دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bachon Ki Tarbiyat Kab Aur Kaisay ki jaye? | بچوں کی تربیت کب اور کیسے کی جائے؟

book_icon
بچوں کی تربیت کب اور کیسے کی جائے؟

اس بیماری سے محفوظ رکھا جس میں اس نے اپنی بہت ساری مخلوق کو مبتلا کیا ہے۔“یہ کلمات سُن کر حضرتِ سیِّدُنا  عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام نے اس سے فرمایا:  اے بندۂ  خدا  !کونسی مصیبت ہے جس سے تو محفوظ ہے؟ عرض کی: ”اے روحُ  اللہ عَلَیْہِ السَّلَام ! میں اُس شخص سے بہتر ہوں جس کے دِل میں اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے اپنی وہ معرفت نہیں ڈالی جو میرے دِل میں ڈالی ہے۔“آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا: تم سچ کہتے ہو،اپنا ہاتھ بڑھاؤ۔پھر جیسے ہی آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اُس کا ہاتھ پکڑا تو اُس کا چہرہ اِنتہائی خوبصورت اور باقی جسم دُرُست ہو گیا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے اس کی تمام بیماریاں دُور فرما دیں۔ پھر اس نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی صحبت اِختیار کی اور آپ کے ساتھ ہی عبادت میں مصروف ہو گیا ۔ ([1])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !معلوم ہوا کہ ہمارے  بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن   ہر حال میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا پر راضی رہتے اور اس کا شکر بجا لاتے لہٰذا ہمیں بھی ہر حال میں صبر و شکر کا مُظاہرہ کرنا چاہیے۔ یاد رکھیے ! دُنیوی اَمراض اور تکالیف اگرچہ وقتی طور پر پریشانی کا سبب بنتی ہیں مگر بسااوقات یہ مومِن کے حق میں رَحمت بھی ہوا کرتی ہیں کہ ان پر صَبر کر کے اَجر کمانے اور بے حساب جنَّت میں جانے کا موقع ملتا ہے جبکہ گناہوں کی بیماریاں اِنتہائی تباہ کُن   ہیں کہ  یہمَعَاذَ اللّٰہایمان برباد ہونےاور جہنم میں جانے  کاسبب بن سکتی ہیں۔

عارضی آفتِ دُنیا سے تو ڈرتا ہے دل

ہائے بے خوف عذابوں سے ہوا جاتا ہے

یہ ترا جسم جو بیمار ہے تشویش نہ کر

یہ مرض تیرے گناہوں کو مٹا جاتا ہے

اَصل برباد کن اَمراض گناہوں کے ہیں

                 بھائی کیوں اس کو فراموش کیا جاتا ہے                            (وسائلِ بخشش)

ساری اُمَّت کے لیے دُعائے مغفرت

سُوال:  ساری اُمَّت کے لیے ”دُعائے  مغفرت“کرنے کی کیا وجہ ہے؟

جواب: ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو اپنی اُمَّت سے بڑا پیار ہے،ہمیشہ اس گنہگار



[1]    احیاءُ العلوم،  کتاب المحبة  والشوق  والأنس  والرضا،   بیان حقیقة  الرضا...الخ،  ۵ / ۷۰ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن