دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bachon Ki Tarbiyat Kab Aur Kaisay ki jaye? | بچوں کی تربیت کب اور کیسے کی جائے؟

book_icon
بچوں کی تربیت کب اور کیسے کی جائے؟

پڑھنے کی کوشش کرنے کے زمانے کی کوئی مدت مقرر نہیں کی بلکہ حکم دیا کہ عمر بھر دن رات ہمیشہ اس کے لیے   کوشش کرتا  رہے ۔ ([1])  

اَولاد کو فرمانبردار بنانے کاروحانی علاج

سُوال: نافرمان اولاد کو فرمانبردار بنانے کا روحانی علاج اِرشاد فرما دیجیے ۔

جواب: اولاد کو فرمانبردار بنانے کے تین روحانی علاج پیشِ خدمت ہیں:

 (١)  ہر نماز کے بعد ذیل میں دی ہوئی دُعا اوّل و آخر دُرُود شریف کے ساتھ ایک بار پڑھ لیں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ بال بچّے سُنّتوں کے پابند بنیں گے اور گھر میں مَدَنی ماحول قائم ہو گا۔  (اَللّٰھُمَّ)  رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (۷۴)   (پ۱۹،الفرقان: ۷۴)  ترجَمۂ کنز الایمان: اے ہمارے ربّ ہمیں دے ہماری بیبیوں اور ہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں پرہیزگاروں کاپیشوا بنا۔ ([2])  

 (٢)  نافرمان بچّہ جب سویا ہو تو سِرہانے کھڑے ہو کر ذَیل میں دی ہوئی آیات صِرْف ایک بار اتنی آواز سے پڑھیں کہ اُس کی آنکھ نہ کھلے۔اوّل و آخر ایک مرتبہ دُرُودشریف کے سا تھ 11تا 41دن تک پڑھیں۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِطبَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ (۲۱) فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠ (۲۲)   (پ۳۰،البُرُوج: ۲۱-۲۲)  ترجَمۂ کنز الایمان:  بلکہ وہ کمال شرف والا قرآن ہے لوحِ محفوظ میں ۔

 (٣)  نافرمان اَولاد کو فرماں بردار بنانے کے لئے تا حُصولِ مراد نماز ِفجر کے بعد آسمان کی طرف رُخ کرکے یَاشَھِیْدُ ٢١ بار پڑھیں۔  (اوّل و آخر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک بھی پڑھیں۔)

مرے گھر والے سب پابندِ سنت

                            بنیں ایسا کرم ہو جانِ رحمت           (وسائلِ بخشش)

اولاد کوفرمانبردار بنانے كاايك بہترين ذَریعہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !اپنی اولاد کوفرمانبردار بنانےكاايك بہترين ذَریعہ تبلیغِ قرآن و سنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر عاشقانِ رسول کے ہمراہ سنتوں کی تربیت کے  مدنی قافلوں میں سفر کرنا بھی ہے۔ آپ کی ترغیب و تحریص  کے لیے مَدَنی قافِلے کی ایک مَدَنی بہار



[1]    فتاویٰ رضویہ ،  ۶ / ۳۱۹ ملخصاً  رضا  فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور 

[2]    مسائل القرآن،   ص۲۹۰ ملخصاً   رومی پبلی کیشنز مرکز الاولیا لاہور 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن