30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ٹکٹیں تقسیم کردو!چنانچہ میں نے حکم کی تعمیل کی ، ٹکٹ تقسیم کرنے کے بعدایک بچ گئی توبے کسوں کے والی، نبی کریم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایایہ بھی بانٹ دو!اس کوبانٹنے کے بعدمیں خالی ہاتھ رہ جانے پر غمزدہ ہوگیاکہ آہ!اب میں جنت کے ٹکٹ سے محروم رہ گیا۔ابھی میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ فقیروں کے ملجا، یتیموں کے ماویٰ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے تین ٹکٹیں نکالیں اورایک ٹکٹ مجھے عطافرماکرجنت میں داخلہ کی سندعطافرمادی۔اس روح پرور منظرنے مجھے راہِ حق کاداعی بنادیا، سبز عمامہ کا تاج اورسنّت کے مطابق زندگی گزرانے کی سوچ عطافرمادی اورعاشقان مصطفی کی رفاقت نصیب ہوگئی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
{6}شکاری خودشکارہوگیا
رحمت آباد(ایبٹ آباد، سرحد، پاکستان)کے مقیم اسلامی بھائی کی تحریرکاخلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں بدمذہبوں کی صحبت میں پھنساہواتھااوراس صحبت کی نحوست کی وجہ سے میرے ذہن میں یہ بات ثبت ہو چکی تھی کہ مَعَاذَاللّٰہ اہلسنّت شرک وبدعت کے مرتکب ہیں ۔شرک و بدعت کی گردان میری زبان پرایسے جاری رہتی جیسے طوطے کوکوئی چیزیادکروائی جائے تووہ بار بار اس بات کاتکرارکرتاہے ۔اسی گمراہی میں زندگی کے نادرلمحات گزررہے تھے ۔ ایک روزایک عاشقِ رسول اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی اجتماع کی دعوت پیش کی لیکن میں نہ جانے پرمُصر رہا۔وہ اسلامی بھائی بھی استقامت کے ساتھ مسلسل مجھ پرانفرادی کوشش کرتے رہے اورحکمت بھرے اندازسے مجھے اجتماع میں شرکت کے لیے قائل کرلیا۔ میں اجتماع میں شرکت کے لئے تیارتوہوگیالیکن ذہن یہ تھاکہ وہاں جا کرشرک وبدعت ہوتے ہوئے قریب سے دیکھنے کاموقع مل جائے گاپھرخوب ان کاتماشہ بناؤں گا۔ چنانچہ جب میں اجتماع گاہ کی پُرذوق فضاؤں میں داخل ہواتو آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ، ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں عاشقانِ رسول سروں پرسبز سبزعمامہ کاتاج سجائے سفیدلباس زیب تن کیے سنّتیں سیکھنے سکھانے میں مصروف تھے ۔ان کاہرکام، ہرہرادا سنّتِ مصطفی کی آئینہ دارتھی۔میرے دل میں مدنی انقلاب برپا ہوگیا، میں شکار کرنے آیاتھا، یہاں آکرخودشکارہوگیا۔دینِ اسلام کی اس روشن تصویرکودیکھ کر میرے دل کی دنیاہی بدل گئی۔اجتماع میں مجھے معلوم ہواکہ یہ توقاطع ِشرک وبدعت ہیں ۔یہ تو تاجدارِمدینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مُحِب ہیں اورمیں اب تک سراسرغفلت اورگمراہی کاشکاررہاہوں ۔اس ماحول سے متأثرہوکرمیں نے گزشتہ گناہوں سے توبہ کی اورآئندہ مشکبارمَدَنی ماحول سے وابستگی کاعزمِ مصمم کرلیا۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!انسانی روپ میں شیطان، ہمارے ایمان کے چورہروقت تاک میں لگے رہتے ہیں ۔ایمان کی سلامتی کے لیے مَدَنی ماحول کے سائبان کے نیچے آجائیے اِنْ شَآئَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکرم ہوجائے گا۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{7}چرسی کی اصلاح کاراز
باب المدینہ(کراچی)کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے : میں فلمیں دیکھنے کاشائق تھا۔والدین کی نافرمانی تومیرے لیے کوئی بڑی بات نہ تھی، نہ صرف یہ بلکہ چرس وشراب جیسے نشہ کی لت پڑگئی تھی۔معاشرے میں میری کوئی عزت نہ تھی بلکہ اپنی حرکات کی وجہ سے بہت بدنام تھا۔ایک روزدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے سنّتوں بھرے بین الاقوامی اجتماع کی دعوت پیش کی۔پہلے تومیں ٹال مٹول کرتا رہابالآخراس اسلامی بھائی کے اصرارپرسنّتوں بھرے اجتماع کے لئے تیارہوگیااور اجتماع گاہ کی پُرلطف فضاؤں میں پہنچ گیا۔یوں توسنّتوں بھرے اجتماع کی ہرگھڑی ہی دلنشین تھی مگرجب مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مدظلہ العالی نے اپنے پُرسوزانداز میں بیان فرمایاتوانکے الفاظ تیربہدف کاکام کرگئے ، میرے دل کی دنیابدل گئی اور خوفِ خداسے میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے ۔آنکھوں سے اشکِ ندامت کا ایک سیلاب اُمنڈآیا۔میں نے روروکراپنے گناہوں سے توبہ کی اوردل ہی دل میں نیّت کرلی کہ اب اِنْ شَآئَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سنّتوں بھری زندگی بسرکروں گا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّسنّتوں بھرے اجتماع کی برکت سے مجھے سلامتی کی راہ نصیب ہوگئی اوربارانِ رحمت کی ایسی پھواربرسی کہ میں سنّتوں بھری زندگی بسرکرنے والابن گیا۔سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے بعدتربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔کورس کے دوران جب گھرگیاتومَدَنی رنگ مجھ پراپنی بہاریں لٹارہاتھا۔میرے لباس، عادات، اور طرزِ زندگی سے گھرکے افرادبہت متأثرہوئے بلکہ گھرکے بعض افرادتوادب سے ہاتھ چومنے لگے ۔مجھ پراللہ عَزَّوَجَلَّ کا ایساکرم ہواکہ کل تک جودوسروں کے لیے نشانِ عبرت تھا، سنّتوں بھرے اجتماع کی برکت سے دوسروں کے لیے ضربُ المثل بن گیا۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{8}دہریے کی توبہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع