دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bad Fajar Madani Halqa | بعد فجر مدنی حلقہ

book_icon
بعد فجر مدنی حلقہ

ہَدَف بنا کراِس مدنی کام کو آگے سے آگے بڑھانے کی کوشش جاری رکھی جائے ، مَثَلًا ہرماہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے کہ کل کتنے ذیلی حلقے ہیں ، کتنے ذیلی حلقوں میں بعدِ فَجْر مدنی حلقوں کی ترکیب ہوچکی ہے ، کتنوں میں باقی ہے وغیرہ۔اس طرح مسلسل جائزہ لیتے رہنے سے اس مدنی کام میں ترقی ومضبوطی آتی جائے گی۔جہاں پہلے سے مدنی حلقے کی ترکیب ہورہی ہے ، اس کو بھی جاری رکھنا ہےاورنئے ذیلی حلقوں میں مدنی حلقہ شروع بھی کروانا ہے۔

سوال 4  : مدنی حلقہ ایک ہی اسلامی بھائی لگائے یا ذِمَّہ داریاں تقسیم بھی کی جاسکتی ہیں؟

جواب  : ایک اِسْلَامی بھائی بھی یہ تینوں کام کر سکتا ہے اور3 اسلامی بھائیوں میں مُـخْتَلِف ذِمَّہ داریاں تقسیم بھی کی جا سکتی ہیں مَثَلًا ایک اسلامی بھائی3 آیات کی تِلاوَت ، ترجمہ و تفسیر کی ترکیب کرے ، ایک مدنی درس ، ایک شجرہ شریف پڑھنے اور دُعا کی ترکیب کرے۔  

سوال 5  : بَعْدِ فَجْر مدنی حلقے کو کیا فَقَط مدنی حلقہ کہا جاسکتا ہے؟

جواب  : نہیں ، کیونکہ مدنی حلقے تو بہت سارے ہیں جبکہ فَجْر کی نَماز کے بعد ہونے والا مَدَنی حلقہ 12مدنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام ہے ، جس کے لئے ایک مَخْصُوص اِصْطِلَاح بعدِ فَجْر مَدَنی حَلْقَہ ہی اِسْتِعمال کی جاتی ہے۔

سوال 6  : کیا3 آیات سے کم بھی پڑھ سکتے ہیں؟

جواب  : ایک ایسی آیت جس کی تفسیر اتنی ہے کہ وہ 3 آیات کے برابر ہے تو ایک آیت بھی پڑھنے سے مدنی انعام پر عَمَل مان لیا جائے گا۔

سوال 7  : جہاں اپنی مَسَاجِد نہیں (یعنی جس مَسْجِد میں عاشقانِ رسول کی خِدْمَت نہ ہو) ، یا ہیں مگر مَدَنی حَلْقَہ لگانے کی اِجازَت نہیں ، تو وہاں کیا ترکیب کی جائے؟

جواب  : کسی گھر ، ہوسٹل ، دکان وغیرہ پربھی یہ ترکیب کی جا سکتی ہے۔

سوال 8  : اگر کسی جگہ بعدِ فَجْر مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالغان کی بھی ترکیب ہو تو اب کیا کیا جائے؟

جواب  : بَعْدِ فَجْر مدنی حلقے کے بعد مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالغان کی ترکیب بھی کی جا سکتی ہے۔

مفید معلومات پر مبنی سوالات

سوال 1  : بعدِ فجر مَدَنی حَلْقے کامقصد کیا ہے؟

جواب  : بعدِ فجر مَدَنی حَلْقے کا مَقْصَد اللہ پاک کی رِضا اور اُس ذیلی حلقے کے عاشقانِ رسول کو تعلیماتِ قرآنی ودِینی معلومات کے انوارسے روشن و منوّراورمدنی ماحول سے وابستہ کرکے اس مَدَنی مَقْصَدمجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ “کے لئے مصروفِ عَمَل کرناہے۔

سوال 2  : دورانِ درس آیات وغیرہ بھی پڑھی جائیں یا فَقَط ترجمے پر اِکْتِفَا کیا جائے؟

جواب  : تفسیرِ قرآن میں آیات پڑھی جائیں اوردرسِ فیضانِ سُنّت میں فَقَط ترجمے پر اِکْتِفَا کیا جائے۔

سوال 3  : اگر دُرست قرآنِ کریم پڑھنے والا مُیَسَّر نہ ہوتو تفسیرِ قرآن کی کیا ترکیب کی جائے؟

جواب  : دعوتِ اسلامی کے سینکڑوں جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه اور ہزاروں مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه کے ناظمین / قاری صاحبان / طلبہ کرام میں سے کسی سے بھی ترکیب ہو سکتی ہے ، مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالغان پڑھانے والے قاری صاحبان اور طلبۂ کِرام ودیگر اسلامی بھائی(جواہل ہوں)ان کی بھی ترکیب کی جا سکتی ہے۔

سوال 4  : کیاشجرےکے بیچ میں شعر نمبر 14(دے محمد کے لئے روزی کر احمد کے لئے٭ خَوانِ فَضْلُ اللہ سے حصّہ گدا کے واسطے) اور شعر نمبر16(حُبِّ اہلِ بیت دے آلِ محمد کے لئے٭ کرشہیدِ عِشْق حمزہ پیشوا کے واسطے)میں آنے والے لفظ محمد اور آلِ محمد پر انگوٹھے چُوم سکتے ہیں؟یا دُرُود شریف پڑھ سکتے ہیں؟

جواب  : شجرے کے بیچ میں آنے والے لفظِ”محمد“سے مُراد سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نام مُبارَک نہیں ہے ، اس لئے یہ انگوٹھے چُومنے اوردُرود شریف پڑھنے کا مَوْقَع نہیں ہے۔

سوال 5  : کیا موبائل / آئی پیڈ / آئی فون وغیرہ سے دیکھ کر مَدَنی حَلْقَہ لگایا جاسکتاہے؟

جواب  : بہتر یہ ہے کہ کتاب سے دیکھ کر ہی مدنی حلقہ لگایا جائے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن