30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ڈالی مجھے اس کا بالکل بھی احساس نہیں تھا کہ نمازیں قضاکرنے کے سبب آخرت میں ہلاکت وبردبادی سے دوچار ہونے پڑے گا ۔ میری خوش نصیبی کے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ عاشقان رسول سے ملاقات ہوگئی سبب کچھ یوں بنا کہ چند عاشقان رسول ہمارے علاقے میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے لیے تشریف لایا کرتے تھے انہوں نے مجھے بھی نیکی کی دعوت کے قافلے میں شریک ہونے اور نماز مغرب کے بعد ہونے والے سنّتوں بھرابیان سننے کی ترغیب دلائی ، نماز کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پرسوز بیان فرمایا اور بیان کے اختتام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کاذہن دیا اور یہ خوشخبری بھی سنائی کہ اجتماع کے بعدعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی میں شیخِ ِطریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہمدنی مذاکرہ فرمائیں گے ۔ میں نے بھی شرکت کی نیت کرلی اوریوں میں اسلامی بھائیوں کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ پہنچ گیا ۔ اجتماع کے بعد وقت مناسب پرمدنی مذاکرہ شروع ہوگیا ۔ تمام اسلامی بھائی ہمہ تن گوش ہوکر امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ مدنی پھولوں سے اپنی دل کے گلدستے سجانے لگے ، میں بھی بغور سننے لگا، دورانِ مدنی مذاکرہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی پر تاثیر زبان مبارک سے داڑھی شریف کی اہمیت وقدرومنزلت بیان فرمائی اورداڑھی شریف رکھنے کا ذہن دیااور یوں میں نے بلاتاخیر وہیں بیٹھے بیٹھے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور اپنا چہرہ داڑھی تشریف سے سجانے کا عزم بالجزم کرلیا ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد
{15}گناہوں کا طوفان
باب المدینہ (کراچی ، پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کے مکتوب کا لُبِِّّ لُباب ہے کہ میری عملی حالت انتہائی خستہ تھی ۔ علم و عمل سے کوسوں دور گناہوں کی آگ میں جھلس رہا تھا ۔ گانے باجے سننا، فحش کلامی کرنا اور بلند آواز سے قہقہ لگانامیرامعمول تھا ۔ رمضان المبارک کی آمدپر بھی میرے گناہوں کا طوفان نہ تھما اور میری موج مستیوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ ایک رات جب میں گھر آیا توٹی وی آن کیا اور چینل بدلنے لگااسی دوران اچانک مدنی چینل سامنے آگیا ۔ مدنی چینل پر پہنچ کر نہ جانے کیوں رک گیا ۔ اس وقت امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی مذاکرہ فرما رہے تھے اور حاضرین آپ کے علم وحکمت بھرے ملفوظات سننے میں گم تھے ، آپ خوفِ خداسے متعلق مدنی پھول عطا فرمارہے تھے ۔ جنہیں سن کر میرے دل کی دنیا میں بھی ہلچل مچ گئی ۔ خوف خدا سے متعلق باتیں سن کر مجھ جیسے پتھر دل آدمی کے بھی آنسو بہنے لگے ۔ مجھ پر ایک رقت طاری ہوگئی ، احساس ندامت سے میری عجیب حالت ہورہی تھی ۔ دل میں خوف خداکی شمع روشن ہوچکی تھی جوں جوں مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ سنتا گیا دل مائل بہ توبہ ہوتا گیا، میں نے سچے دل سے اپنے گناہوں سے توبہ کی اورقضا نمازیں اداکرنے کی نیت کرلی ، اجتماعات میں شرکت کرنااور ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کاذہن بن گیا اور میں نے مدنی ماحول اختیار کرلیااور ایک ولی ٔکامل سنّتوں کے عامل امیرا ہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دامن تھام لیا جو اپنی مؤمنانہ فراست سے دل کی بات بھی جان لیتے ہیں ۔ میرے بڑے بھائی کو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کا بہت اِشتیاق رہتا تھا ۔ وہ آپ سے ملنے کے لئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعِ میلادجو ککری گراؤنڈ (کراچی)میں ہوتا تھا وہاں جا پہنچے ۔ وہاں تو عاشقانِ رسول کا ہجوم تھا ۔ وہ سوچنے لگے اس ہجوم میں ملاقات ناممکن سی لگتی ہے ۔ ابھی تک اجتماعِ میلاد میں آپ کی آمد نہیں ہوئی تھی ۔ وہ کسی کام سے اجتماع گاہ سے نکلے ۔ سڑک کے کنارے چل رہے تھے کہ اچانک آپ کی گاڑی میرے بھائی کے قریب آکر رک گئی اورا میر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کرم فرماتے ہوئے خود میرے بھائی سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا ’’بیٹا اب ملاقات ہوگئی نا‘‘ ۔ بھائی جان اور میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مرید تو ہو ہی چکے تھے ۔ اس واقعے کی برکت سے بھائی نے بھی داڑھی سجا لی اور عملی طور پر دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصے لینے لگے ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ ہمیں اخلاص و استقامت عطا فرمائے اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سایہ ہم پر تا دیر قائم و دائم فرمائے ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
خربوزے کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے ، تِل کوگلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہوجاتاہے ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا بے وَقعت پتّھر بھی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی مہربانی سے انمول ہیرابن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کولَبَّیْک کہتاہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رَشک کرتا اور ایسی ہی موت کی آرزوکرنے لگتا ہے ۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اورشیخِ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے ، اِن شآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی ۔
مقبول جہاں بھرمیں ہودعوتِ اسلامی
صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّارمدینے کا
غورسے پڑھ کریہ فارم پُرکرکے تفصیل لکھ دیجئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع