دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bad Chalan Kaisay Taib Hoa? | بد چلن کیسے تائب ہوا؟

book_icon
بد چلن کیسے تائب ہوا؟

اسلامی کی حیثیت سے سنّتوں کا پرچار کررہا ہوں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                 صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد

{8}فکرِآخرت نصیب ہوگئی

            ایک اسلامی بھائی نے اپنی زندگی میں رونماہونے والی تبدیلی کا کچھ اس طرح تذکرہ کیا کہ پہلے میں لااُبالی (بے فکر) اور شوخ طبیعت کا مالک تھا، علاقے میں ہونے والی شادی بیاہ وغیرہ کی تقریبات میں اپنے ۔  مَسحُور کُن انداز میں لوگوں کو مزاحیہ چٹکلے سناکر محظوظ کرنا، فلمی غزلیات سنانا، گانے گانا، بے ڈھنگے انداز میں ناچ دکھانا اور طرح طرح کی مسخریوں کے ذریعے لوگوں کو ہنسانا میرا محبوب مشغلہ تھا ۔  میری زندگی کے قیمتی لمحات انہی خرافات میں بسر ہورہے تھے ، وہ تو رب عَزَّوَجَلَّ کا مجھ پر کرم ہو گیا اور مجھے دعوتِ اسلامی کامہکا مہکا مدنی ماحول میسر آگیا ۔  ہوا کچھ یوں کہ دعوتِ اسلامی کے چند اسلامی بھائیوں سے میری شناسائی ہوگئی، ایک مرتبہ انہوں نے گفتگو کے دوران مجھے ۱۴۳۳؁ھ کے ماہِ ربیع الاول میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے  امیر اہلِسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ’’مدنی مذاکروں ‘‘ کو بذریعہ مدنی چینل سننے کی دعوت دی اور یوں میں ان کے ساتھ ایک مدرسے میں بذریعہ مدنی چینل ’’مدنی مذاکرے ‘‘ میں شریک ہو گیا ۔  امیر اہلِسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سادہ اور دل لُبھانے والے انداز میں مسکرا مسکرا کر علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول لٹانا مجھے اس قدر پیارا لگا کہ میں لگاتار مدنی مذاکرے سننے لگا، جوں جوں مدنی مذاکرے سنتا گیا، گناہوں سے دل پھرتا گیا اورمیرا اندازِ زندگی بدلتا گیا ۔ بالآخر میں نے صدقِ دل سے اپنے ربّعَزَّوَجَلَّ کے حضور اپنے گناہوں سے سچی توبہ کی اور آئندہ اپنے دامن کو گناہوں کی آلودگیوں سے بچا ئے رکھنے کا پختہ عزم کرلیا ۔  ایک بار جب مدنی مذاکرے کے دوران براہِ راست مرید ہونے کا اعلان کیا گیا تو میں بھی سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگیا ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسی مدنی ماحول کی برکت سے مجھے فکر آخرت نصیب ہوئی ، عمل کا جذبہ ملا، میں نمازِ پنجگانہ باجماعت ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پیاری پیاری سنّتیں بھی اپنانے لگا ۔  تادمِ تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ  سبزسبزعمامہ شریف کا تاج سجا کر، سفید لباس اپنا کر اور چہرے پر داڑھی شریف بڑھا کر سنّتوں کی دھومیں مچانے میں مصروف ہوں ۔  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                                                 صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد

{9}دل کی دنیا زیر و زبر ہو گئی

          ایک اسلامی بھائی اپنی زندگی میں برپا ہونے والے مدنی انقلاب کا تذکرہ کچھ اس طرح کرتے ہیں کہ نیکی کی شاہراہ پر گامزن ہونے اور دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے پہلے میں گناہوں کاشیدائی تھا ۔  فلمیں ڈرامے دیکھے ، گانے باجے سنے بغیرمیرا کوئی دن نہ گزرتا تھا ۔ میری زندگی کے لیل ونہارانہی گناہوں میں خوار ہورہے تھے ۔  وہ تو میرے رب عَزَّوَجَلَّ کا مجھ پر کرم ہو گیا جو مجھے دعوتِ اسلامی کا سنّتوں بھرا مہکا مہکا مدنی ماحول میسر آگیا ۔   میرے مدنی ماحول میں آنے کی راہ کچھ یوں ہموار ہوئی کہ ایک دن مدنی چینل پر شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ’’مدنی مذاکرہ‘‘ دیکھنے کی سعادت مل گئی ۔ آپ کے پر اثر انداز میں گانے باجوں کی تباہ کاریوں اور ان میں بکے جانے والے کفریات اور ان کے عذابات کا بیان سناتومیرے جسم کا رواں رواں کانپ اُٹھا ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے اسی وقت گانے باجے نہ سننے کا عہد کر لیا اور ہاتھوں ہاتھ اپنے موبائل کے میموری کارڈ میں موجود سارے گانے ختم کر دیے ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مجھے مرشد کریم کے صدقے نیکیوں پر استقامت اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے  ۔

 اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                                 صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد

{10}فیضان مدنی مذکراہ

            مدینۃ الاولیاء( ملتان شریف )کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ بدقسمتی سے میں داڑھی منڈوانے کے فعل حرام کا مرتکب تھا ۔  میرے چہرے پر داڑھی شریف کی بہار کچھ یوں نمودارہوئی کہ ایک مرتبہ مدنی چینل پر ٹیلی کاسٹ ہونے والا سلسلہ’’ مدنی مذاکرہ‘‘ دیکھ رہا تھا جس میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے علم و حکمت بھرے ملفوظات سے ’’مدنی مذاکرے ‘‘ میں شریک اسلامی بھائیوں کو نواز رہے تھے اور عاشقانِ رسول بڑے انہماک کے ساتھ مدنی مذاکرہ سننے میں محو تھے ، میٹھا میٹھا اندازِ بیان دل کو اچھا لگا، لہٰذا میں بھی علم و حکمت کے موتی اپنی خالی جھولی بھرنے لگا ۔ دورانِ مدنی مذاکرہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے داڑھی شریف کے فضائل بیان فرمائے اور کچھ ایسے انداز میں داڑھی منڈوانے سے منع فرمایا کہ میں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے چہرے پر داڑھی شریف رکھنے کی نیت کرلی، مزید کرم بالائے کرم یہ کہ جب مرید ہونے کی ترغیب دلائی گئی تو میں بھی سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگیا ، اللّٰہ والوں سے نسبت توکیا قائم کی میرے زندگی کا رخ ہی بدل گیا، داڑھی شریف کے نور سے چہرہ روشن ومنور کرلیا ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  بڑے ذوق و شوق کے ساتھ مدنی چینل کا سلسلہ مدنی مذاکرہ دیکھتاہوں اور اپنے پیرو مرشد امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی زیارت کے ساتھ ساتھ آپ کے ملفوظات سے بہرور ہوتا ہوں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مجھے مرشدکے فیضان سے مالامال فرمائے  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                 صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن