دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bachon Ki Tarbiyat Kab Aur Kaisay ki jaye? | بچوں کی تربیت کب اور کیسے کی جائے؟

book_icon
بچوں کی تربیت کب اور کیسے کی جائے؟

اپنی اُمَّت کی مغفرت ہو جائے           

آرزو شافعِ اُمَم کی ہے  (وسائلِ بخشش)

فوت شُدہ  کو مُرید کروانا کیسا؟

سُوال:  کیا فوت شُدہ کو مُرید کروایا جا سکتا ہے؟

جواب: جو فوت  ہو جائے اُسے مُرید نہیں کروا سکتے کیونکہ مُرید ہونے  کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ پیرِ کامل کی رہنمائی اور باطنی توجّہ کی بَرَکت سے مُرید اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی ناراضی والے کاموں سے بچتے ہوئے ان کی فرمانبرداری والے کاموں کے مطابق زندگی گزار کر اپنی قبر و آخرت کو بہتر بنا سکے  جبکہ مَرنے والا اپنی زندگی گزار چکا ہے ۔

والدین کی اِجازت كے بغیرمدنی قافلوں میں جانا کیسا؟

سُوال: اگر والدین سنتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے سے روکتے ہوں تو کیا ان کی اِجازت کے بغیر مَدَنی قافلوں میں سفر کر سکتے ہیں ؟ نیز مَدَنی قافلے میں سفرکرنے کے لیے والدین کوکیسے راضی کیا جائے؟  

جواب: مدنی قافلوں میں سفر کرنا علمِ دِین سیکھنے سکھانے اور اپنی قبر و آخرت کو بہتر بنانے کا ایک بہترین ذَریعہ ہے مگر اس کے لیے والدین کو ناراض کرنے اور ان کی نافرمانی کرنے کی اِجازت نہیں۔اگر والدین کو آپ کی خدمت کی حاجت ہے اس لیے وہ مدنی قافلے میں سفر نہیں کرنے دیتے تو آپ ہرگز مدنی قافلے میں سفر نہ کریں اور نہ ہی ان سے اِجازت طلب کریں بلکہ اپنے والدین کی خدمت بجا لائیں۔اگر والدین کو آپ کی خدمت کی حاجت نہیں ہے ویسے ہی شفقت کی بنا پر  مدنی قافلوں میں سفر کرنے سے روکتے ہیں تو ایسی صورت میں حکمتِ عملی اور نرمی سے ان پر اِنفرادی کوشش کیجیے اور انہیں مدنی قافلوں کی برکتیں بتائیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  وہ مان جائیں گے۔ جب ان کی طرف سے  بخوشی اِجازت مل جائے تو بغیر حیل و حجت کیے فوراً مدنی قافلے کے مسافر بن جائیے کیونکہ حیل و حجت کرنے مثلاً”اجازت مل جانے کے بعد بار بار ”اجازت ہے، اجازت ہے “کی رَٹ لگانے  سے ہو سکتا ہے کہ ان کا دِل پھر شفقت سے بھر آئے اور وہ آپ کو منع کر دیں۔ نبیوں کے سلطان،رَحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ حکمت نشان ہے: اَلْحِکْمَۃُ ضَالَّۃُ الْمُؤْمِنِ یعنی حکمت مؤمن کا گم شدہ خزانہ ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن