دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bad kirdar ki Tauba | بد کردار کی توبہ

book_icon
بد کردار کی توبہ

        راجن پور(پنجاب، پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی اپنی توبہ کے احوال کچھ اسطرح بیان کرتے ہیں  : میں ایک سوشلسٹ تحریک سے وابستہ تھااورمَعَاذَاللّٰہ دہریہ عقائدرکھتاتھا۔ایک روزمیرے کزن نے باتوں ہی باتوں میں کہاکہ دعوتِ اسلامی کابین الاقوامی اجتماع ہونے والاہے ، چلوگھوم پھرکرآتے ہیں ۔اجتماع کے بہانے سیربھی ہوجائے گی۔چنانچہ ہم سنّتوں بھرے اجتماع میں پہنچ گئے ، پہلے دن توگھومتے پھرتے رہے دوسرے دن جب شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُم العالیہکاسنّتوں بھرابیان شروع ہواتوکانوں کے راستے الفاظ میرے دل کی گہرائیوں میں اترتے چلے گئے ۔ولیٔ کامل کے پُرتاثیربیان سے میرادل چوٹ کھا گیا اور رقت انگیزدعانے تومیری سوچ کوبالکل بدل دیا۔ندامت وشرمندگی کے آثار غالب آگئے ۔چنانچہ میں نے صدقِ دل سے باطل عقائدونظریات سے توبہ کی اور نیت کرلی کہ آئندہ سنّتوں بھری زندگی بسرکروں گا، نیزروحانی پیاس بجھانے کے لیے امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُم العالیہکی غلامی کاپٹاگلے میں ڈال لیا۔یہ بیان دیتے وقت میں ڈویژن مشاورت میں قافلہ ذمہ دارکی حیثیت سے اِحیاء ِسنّت کے لیے کوشش کررہاہوں ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں باطل عقائداورباطل قوتوں سے امان عطا فرمائے اوردعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں استقامت عطافرمائے ۔آمیناللّٰہعَزّوَجَلَّ کی اسمیرِاَہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                                                                       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{9}شراب کے نشے میں مدہوش

        مٹیاری(باب الاسلام سندھ)کے ایک اسلامی بھائی اپنی خزاں رسیدہ زندگی میں آنے والی بہارکاتذکرہ کچھ اسطرح کرتے ہیں  : میں شراب کاایسارسیاتھاکہ ہروقت شراب کے نشے میں مدہوش رہتا۔لڑائی جھگڑا، چوروں وبدمعاشوں کی صحبت ہوٹلوں پرفحش فلمیں دیکھنامیرے پسندیدہ مشا غل تھے ۔الغرض میں گناہوں کی  پستیوں میں گرتاجارہاتھاجس کی وجہ سے زندگی کے نادرلمحات ضائع ہونے کا احساس بھی ختم ہوتا جا رہاتھا۔ ۱۴۲۶ھ بمطابق2005ءکی بات ہے کہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔میری خوش بختی کہ میں سنّتوں بھرے بین الاقوامی اجتماع میں شرکت کے لیے تیارہوگیا۔گناہوں کابار لیے مشکبارسنّتوں بھرے اجتماع کی پُررونق فضاؤں میں پہنچ گیا۔تین روزہ اجتماع میں اختتامی رقت انگیزدعانے میرے دماغ پر چھائے ہوئے غفلت کے پردے چاک کردیئے ، خوفِ خدا سے میرادل پسیج گیا اورمیں نے روروکر اپنے ربعَزَّوَجَلَّ سے اپنے تمام سابقہ گناہوں کی معافی مانگی اورعزمِ مصمم کرلیا کہ آئندہ اِنْ شَآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّتمام برائیوں سے بچوں گا۔ اَلْحَمْدُللّٰہعَزَّوَجَلَّمیری زندگی میں بہارآگئی، میں نے چہرے پرسُنّت کے مطابق داڑھی شریف سجالی۔ تادمِ تحریرتحصیل سطح پرشعبہ تعلیم کے ذمہ دارکی حیثیت سے خدمتِ دین کے لیے کوشاں ہوں اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے استقامت کی دولت عطا فرمائے ۔ 

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                                                                       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{10}چورنے مال واپس کردیا

        مدینۃالاولیاء ملتان(پنجاب، پاکستان)کے ایک مقیم اسلامی بھائی کابیان ہے : میراکل سرمایہ میری ایک دکان ہے جس سے میرااورمیرے گھروالوں کاگزر بسرہوتاہے ۔ایک دن صبح صبح جیسے ہی میں اپنی دکان پرپہنچاتومیری آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کہ دکان کاتالاٹوٹاہواتھا۔میں نے جونہی دروازہ کھولاتویہ دیکھ کرمیرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی کہ میری دکان سے مال چوری ہوگیاتھا۔اس واقعے نے میری راتوں کی نینداوردن کاسکون چھین لیا۔وسائل نہ ہونے کے باعث میں کچھ نہ کرسکا۔ایک روزمیں نے اپنی اس پریشانی کا تذکرہ ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی سے کیا توانہوں نے مجھے بتایاکہ دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں دعائیں قبول ہونے کے بے شمارواقعات ہیں ۔آپ دل چھوٹانہ کریں اللہ عَزَّوَجَلَّ بہتری کرے گا۔آپ کی خوش قسمتی کہ کچھ ہی دنوں بعددعوتِ اسلامی کابین الاقوامی سنّتوں بھراتین روزہ اجتماع منعقدہورہاہے آپ اس میں ضرورشرکت فرمائیں اوردعا مانگیں اللہ عَزَّوَجَلَّ نے چاہا تو چورآپ کامال واپس کردیں گے ۔میں سوچنے لگاکہ چوراب کیسے مجھے سامان واپس کرے گا؟لیکن میں نے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کاپختہ ارادہ کرہی لیا۔ آخروہ دن آگیاکہ مدینۃالاولیاء ملتان میں ہرطرف سبزسبزعمامے سجائے اسلامی بھائی نظرآنے لگے ۔میں بھی آخری دن صحرائے مدینہ اجتماع گاہ پہنچ گیاجہاں لاکھوں اسلامی بھائیوں کاایک نیاشہرآبادتھا۔جب دعاہونے لگی تومیں نے اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں روروکردعاکرناشروع کردی ’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ!اس اجتماعِ پاک کی برکت سے میری پریشانی دورفرما‘‘۔آپ یقین فرمائیں اجتماع کے ایک ہی دن بعدچورخودبخودمیری دکان پرآئے ، معافی مانگی اورنہایت شرمندگی سے میراچوری کیاہوامال واپس کرگئے ۔میں کافی دیرتک محوِحیرت رہاکہ ایسابھی ہوتا ہے ؟مگریہ سب دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی برکتیں ہیں ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کومزیدترقیاں عطافرمائے ۔آمین

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{11}نشے کے مریض کوشفا

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن