے قریب ہونے لگااورپھر جب دعوتِ اسلامی کابین الاقوامی سنّتوں بھرااجتماع ہواتومیں نے اس میں بھی شرکت کی ، وہاں پہنچ کرمجھے مزید اپنے گناہوں پراحساسِ ندامت ہوا، اعتکاف کی برکت سے دل توپہلے ہی چوٹ کھا چکاتھا۔بس میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی، داڑھی شریف رکھ لی اورسرپر عمامہ شریف سجالیا۔آج جب میں اپنے والدین کے ہاتھ چومتا ہوں تووہ خوش ہوتے ہیں اورمجھے بہت دعائیں دیتے ہیں ۔کل تک محلے کے لوگ اپنے بچوں کومیرے پاس آنے سے منع کرتے تھے ۔آج وہی لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے بچوں کوبھی دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں لے جایاکرو۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّاس وقت میں دعوت ِاسلامی کی مجلس حفاظتی امورکے خادم کی حیثیت سے خدمت سرانجام دے رہاہوں ۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                                                                       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن