30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گناہوں سے تاریک زندگی میں عشقِ مصطفی کی روشنی پھیل گئی ۔ لہٰذا میں نے بقیہ سانسوں کو غنیمت جانتے ہوئے ، بارگاہِ الہٰی سے مغفرت طلب کرتے ہوئے اپنے گناہوں سے سچی توبہ کی اور امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سیبیعت کا شرف حاصل کیا اورسنّتوں بھری زندگی بسر کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول اختیار کرلیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ داڑھی شریف رکھ کر چہرہ پرنور کرلیا، سبزسبز عمامہ شریف سجالیا اور ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت میرا معمول بن گیا ۔ تادم تحریر سنّتوں کی خدمت کی سعادت پارہاہوں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد
{5}سنّتوں کی بہار
ایک اسلامی بھائی اپنی داستانِ عشرت کے خاتمے کے اَحوال کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی والے کاموں میں ایامِ زیست(زندگی کے دن ) برباد کر رہاتھا ۔ فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کا بہت شوقین تھا ۔ اگر کبھی سفر پر جانا ہوتا تو ایسی بس میں بیٹھنا پسند کرتا جس میں فلمیں اور گانے باجے چلتے ہوں ، میری زندگی میں سنّتوں کی بہار یوں نمودار ہوئی کہ ایک دن عشا کی نماز پڑھنے مسجد جانا ہوا ۔ نماز کے بعد ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بڑے دلنشین انداز میں درسِ فیضانِ سنّت دینا شروع کیا، میں بھی قریب جا کر بیٹھ گیا اور بغور درس سننے لگا، فیضان سنّت کے عام فہم الفاظ سن کر اس قدر متأثر ہوا کہ باقاعدگی سے درس ِفیضانِ سنّت سننا میرا معمول بن گیا ۔ ربیع الاول کے مبارک مہینے میں اسلامی بھائیوں کے ترغیب دلانے پر امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا’’ مدنی مذاکرہ‘‘ مدنی چینل پر سننے کا موقع ملا ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم وحکمت کے مدنی پھول سن کر ایمان تازہ ہوگیا، قبر وحشرکی تیاری کی فکر ذہن میں گردش کرنے لگی، لہٰذا میں نے زندگی کی بقیہ سانسوں کو غنیمت جانتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا سنّتوں بھرا مشکبارمدنی ماحول اپنا لیا اور امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کے تحت نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مشغول ہوگیا ۔ تادمِ تحریر ذیلی سطح پر مدنی قافلہ ذمہ دار کی سعادت ملی ہوئی ہے ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد
{6} بدعقیدہ لوگوں سے نجات مل گئی
بابُ الاسلام (سندھ، پاکستان) کے شہر شہداد پور میں مقیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل عقائد کے متعلق معلومات نہ ہونے کے باعث میری زندگی کا ابتدائی حصہ بدعقیدہ لوگوں کی صحبت میں گزرا تھا جس کے سبب میرے عقائد بھی بگڑے ہوئے تھے اور میں عقائد ِ اہلسنّت کے بارے میں شُکوک وشُبہات کا شکار تھا ۔ خوش قسمتی سے مجھے دعوتِ اسلامی کا پیارا پیارا مدنی ماحول میّسر آگیاورنہ نجانے میرا آخرت میں کیا بنتا، ایک دن مسجد جانا ہوا، وہاں دعوت ِاسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ عاشقِ رسول اسلامی بھائی نے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ’’فیضانِ سنت‘‘ سے درس دیا، میں بھی درس کی برکتیں پانے کے لیے قریب جا کر بیٹھ گیا ، درس سنا تو دل کوبہت بھلا لگا یوں میں روزانہ نماز کے بعد ہونے والے درس میں شرکت کرنے لگا ۔ درس کے بعد اسلامی بھائی انفرادی کوشش کرنے نیکیوں بھری راہ اختیار کرنے کا ذہن دیتے کرم بالائے کرم یہ کہ رمضان المبارک کے مہینے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنّتوں بھرے دس روزہ اجتماعی اعتکاف میں شرکت کی سعادت نصیب ہوگئی ۔ اعتکاف میں ہونے والے مبلّغین اسلامی بھائیوں کے سنّتوں بھرے بیانات اور بالخصوص شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم وحکمت کے موتیوں بھرے ’’مدنی مذاکروں ‘‘ نے میرے دل میں خوفِ خدا اور عشقِ مصطفیٰ کی شمع روشن کر دی، میرے دل میں موجود تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے ، میں نے اپنے تمام بُرے عقائد اور بُرے دوستوں کی صحبت سے توبہ کی اور عاشقانِ رسول کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا، دورانِ اعتکاف امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے زہد و تقویٰ ، حسنِ اخلاق سے متأثر ہو کر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غلامی کا پٹہ بھی گلے میں ڈال لیا اور اعتکا ف مکمل ہو جانے کے بعد اپنے علاقے کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے لگا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فرائض علوم کورس کررہاہوں اوراپنے علاقے میں حلقہ سطح پر مدنی انعامات کا ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے مدنی کاموں کی ترقی و عروج کے لیے کوشاں ہوں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد
{7}فیشن کا دلدادہ سُدھر گیا
لیہ شہر(صوبہ پنجاب، پاکستان) کے مقیم ایک نوجوان کابیان ہے کہ میں سنّتوں سے دور فیشن کے نشے میں مخمور تھا، نت نئے تراش خراش والے کپڑے پہننا، فضولیات ولغویات میں اپنے قیمتی لمحات ضائع کرنا میرا معمول تھا ۔ ذکر الہٰی سے یکسر غافل ہوچکا تھا، نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن کچھ یوں بنا کہ ایک بار ’’مدنی مذاکرہ‘‘ سننے کی سعادت حصے میں کیا آئی میری زندگی کا رخ ہی بدل گیا ۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عام فہم اندازمیں بیان کی جانے والی ڈھیروں ڈھیر معلومات کا ’’انمول خزانہ‘‘ لوٹنے کا سنہری موقع ملا، خوف خدا اور عشقِ مصطفی کی کرنوں سے میرا تاریک دل روشن ہو گیا، سابقہ زندگی پر ندامت ہونے لگی، لہٰذا میں نے بقیہ زندگی غنیمت جانتے ہوئے فیشن کی نحوست سے جان چھڑائی اور سنّتوں پر عمل کرنے اور نمازوں کی پابندی کا عزم مصمم کرلیا، جلد ہی سر پر سبز سبز عمامہ شریف سجالیا، داڑھی شریف سے چہرہ پرنور کرلیا اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے منسلک ہوگیا ۔ نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے جذبے تحت ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر میرا معمول بن گیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم ِتحریر مبلّغِ دعوت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع