دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bachon Ko Islami Aqeeday Sikhaiye | بچوں کو اسلامی عقیدے سکھائیے

Jannat o Dozakh Ke Bare Mein Aqaid o Nazaryat

book_icon
بچوں کو اسلامی عقیدے سکھائیے
            

جنت اور دوزخ :

اللہ پاک نے ایمان والوں اورنیک کام کرنے والوں کے لئے جو انعام رکھا ہے اُسے اَجروثواب کہتے ہیں ………اور کافروں اور گناہ کے کام کرنے والوں کے لئے جو سزا رکھی ہے اُسے عَذاب کہا جاتا ہے………ثواب کے لئے اللہ تعالیٰ نے جنّت بنائی ہے اور عذاب دینے کے لئے دوزخ کو پیدا فرمایا ہے۔ جنت ایک مکان ہے جس میں ایسی نعمتیں ہیں جن کونہ آنکھوں نے دیکھا ………نہ کانوں نے سنا………اور نہ کسی کے دل پر اُن کا خیال گزرا………دنیا کی اعلیٰ سے اعلیٰ چیز کو جنت کی کسی شے کے ساتھ کچھ بھی مناسبت نہیں ……… جنت کی کوئی حور زمین کی طرف جھانک لے تو زمین سے آسمان تک روشنی ہوجائے،خوشبو بھر جائے اور چاندسورج کی روشنی جاتی رہے ………جنت کے 100درجے ہیں اور ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا زمین وآسمان کے درمیان ہے ……… اس میں طرح طرح کے ہیرے اورجواہرات کے ایسے صاف شفّاف محلات ہیں جن کے اندر سے باہر اور باہر سے اندر دکھائی دیتا ہے………جنت کی دیواریں سونے اور چاندی کی اینٹوں سے بنی ہیں ………جنت میں پانی، دودھ،شہد اور پاکیزہ شراب کے چار دریا ہیں……… جو کھانے پینے کو دل کرے گا فوراً سامنے آجائے گا………ہر لقمے میں 70ذائقے ہوں گے……… وہاں کسی قسم کی گندگی،تھوک وغیرہ نہیں ہوگا ………کھانے پینے کے بعد خوشبودار ڈکار آئے گی اور خوشبودار فرحت بخش پسینہ نکلے گا اور سارا کھانا ہضم ہوجائے گا………جنتیوں کی زبان پر سبحان اللہ اور اللہ اکبر سانس کی طرح جاری ہوگا۔ دوزخ بھی ایک مکان ہے جس میں طرح طرح کے عذابات ہیں ……… اس کاایندھن(Fuel) انسان اور پتھر ہیں ………اس کی آگ دنیا کی آگ سے 70 درجے زیادہ سخت ہے ……… دوزخ کی آگ کو ہزار سال تک بھڑکایا گیا تو وہ لال سرخ ہوگئی ………پھر ہزار سال تک بھڑکایا گیا تو وہ سفید ہوگئی ……… پھر ہزار برس تک بھڑکایا گیا تو وہ کالی سیاہ ہوگئی………کافروں اورنافرمانوں کو اُس آگ میں ڈال دیا جائے گا………وہ آگ کے سمندر میں ڈوبے ہوں گے……… اوپر بھی آگ ہوگی، نیچے بھی آگ ………دائیں بھی آگ ہوگی،بائیں بھی آگ………کھانا پینا بھی آگ کا ہوگا،لباس وبستر بھی آگ ……… عذاب کے فرشتے لوہے کے گرزوں سے ماریں گے………دوزخی شور مچائیں گے تو اُن کے سروں پر کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گاجس سے پیٹ کی آنتیں اور جسم کی کھالیں پگھل جائیں گی………انہیں کانٹے دار کھانا اور کھولتا ہوا پانی دیا جائے گا……… دوزخ میں خچر کی مانند بڑے بڑے بچھو ہیں اور اونٹ کی گردن جتنے موٹے موٹے سانپ ہیں ………جب وہ کسی دوزخی کو ڈسیں گے تو ایک ہزار سال تک اُن کا زہر اس کو تکلیف پہنچاتا رہے گا………کافر دوزخی اتنا بدصورت اور بدبودار ہوگا کہ اگر اس شکل وصورت کے ساتھ دنیا میں آجائے تو اُسے دیکھ کر تمام لوگ مرجائیں………اُس کی ایک ایک داڑھ اُحد پہاڑ جتنی ہوگی ……… اُس کی زبان آٹھ ہزار گز تک منہ سے باہر گھسٹتی ہوگی اور لوگ اس کو اپنے پاؤں تلے روندیں گے………الغرض کفار کے علاوہ سودخوروں، رشوت کا لین دین کرنے اورجواکھیلنے والو ں اور ناجائز طریقوں سے لوگوں کا مال حاصل کرنے والوں، غیبت وچغلی کھانے والوں، جھوٹ بولنے والوں، مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے اور اُن پر ظلم کرنے والوں کو سزا کے طور پر دوزخ میں ڈالا جائے گا ……… اللہ کریم اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے وطفیل میں ہمیں ہر عذاب سے محفوظ رکھے ……… اور ہر طرح کے گناہوں سے سچی توبہ کی توفیق عطا فرمائے ……… اٰمِیْن ثُمَّ اٰمِیْن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن