30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کھانے، پینے، چلنے، پھرنے، اٹھنے، بیٹھنے الغرض زندگی کے ہر گوشے میں حضورِ اکرم، شفیعِ مُعَظَّم صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسلَّم کی عظیم سنّتیں ایسی موجزن ہوئی ہیں جنہوں نے میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تحصیلِ علمِ دین کا سلسلہ جاری ہے اور 12 ماہ کے مدَنی قافلے میں سفر کے ساتھ ساتھ ذیلی حلقہ نگران کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت کر رہا ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
خربوزے کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے، تِل کوگلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہوجاتاہے ۔اِسی طرح تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا بے وَقعت پتھر بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلہٖ وَسَلَّمکی مہربانی سے انمول ہیرابن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کولَبَّیْک کہتاہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رَشک کرتا اور ایسی ہی موت کی آرزوکرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اورشیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے، اِن شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی۔
مقبول جہاں بھرمیں ہودعوتِ اسلامی
صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّارمدینے کا
غورسے پڑھ کریہ فارم پُرکرکے تفصیل لکھ دیجئے
جواسلامی بھائی فیضانِ سنّت یا امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دیگر کُتُب و رسائل سن یا پڑھ کر، بیان کی کیسٹ سن کریاہفتہ وار، صوبائی وبَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفر یادعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے، زندگی میں مَدَنی انقلاب برپاہوا، نمازی بن گئے، داڑھی، عمامہ وغیرہ سج گیا ، آپ کو یا کسی عزیزکوحیرت انگیز طور پر صحت ملی، پریشانی دُورہوئی، یامرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوا یا اچھی حالت میں رُوح قبض ہوئی، مرحوم کواچھی حالت میں خواب میں دیکھا، بَشارت وغیرہ ہوئی یا تعویذاتِ عطاریہکے ذریعے آفات و بَلِیّات سے نَجات ملی ہو تو ہاتھوں ہاتھ اس فارم کو پُر کر دیجئے اور ایک صفحے پر واقعہ کی تفصیل لکھ کر اس پتیپر بھجوا کر اِحسان فرمائیے ’’ مجلس اَلْمَدِیْنَۃ ُالْعِلْمِیّۃ ‘‘ عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ ، محلہ سوداگران، پُرانی سبزی منڈی بابُ المدینہ کراچی۔ ‘‘
نام مع ولدیت: ______________عمر___کن سے مریدیاطالب ہیں __________خط ملنے کاپتا___________________________فون نمبر (مع کوڈ) ________: ای میل ایڈریس ___________________انقلابی کیسٹ یارسالہ کانام: __________سننے، پڑھنے یاواقعہ رونما ہونے کی تاریخ مہینہ / سال: __________ کتنے دن کے مدنی قافلے میں سفرکیا: ___موجودہ تنظیمی ذمہ داری________ مُنْدَرجہ بالا ذرائع سے جوبَرَکتیں حاصل ہوئیں ، فُلاں فُلاں برائی چھوٹی وہ تفصیلاًاورپہلے کے عمل کی کیفیت (اگرعبرت کے لیے لکھناچاہیں ) مثلاًفیشن پرستی، ڈکیتی وغیرہ اور امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ مبارَکہ سے ظاہرہونے والی بَرَکات و کرامات کے ’’ ایمان افروز واقعات ‘‘ مقام و تاریخ کے ساتھ ایک صفحے پر تفصیلاًتحریر فرما دیجئے۔
اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ دورِحاضرکی وہ یگانۂ روزگار
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع