my page 8
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bachon Ki Ikhlaqi Tarbiyat | بچوں کی اخلاقی تربیت

book_icon
بچوں کی اخلاقی تربیت
            
ایسے کپڑے ہرگز نہ پہنیں جس میں گھٹنے کُھلے رہتے ہیں اور نہ ہی بہت زیادہ باریک کپڑے پہنیں………اب کھانا کھا کر ظہر کی نماز ادا کریں………پھر کچھ آرام کرلیں………یااپنا ہوم ورک کریں ……قاری صاحب آجائیں تو سپارہ پڑھیں۔ عصر کا وقت ہوجائے تو نمازِ عصر ادا کریں ……… پھر کچھ دیر کھیل لیں……… اوراگر گھر سے باہر کھیلیں تو اندھیرا ہونے سے پہلے پہلے اپنے گھر آجائیں ………کبھی بھی اکیلے گھر سے زیادہ دُور مت جائیں …………جس کو آپ جانتے نہیں اُس سے کوئی بھی چیز لے کر نہ کھائیں اور نہ اُس کے ساتھ کہیں جائیں……… مغرب کا وقت ہوجائے تو نمازِ مغرب ادا کریں……… پھر اگردن میں ہوم ورک نہیں کیا تھا تو اَب کرلیں ………اُس کے بعد رات کا کھانا کھائیں……… کھانا کھا کر گھر ہی میں کچھ دیر اِدھراُدھر ٹہل لیں ………عشاء کا وقت ہوجائے تو نمازِ عشاء ادا کریں………ہر نماز کے بعد اپنے لیے، امی ابو، بہن بھائیوں اور دوستوں کے لیے اچھی اچھی دعائیں کریں………نماز سے فارغ ہوکر امی جان یا ابوجان سے اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت یا معجزات میں سے کم از کم ایک واقعہ /ایک حدیث پاک لازمی سنیں ………یا کتاب سے دیکھ کر خود پڑھ لیں ……… اسی طرح وقتاً فوقتاً صحابۂ کرام رضی اللہ عنہ م کےواقعات پڑھا یا سنا کریں ……… کم از کم دس منٹ اس کام کو روزانہ دیں……… اب سونے کا وقت آپہنچا……… دانت صاف کریں اور واش روم سے فارغ ہوجائیں……… پھراپنے بستر پر آئیں……… 33بار سُبْحَانَ اللہ پڑھیں،33بار اَلْحَمْدُ للہ اور 34بار اللہ اَکْبَر پڑھ لیں، پھر 12مرتبہ دُرود شریف پڑھیں………آخرمیں سونے کی دعا ” اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ أَمُوْتُ وَأَحْیَا “ پڑھیں اور جلدی جلدی سوجائیں ………اور میٹھی میٹھی نیند میں کھو جائیں ………کیونکہ پھر اگلی صبح جلدی اٹھنا ہے ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن