30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لاکھ سمجھائے مگر وہ اس کی بات کو اَہمیت نہیں دیں گے۔
جنبُرے کاموں سے بچوں کو روکنا چاہتے ہیں خودبھی ان کاموں سے اِجتناب کیجیے کیونکہ والدین کے اَچھے یا بُرے کاموں کے اَثرات بچوں پر بھی پڑتے ہیں مثلاً باپ اگر بچے کے سامنے سگرٹ پئے اوربچے کواس سے منع کرےتو بچہ اپنے چھوٹے دِما غ سے سوچے گا کہ سگرٹ پینے میں کوئی نہ کوئی خوبی ضرور ہے جس کو باپ حاصل کرنا چاہتا ہے اور مجھے محروم کر رہا ہے لہٰذا بچّہ چُھپ کر سگرٹ پئے گا۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی اور اپنی اولاد کی تربیت کا جذبہ پانے،علمِ دِین سیکھنے اور سکھانے کے لیے تبلیغِ قرآن وسنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، فرض عُلُوم کے حُصُول، اپنی تمام شرعی ذِمَّہ داریوں پر عمل کے ساتھ ساتھ مدنی اِنعامات پر عمل میں ترقی کے معاملے میں سنجیدگی کے ساتھ مشغول، روزانہ فکرِ مدینہ، ہر ماہ مدنی قافلے میں سفراور مدنی مذاکروں میں شرکت کو اپنا معمول بنا لیجیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنی تربیت کے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کی بھی تربیت کا سامان ہو گا۔
مجھ کو جذبہ دے سفر کرتا رہوں پروَردگار
سنّتوں کی تربیت کے قافِلے میں بار بار (وسائلِ بخشش)
چھوٹے مدنی مُنّوں کی تربیت کا طریقہ
سُوال: چھوٹے مدنی مُنّوں کی تربیت کے حوالے سے کوئی حِکایت بیان فرما دیجیے۔
جواب: چھوٹے بچوں کی زندگی کے اِبتدائی سال بقیہ زندگی کے لیے بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بچے جو کچھ بچپن میں سیکھتے ہیں وہ زندگی بھر ان کے دل ودماغ میں راسخ رہتا ہے لہٰذا بچوں کو شروع سے ہی اچھی عادات واخلاق کا عادی بنایا جائے چنانچہ اس ضمن میں چھوٹے بچوں کی تربیت سے مالا مال ایک زبردست حِکایت مُلاحَظہ کیجیے اور اپنے بچوں کی تربیت کا سامان کیجیے :
بچوں کی تربیت سے مالا مال ایک زبردست حِکایت
حضرتِ سیِّدُنا سَہْل بن عبدُ اللّٰہ تُسْتَری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: میں تین سال کی عمر کا تھا کہ رات کے وَقت اُٹھ کر اپنے ماموں حضرتِ سیِّدُنا محمد بن سَوَّار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْغَفَّار کو نَماز پڑھتے دیکھتا، ایک دن انہوں نے مجھ سے فرمایا: کیا تو اُس رب کو یاد نہیں کرتا جس نے تجھے پیدا فرمایا؟ میں نے پوچھا: میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع