30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آپ کے پیشِ خدمت ہے چُنانچہ شاھدرہ (مرکز الاولیا لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: میں اپنے والِدین كا اِکلوتا بیٹا تھا ، زیادہ لاڈ پیار نے مجھے حد دَرَجہ ڈھیٹ اورماں باپ کا سخت نافرمان بنا دیا تھا ، رات گئے تک آوارہ گردی کرتا اور صبح دیر تک سویا رہتا ۔ ماں باپ سمجھاتے تو اُن کو جھاڑ دیتا۔ وہ بے چارے بعض اوقات رو پڑتے۔ دُعائیں مانگتے مانگتے ماں کی پلکیں بھیگ جاتیں۔ اُس عظیم لمحے پر لاکھوں سلام جس”لمحے“میں مجھے دعوتِ اسلامی والے ایک عاشقِ رسول سے مُلاقات کی سعادت ملی اور اُس نے مَحبَّت اور پیار سے اِنفرادی کوشِش کرتے ہوئے مجھ پاپی و بدکار کو مَدَنی قافِلے میں سفر کے لیے تیّار کیا چُنانچِہ میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ تین دن کے مَدَنی قافِلے کامسافِر بن گیا۔ نہ جانے ان عاشِقانِ رسول نے تین دن کے اندر کیا گھول کر پِلا دیا کہ مجھ جیسے ڈِھیٹ انسان کا پتّھر نما دل جو ماں باپ کے آنسوؤں سے بھی نہ پِگھلتا تھا موم بن گیا ، میرے دل میں مَدَنی اِنقلاب برپا ہو گیا اور میں مَدَنی قافِلے سے نَمازی بن کر لوٹا۔ گھر آ کر میں نے سلام کیا ، والِد صاحِب کی دَست بوسی کی اور امّی جان کے قدم چومے۔ گھر والے حیران تھے ! اس کو کیا ہو گیا ہے کہ کل تک جو کسی کی بات سننے کے لیے تیار نہیں تھا وہ آج اتنا باادب بن گیا ہے ! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی قافِلے میں عاشقانِ رسول کی صحبت نے مجھے یکسر بدل کر رکھ دیا اور یہ بیان دیتے وقَت مجھ سابِقہ بے نَمازی کو ”صدائے مدینہ“ ([1]) لگانے کی ذِمَّہ داری ملی ہوئی ہے۔
گرچہِ اعمالِ بد، اور اَفعالِ بد
نے ہے رُسوا کیا، قافِلے میں چلو
کر سفر آؤ گے، تم سُدھر جاؤ گے
مانگو چل کر دُعا، قافِلے میں چلو
سُوال: والدین پر اولاد کے کیا کیا حقوق ہیں ؟
جواب: جس طرح اولاد پر والدین کے حقوق ہوتے ہیں اسی طرح اولاد کے بھی والدین پر حقوق ہوتے ہیں۔ والدین پر اولاد کے جو حقوق اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے بیان فرمائے
[1] دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مسلمانوں کو نَمازِ فَجر کے لیے جگانے کو ”صَدائے مدینہ“ لگانا کہتے ہیں۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع