دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bachon Ki Tarbiyat Kab Aur Kaisay ki jaye? | بچوں کی تربیت کب اور کیسے کی جائے؟

book_icon
بچوں کی تربیت کب اور کیسے کی جائے؟

گرتے بالوں کا علاج

سُوال: داڑھی اور سر کے بال بَہت گرتے ہیں،برائے کرم اس کے لیے کوئی  علاج  اِرشاد فرما دیجیے۔

جواب: داڑھی یا سر کے بال جھڑتے ہوں یا گنج ہو توآٹھ چمچ زیتون کے گرم کئے ہوئے تیل میں ایک چمچ اَصلی شہد اور ایک چمچ باریک پسی ہوئی دار چینی ملا لیں پھر جہاں کے بال جھڑتے ہوں وہاں خوب مَسلیں پھر اندازاً پانچ منٹ کے بعد دھو لیں یا نہا لیں۔بچا ہوا تیل دوبارہ بھی اِستعمال کر سکتے ہیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  12دن میں فائدہ نظر آ جائے گا ،مگر تا حُصولِ شِفا یہ عمل جاری رکھیے۔ ([1]) یہ تو بال گرنے کا طبی علاج تھا جبکہ مدنی علاج یہ ہے کہ  بال جھڑ رہے ہوں یا دانت، کوئی بیماری ہو یا پریشانی  انسان کو ہر حال میں اللہ عَزَّوَجَلَّ  کا شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ شِکوہ و شکایت کرنے سے بیماریاں  اور پریشانیاں دُور نہیں ہو جاتیں اَلبتہ ان پر ملنے والے اَجر و ثواب سے انسان محروم ہو جاتا ہے لہٰذا   بِلاضرورت لوگوں کو اپنے دُکھ دَرد کی کہانیاں  سنانے اور ان کی ہمدردیاں پانے کے بجائے انہیں پوشیدہ رکھ کر صبر کے ذَریعے اَجر  کمانا چاہیے۔

مصیبت پر صبر کرنے اور اسے پوشیدہ رکھنے کے فضائل کے بھی کیا کہنے ! چنانچہ بےچین دِلوں کے چَین، رَحمتِ دارین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ چین ہے: جس کے مال یا جان میں مصیبت آئی پھر اُس نے اسے پوشیدہ رکھا اور لوگوں پر ظاہر نہ کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ   پر حق ہے کہ اُس کی مَغْفِرت فرما دے۔ ([2])  ایک اور حدیثِ پاک میں اِرشاد فرمایا:  مسلمان کو مرض، پریشانی،رَنج،اَذِیَّت اور غم میں سے جو مصیبت پہنچتی ہے یہاں تک کہ کانٹا بھی چبھتا ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ  اسے اس کے گناہوں کا کفّارہ بنا دیتا ہے۔ ([3]) یہ  ہر رَنج وغم اور مصیبت کا  مدنی علاج ہے۔

 



[1]    مزیدمعلومات حاصل کرنے کے لیےشیخِ طریقت،   امیرِ اہلسنَّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف ” گھریلو علاج “   کامطالعہ کیجیے ۔

(شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )

[2]    مجمع الزوائد،  کتاب الزھد،  بَابٌ فِيمَنْ صَبَرَ عَلَى الْعَيْشِ الشَّدِيدِ وَلَمْ يَشْك اِلَى النَّاسِ،   ۱۰ / ۴۵۰،  حدیث:۱۷۸۷۲  دار  الفكر بيروت

[3]    بخاری،  کتاب المرضی ،  باب  ما جاء  فی کفارة المرض،  ۴ / ۳،  حدیث:۵۶۴۱  دارالكتب العلمية بيروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن