30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسے کس طرح یاد کروں؟ فرمایا: ”جب رات سونے لگو تو زَبان کو حَرَکت دیئے بِغیر مَحْض دل میں تین مرتبہ یہ کلمات کہو: اَللہُ مَعِیَ، اَللہُ نَاظِرٌ اِلَیَّ ، اَللہُ شَاھِدِیْ یعنی اللہ تعالیٰ میرے ساتھ ہے، اللہتعالیٰ مجھے دیکھتا ہے ، اللہتعالیٰ میرا گواہ ہے۔“میں نے چند راتیں یہ کَلِمَات پڑھے اور پھر ان کو بتایا۔ انہوں نے فرمایا: اب ہر رات سات مرتبہ پڑھو۔ میں نے ایسا ہی کیا اور پھر ان کو مُطَّلع کیا۔فرمایا: ہر رات گیارہ مرتبہ یہی کَلِمَات پڑھو۔میں نے اِسی طرح پڑھا تو میرے دِل میں اس کی لَذت محسوس ہوئی۔ جب ایک سال گزر گیا تو میرے ماموں جان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان نے فرمایا: ”میں نے جو کچھ تمہیں سکھایا ہے اسے قَبْر میں جانے تک ہمیشہ پڑھتے رہنا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ یہ تمہیں دُنیا و آخرت میں نَفْع دے گا۔“ میں نے کئی سال تک ایسا ہی کیا تو میں نے اپنے اندر اِس کا بے انتِہا مَزہ پایا۔ میں تنہائی میں یہ ذِکْر کرتا رہا۔پھر ایک دن میرے ماموں جان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان نے فرمایا: اے سَہْل! اللہتعالیٰ جس شخص کے ساتھ ہو، اسے دیکھتا ہو اور اس کا گواہ ہو، کیا وہ اس کی نافرمانی کرتا ہے؟ ہرگز نہیں لہٰذا تم اپنے آپ کو گناہ سے بچاؤ۔پھر ماموں جان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان نے مجھے مکتب میں بھیج دیا۔ میں نے سوچا کہیں میرے ذِکْر میں خَلَل نہ آجائے لہٰذا اُستاذ صاحِب سے یہ شَرْط مقرَّر کر لی کہ میں ان کے پاس جا کر صِرْف ایک گھنٹہ پڑھوں گا اور واپس آ جاؤں گا۔میں نے مکتب میں چھ یا سات برس کی عمر میں قرآنِ پاک حِفظ کر لیا۔ میں روزانہ روزہ رکھتا تھا۔ بارہ سال کی عمر تک میں جَو کی روٹی کھاتا رہا۔ میں نے گزارے کا اِنتِظام یوں کیا کہ میں نے ایک دِرْہَم کے جَو شریف خریدلیے اور انہیں پیس کر روٹی پکا لی۔ ہر رات سَحَری کے وَقْت ایک اُوْقِیَہ (یعنی تقریباً 70 گرام) جَو کی روٹی کھاتا ، جس میں نہ نمک ہوتا اور نہ ہی سالن۔ یہ ایک دِرہم مجھے سال بھر کے لیے کافی ہوتا۔ پھر میں نے اِرادہ کیا کہ تین دن مسلسل فاقہ کروں گا اور اس کے بعد کھاؤں گا۔ پھر پانچ دن، پھر سات دن اور پھر پچیس دِنوں کا مسلسل فاقہ رکھا۔ ( یعنی 25 دن کے بعد ایک بار کھانا کھاتا۔) بیس سال تک یِہی طریقہ رہا پھر میں نے کئی سال تک سَیرو سیاحت کی، واپس تُسْتَر آیا تو جب تک اللہتعالیٰ نے چاہا شب بیداری اِختیار کی۔ حضرتِ سیِّدُنا امام احمد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْاَحَد فرماتے ہیں: میں نے مرتے دم تک حضرتِ سیِّدُنا سَہْل بن عبدُ اللّٰہ تُسْتَری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی کو کبھی نمک اِستِعمال کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ ([1])
[1] احیاء العلوم، کتاب ریاضة النفس و تھذیب الأخلاق، بیان الطریق فی ریاضة الصبيان فی أول نشوهم...الخ ، ۳ / ۹۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع