30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور اسلام سے حقیقی محبت کے نتیجے میں معارضِ وجود میں آنے والی تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے خاص فضل و کرم اور حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خاص نظرِ عنایت سے دن بدن ترقیوں کے زینے طے کرتی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی دنیا کے تقریباً 200 ممالک میں اپنا پیغام پہنچانے کے ساتھ ساتھ94 سے زائد شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دینے میں مصروفِ عمل ہے۔ ان مُتَعَدَّد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کی مجلس کا قیام بھی ہے جس کے تحت نہ صرف پاکستان بھر میں بلکہ بیرونِ پاکستان بھی فروغِ علمِ دین کے لیے جَامِعَاتُ الْمَدِیْنَہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں سے بے شمار اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں قراٰن وحدیث، فقہ و تفسیر اور دیگر علوم و فنون سے اپنے باطن کو منوّر کرتے اور سنّتوں کی راہ اپناتے ہوئے ایک مُصْلِحِ اُمّت کی حیثیت سے اسلام کی تعلیمات عام کرنے کے لئے کوشاں ہو جاتے ہیں۔ اس سے نہ صرف گناہوں بھری زندگیوں میں مدَنی انقلاب برپا ہوتا بلکہ تِشنگانِ علم کی پیاس بجھنے کا سامان بھی ہوتا ہے۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں مدَنی عُلَماء جَامِعَاتُ الْمَدِیْنَہ سے فارغ ہوکر شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مبارک ہاتھوں سے اپنے سر پر دستار ِ فضیلت سجواتے ہیں اور پھر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدَنی مقصد کہ ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کیکوشش کرنی ہے ‘‘ کے عظیم مشن کی تکمیل میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دین و دنیا کی بھلائیوں کو اکٹھا کرنے میں مصروفِ عمل ہوجاتے ہیں۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ جامعات کی اہمیت کے پیشِ نظر ارشاد فرماتے ہیں : ’’ میری خواہش ہے کہ ہر گلی ہرکوچے میں جَامِعَاتُ الْمَدِیْنَہ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ‘‘ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواہش ہے کہ دعوتِ اسلامی کے تمام تر شعبہ جات و مدَنی کام دعوتِ اسلامی کے مدَنی عُلماء کی زیرِ نگرانی ہوں۔ ان جَامِعَاتُ الْمَدِیْنَہ میں آنے کے سبب جن لوگوں کی زندگیوں میں مدَنی انقلاب برپا ہوئے یا وہ زیورِ علم سے آراستہ ہوگئے یا ان کی گناہوں کی عادات دور ہوئیں ، اُن اسلامی بھائیوں نے اپنی مدَنی بہاریں اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ کے شعبہ امیرِ اہلسنّت کو ارسال فرمائی ہیں۔ ترغیب کے لئے چند مدَنی بہاریں نوک پلک سنوارنے کے بعد پیشِ خدمت ہیں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں ’’ اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ‘‘ کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پرعمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔
اٰمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت
۱۴جُمادَی الاُولٰی ۱۴۳۵ ھ بمطابق 16مارچ 2014 ء
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کے تحریری گلدستے ’’ باحیا نوجوان ‘‘ میں منقول ہے کہ سرکارِ مدینۂ منوّرہ ، سردارِ مکّۂ مُکَرَّمَہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ دِلنشین ہے: ’’ جو شخص صبح و شام مجھ پر دس دس بار دُرُود شریف پڑھے گا بروزِ قِیامت میری شَفَاعت اُسے پہنچ کر رہے گی۔ ‘‘ (الترغیب و الترھیب، ۱ / ۲۶۱، حدیث: ۲۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{1} بَداَطوار شخص عالِم کیسے بنا؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع