دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bad Atwar Shakhs Aalim kesay bana? | بد اطوار شخص عالم کیسے بنا؟

book_icon
بد اطوار شخص عالم کیسے بنا؟

          ضیاء کوٹ (سیالکوٹ،  پنجاب)  کے علاقے نیکا پورہ کے اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے:  انتہائی شرمندگی کے ساتھ میں یہ تحریر کر رہاہوں کہ جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں داخلہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں مختلف گناہوں کے مرض میں مبتلا تھا۔ دنیائے ناپائیدار کی محبت میں ایسا گرفتار تھا کہ نماز روزے کی ادائیگی کا کوئی خیال ہی نہیں تھا۔ ماں باپ کی نافرمانی کے جرمِ عظیم پر ہی بس نہ تھا بلکہ ان کی دل آزاری کرنے کے ہولناک جرم کا بھی عادی تھا۔ بُرے دوستوں کی صحبت،  پینٹ شرٹ میں ملبوس رہنے کی عادت اور راہ چلتی لڑکیوں کو چھیڑنے کی گندی خَصلَت بھی میری رگ رگ میں بس چکی تھی۔ اس کے علاوہ مَعَاذَ اللہداڑھی شریف بھی منڈواتا تھا اور کئی دیگر اخلاقی و معاشرتی برائیوں کا بھی شکار تھا۔ میں اپنی بَداَطواری (بُرے چال چَلَن)  کی وجہ سے  محلے اور خاندان والوں کی نگاہوں سے گر چکا تھا۔ میری جہنّم کی طرف بڑھتی ہوئی زندگی راہِ جنّت پر کچھ اس طرح گامزن ہوئی کہ خوش قسمتی سے دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش سے والد صاحب 12 دن کے مدَنی قافلے کے مسافر بن گئے۔ والد صاحب کا مدَنی قافلہ مرکز الاولیاء (لاہور)  میں جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ سے مُلْحَق مسجد میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے رُکا۔ دورانِ مدنی قافلہ والد صاحب نے  جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں علمِ دین حاصل کرتے طلَبہ کو دیکھا سروں پر سبز سبز عمامہ شریف کی بہاریں ،  داڑھی شریف سے سجے چہرے اور سنّت کے مطابق سفید مدَنی لباس اِتّباعِ رسول کی عکاسی کر رہا ہے اور ایسے پیارے انداز سے انبیائے کرام عَلَیْھِمُ الصلٰوۃُ وَالسَّلام کی وراثت (علمِ دین)  کو حاصل کیا جا رہا ہے۔ علم و عمل کا یہ حسین اِمتِزَاج دیکھ کر والد صاحب بے حد متأثر ہوئے۔ والد صاحب نے مدنی قافلےسے گھر آ کر مجھے اپنے پاس بلایا اورجَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کے اُس پرکیف منظر کے بارے میں بتاتے ہوئے اپنی کُڑھن کا یوں اظہار فرمایا:  ’’  کاش میرا بیٹا بھی ایسا ہوتا جو علم کے نور سے مزیَّن ہو کر اپنی اصلاح کی کوشش کے ساتھ ساتھ ہماری بھی قبرو آخرت سنوارنے کا ذریعہ بنتا۔ ‘‘  پھر درد بھرے لہجے میں انفرادی کوشش کرتے ہوئے جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں داخلے کے لئے میرا مدَنی ذہن بنانے لگے۔ میں نے والد صاحب کا دل رکھنے کے لیے ان کی خواہش پر آمادگی کا اِظہار کیا اور یوں جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں داخلہ لے لیا مگر میں گناہوں کا پاپی،  فیشن کا عادی اور آوارہ دوستوں کا ہمراہی تھا نفس و شیطان بھلا اتنی آسانی سے کہاں سنّتوں بھرے ماحول میں ڈھلتا دیکھ سکتے تھے،  چنانچہ میں چند ہی دنوں میں اُکتا گیا اور اس پاکیزہ ماحول کو چھوڑ کر گھر آگیا مگر اللہ عَزَّوَجَلَّ  میری والدہ محترمہ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے کہ جنہوں نے مجھے یہ مدَنی ماحول چھوڑنے نہ دیا اور اپنی مسلسل انفرادی کوشش کے ذریعے مجھے دوبارہ جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ جانے پر مجبور کر دیا اور یوں بالآخر ایک بار پھر میں جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کی پُر کیف فضاؤں میں جا پہنچا۔ کہتے ہیں کہ صحبت اچھی ہو یا بُری اپنا رنگ ضرور دکھاتی ہے چنانچہ نیکیوں میں سَبقَت کرتے طلبہ اور فکرِ آخرت کی مدَنی سوچ دیتے اساتذہ کی صحبت نے تو میرے مردہ باطن میں ایمانی روح پھونک دی ۔ میں نے داڑھی شریف سجا لی اور سنّت کے مطابق زلفیں رکھ لیں (جو تادمِ تحریر اپنی برکتیں لٹا رہی ہیں ) ،  سر عمامہ شریف سے سبز ہو گیا،  انگریزی لباس کی جگہ سنَّتوں بھرا سفید مدَنی لباس زیبِ تن کر لیا، فُضُولیات اور بدنگاہی کی جگہ علمِ دین کی کتابیں میرے قلب و ذہن کو منوّر کرنے لگیں۔ مجھے نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ گناہوں بھرے کاموں سے چھٹکارا بھی نصیب ہو گیا اور یوں میں نیک کاموں کی جستجو میں مگن ہو گیا۔ جب علم کے نور سے میرا باطن منوّر ہوا تو جہاں مجھے اپنے تمام گناہوں پر نَدامت و شرمندگی کا احساس ہوا وہیں مجھے والدین کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کا بھی مَلال ہوا،  اپنے کیے کی معافی مانگی اور ان کی اطاعت کو اپنا شیوہ بنا لیا۔ ساتھ ہی ان کی دست بوسی کو اپنی عادت میں شامل کر لیا۔ میرے اخلاق و کردار میں رونما ہونے والی نمایاں تبدیلیوں کو دیکھ کر سبھی گھر والے بالخصوص میرے والدین بے حد خوش ہوئے اور معاشرے کی بگڑتی حالت کو سنوارنے والی مدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کو دعائیں دینے لگے۔ تادمِ تحریر  اَ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن