دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bad Atwar Shakhs Aalim kesay bana? | بد اطوار شخص عالم کیسے بنا؟

book_icon
بد اطوار شخص عالم کیسے بنا؟

داری دی گئی۔ مجھے تو پہلے سے ہی مدَنی کاموں کی دُھن تھی لہٰذا میں نے اس ذمہ داری کو بَصَد خوشی قبول کیا اور اگلے ہی روز سے وہاں درس دینا بھی شروع کر دیا۔ مزید جمعرات کو انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو قافلے کی صورت میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں لے کر آنے لگا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا پانے کی نیّت سے مدَنی کام کرنے کی برَکات دیکھئے میرا وہ دردِ سر جو جُزْوِ لاَ یُنْفَکْ کی صورت اختیار کر چکا تھا اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سِرے سے ختم ہو گیا۔ مدَنی کاموں کی یہ مدَنی بہار دیکھ کر میں مدَنی کاموں میں پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگا اور یوں مجھے اپنی پریشانی سے چھٹکارا نصیب ہو گیا۔ تادمِ تحریر   اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں علمِ دین حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ عصر تا مغرب بارھویں شریف کی نسبت سے 12 درس دینے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔ نیز ہمارے حلقے کی مسجد میں پہلے نمازیوں کی دو صفیں ہوا کرتی تھیں مگر اب مدنی کام کی برکت سے اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  نمازیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور تقریباً 7 صفیں ہو چکی ہیں نیز تقریباً 40 نمازیوں کو ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں لانے کی ترکیب ہے۔

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جَامِعَاتُ المَدِینہ سے بے شمار اسلامی بھائیوں ا ور اسلامی بہنوں کے عقائد و اعمال کی اصلاح کی مدَنی بہاریں تو وَقْتاً فَوَقْتاً سننے اور دیکھنے کو ملتی ہی رہتی ہیں مگر اس مدَنی بہار کے بھی کیا کہنے! علمِ دین کے حصول کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے مدَنی کاموں میں حصہ لینے کی برکت سے ان کا دو سال پرانا دردِ سر ختم ہو گیا۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کا بڑا کرم ہے اور نبی ٔ اکرم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نظرِ عنایت ہے۔ لہٰذا دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول سے وابستہ ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن کو،  خصوصاً جَامِعَاتُ الْمَدِیْنَہ میں علمِ دین حاصل کرنے والے طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے مدَنی کاموں میں بھر پور حصہ لینا چاہیے اور اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خوشنودی کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے تاکہ دونوں جہاں میں کامیابی مقدر بن جائے۔

دردِ سر کے تین علاج

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی مایہ ناز تالیف فیضانِ سنّت (جلد اوّل)  میں دردِ سر کے سات علاج تحریر فرمائے ہیں ان میں سے تین ملاحظہ فرمائیے:  (۱)  لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْہَا وَلَا یُنْزِفُوْنَ  (ترجَمَہ کنزالایمان: نہ انہیں دردِسر ہو نہ ہوش میں فَرق آئے۔) (پ ۲۷،  الواقِعہ: ۱۹)  یہ آیتِ کریمہ تین بار (اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف)  پڑھ کر دردِ سر والے پر دم کر دیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائِدہ ہو جائیگا۔ (ترجَمہ پڑھنے کی ضَرورت نہیں )  (۲) سورۃُ ا لنّاس سات بار (اوّل آخِرایک بار دُرُود شریف) پڑھ کر سر پر دم کیجئے ،  اور پوچھئے،  اگرابھی دَرْد باقی ہو تو دوسری بار بھی اِسی طرح دم کیجئے ۔ اگر اب بھی دَرْد ہو تو تیسری بار بھی اِسی طرح دم کیجئے۔پورے سر کا دَرْد ہو یا آدھے سرکا کیسا ہی شدید دَرْد ہو تین بار میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ جاتا رہے گا۔

 (۳) پورے سر کا دَرْد ہو یا شَقِیقہ (یعنی آدھے سر کا دَرد) بعد نمازِ عَصْرْسورۃُ التَّکاثُر ایک بار (اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف) پڑھ کر دم کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ َّ دَرْد میں اِفاقہ ہوگا۔ (فیضانِ سنّت،  باب فیضانِ بسم اللہ، ۱ /  ۷۱)  

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 {7} نفرت محبت میں بدل گئی

          خوشاب (پنجاب،  پاکستان)  کے مقیم اسلامی بھائی کے تحریر کردہ بیان کا خلاصہ ہے کہ F.A فرسٹ ائیر تک دنیوی تعلیم حاصل کرلینے کے بعد میرا دل مزید پڑھنے سے اُکتا گیا تھا لہٰذا گھر والوں سے تعلیم جاری رکھنے کی معذرت کرلی فارغ اوقات سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے ہم خیال دوستوں کے ساتھ آوارہ گردی کرنا،  سارا دن کرکٹ کے میدانوں کو آباد کیے رکھنا میرا معمول بن چکا تھا۔ نہ نماز کی فکر تھی نہ ہی دیگر نیک

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن