دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bachon Ki Tarbiyat Kab Aur Kaisay ki jaye? | بچوں کی تربیت کب اور کیسے کی جائے؟

book_icon
بچوں کی تربیت کب اور کیسے کی جائے؟

تربیت کرنے والے کو کیسا ہونا  چاہیے؟

سُوال:  بچوں کی تربیت کرنے والے کو خود کیسا ہونا چاہیے؟

جواب: بچّوں کی تربیت کرنے والے کا خود شریعت کے مطابق تربیت یافتہ ہونا ، فرض علوم کی معلومات رکھنا، عاشقانِ رسول  کی صحبت میں رہنا اور وقتاً فوقتاً  علمائے  کِرام  کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام سے رَہنمائی لیتے رہنا ضروری ہے کیونکہ جب خود اسے شریعت و سنَّت کے بارے میں معلومات نہیں ہوں گی تو وہ بچوں کی شریعت و سنَّت کے مطابق تربیت کیسے کر سکے گا۔ بچوں کی تربیت کرنے والے کو  چاہیے کہ وہ گھر، دُکان، کارخانہ اور بازار ہر جگہ اپنا کردار ستھرا رکھے اور یہ عاشقانِ رسول کی صحبتوں اور پیرِ کامل کی برکتوں سے ہی آسان ہے۔ جب گھر باہر ہر جگہ کردار  دُرُست ہو گا تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی بَرکت سے گھرمیں مدنی ماحول بنتا چلا جائے گا۔ ہمارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے چالیس سال تک قوم کے سامنے اپنا کردار پیش کیا۔ یہی وجہ ہے کہ کُفّارِ ناہنجار آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے کردار پر کوئی اُنگلی نہ اُٹھا سکے لہٰذااپنا کردار اور اندازِ زندگی دُرُست رکھنا چاہیے۔

اَخلاق ہوں اچّھے مِرا کردار ہو ستھرا

محبوب کا صَدقہ تُو مجھے نیک بنا دے  (وسائلِ بخشش)

بار با ر ٹوکتے رہنے سے اِجتناب کیجیے

بعض لوگ گھر سے باہر تو اِنتہائی عاجزی اور مسکینی سے پیش آتے ہیں مگر گھر میں مار دھاڑ کرتے رہتے ہیں جس سے گھر والوں اور بچوں  پر بہت بُرااَثر پڑتا ہے۔ گھریلو معاملات میں بات بات پر بچّوں کی امّی کو ان کے سامنے جھاڑنے، مارنے اور بار بار ٹوکتے رہنے سے بھی بچوں کے ذِہنوں پر بُرا اَثر پڑتا ہے اور یوں بچّے ہاتھ سے نکل جاتے ہیں کیونکہ بچّے فطری طور پر ماں سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔جب باپ ان کے سامنے ان کی ماں کو بُرا بھلا کہے گا تو بچوں کے دِلوں میں آہستہ آہستہ باپ کی قدر کم ہوتی چلی جائے گی بالآخر باپ انہیں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن