دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bad Atwar Shakhs Aalim kesay bana? | بد اطوار شخص عالم کیسے بنا؟

book_icon
بد اطوار شخص عالم کیسے بنا؟

لئے اِکسیر ثابت ہوا۔ چنانچہ فرض نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کی سعادت بھی حاصل ہونے لگی،  والدین کی اطاعت و فرمانبرداری اور رشتہ داروں سے حسنِ سلوک میرا شیوہ بن گیا۔ سنّت کے مطابق ایک مٹھی داڑھی کے ساتھ ساتھ سبز عمامہ شریف میرے حُلیے کا حصہ بن گیا۔ دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول کی برکت سے نہ صرف گھر والوں ،  رشتہ داروں بلکہ محلہ والوں میں بھی ایک امتیازی مقام حاصل ہو گیا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے جَامِعَاتُ الْمَدِیْنَہ پر اپنا خصوصی کرم فرمائے جس نے مجھ بے کار کو کارآمد بنادیا۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کے درجہ  ’’ دورۂ حدیث ‘‘  (یعنی عالم کورس کے آخری سال)  میں زیرِ تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک جامع مسجد میں اِمام وخطیب کی حیثیت سے دینِ متین کی خدمت کررہا ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 {4} ایمان کی پہچان بذریعہ تمہیدایمان

          گاؤں بَگّا پمپ (منڈی بہاؤ الدین،  پنجاب،  پاکستان)  کے اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ پیشِ خدمت ہے:  یہ اس وقت کی بات ہے جب کہ میں اپنے علاقے کے ایک اسکول میں زیرِ تعلیم تھا۔ اسی دوران والد صاحب (جو ضیاء کوٹ (سیالکوٹ)  میں ملازمت کیا کرتے تھے ) نے مجھے بھی اپنے پاس بلالیا اور وہیں ایک اسکول میں داخل کروا دیا۔ والد صاحب کو ملنے والے رہائشی کوارٹر کے نزدیک ایک مدرسہ تھا (جو کہ دراصل بدمذہبوں کا تھا) ۔ والد صاحب نے لاعلمی کی بنا پر  مجھے اُس مدرسے میں بھی داخل کروا دیا ۔ یوں میں اسکول سے آنے کے بعد قراٰن شریف پڑھنے مدرسے جانے لگا۔ پابندی سے جانے کے سبب میں نے تھوڑے ہی عرصے میں تین پارے حفظ کر لیے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرا وہاں دل بھی لگنے لگا۔ اب میں نے اسکول کو خیرباد کہہ دیا اور قراٰن شریف حفظ کرنے کے لئے مدرسے میں ہی رہائش اختیار کر لی۔ یوں میں نے کچھ ہی عرصے میں قراٰن شریف تو حفظ کر لیا مگر فاتحہ خوانی اوردُرُودوسلام الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیکَ یَا رَسُولَ اللہ جیسے جائز اور نیک کاموں کو نہ صرف غلط کہنے لگا بلکہ انہیں شرک و بدعت سے تعبیر کرنے لگا۔ میرے اندر پیدا ہونے والی ان باتوں کے پیشِ نظر والد صاحب بہت پریشان رہتے،  مجھے بہت سمجھاتے مگر میں ان کی ایک نہ مانتا بلکہ اُلٹا بحث کرنے لگتا۔ وہ بیچارے خاموش ہو جاتے۔ بہرحال جب والد صاحب واپس گاؤں آئے تو مجھے بھی ان کے ساتھ آنا پڑا۔ سبھی گھر والے تو اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سنّی صَحِیحُ الْعَقِیدَہ ہیں ،  جب مجھے بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ المُبِیْن کے عقائد سے بیزار اور دورِ حاضر میں ایجاد ہونے والے گمراہ کُن نظریات میں گرفتار دیکھا توفکر مند ہو گئے اور میری اصلاح کی تدبیر کرنے لگے۔ چنانچہ انہوں نے گاؤں کے امام صاحب (جو کہ دعوتِ اسلامی سے بے انتہا محبت کرتے تھے)  سے رابطہ کیا اور میری صورتحال سے آگاہ کرکے اُن سے اِس کاحل دریافت کیا۔ امام صاحب نے مجھے دعوتِ اسلامی کے شعبے جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں داخل کروانے کا مشورہ دیا اور فرمایا:   ’’ دعوتِ اسلامی کے جامعہ میں نہ صرف اِس کے عقائدو اعمال درست ہوں گے بلکہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی اَخلاقی تربیّت کا سامان بھی ہو جائے گا۔  ‘‘ گھر والوں کو امام صاحب کی بات بہت پسند آئی چنانچہ انہوں نے مجھے جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں داخل کروانے کی تگ و دَو شروع کردی۔ مجھے علم ہوا تو میں نے کافی مُزاحمت کی مگر کچھ فائدہ نہ ہوا بلکہ گھر والوں کے بے حد اِصرار پر بادِلِ ناخواستہ مجھے داخلہ لینا ہی پڑا اور اس طرح میں جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کی پر بہار فضاؤں میں جا پہنچا۔اب میں ہر وقت موقع کی تلاش میں رہتا کہ جلد ہی کسی بات کا بہانہ بنا کر یہاں سے راہِ فرار اِختیار کروں مگر معلوم نہ تھا کہ میری اصلاح کا وقت اب قریب آچکا ہے اور میرے ذہن کی بدعقیدگی،  اب خوش عقیدگی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن