30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سب لوگ دُور رہتے ہیں ………اُن سے پیار نہیں کرتے ………معاشرے میں انہیں اچھا مقام نہیں ملتا………لہٰذا اپنی زبان سے ہمیشہ اچھی باتیں ہی کیا کریں ………نہ خود گندی اور بُری باتیں کریں اور نہ کسی اور کو کرنے دیں………نیز گندی باتیں کرنے والوں سے دوستی بالکل بھی نہ کریں بلکہ ایسوں سے بہت دُور رہیں ۔
(07)رات کو دیر سے سونا
پیارے بچو! رات کو دیر تک جاگنا سمجھدار بچوں کا طریقہ بالکل بھی نہیں ہے…… اپنے شیڈول میں جلدی سونے کو شامل رکھیں………اس سے آپ کی صحت اوردماغی صلاحیت بہت اچھی رہے گی ………اور اگرٹی وی دیکھنے /موبائل سے کھیلنے/ ویڈیو گیمز میں لگے رہنے/سوشل میڈیا کے بے جااستعمال کی وجہ سے آپ رات کو دیر تک جاگتے رہتے ہیں تو یہ بہت خطرناک بات ہے ………اس سے جہاں ایک طرف صحت بگڑتی اورآنکھیں خراب ہوتی ہیں تو دوسری طرف بہت سی پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے………مثلا نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے اسکول کی کلاس لیتے ہوئے آپ کو پریشانی ہوسکتی ہے ………ممکن ہے کہ آپ کا ذہن حاضر نہ ہویا توجہ پوری نہ ہوتو ٹیچر کی باتیں صحیح طرح سمجھ نہ آئیں………آپ کوئی اُلٹا سوال پوچھ لیں اور کلاس فیلوز آپ پر ہنسیں ………نیز ذہن پر زور پڑے گاجس سے نقصان کا اندیشہ رہتا ہے………عافیت اسی میں ہے کہ اچھے بچوں کی طرح رات کو جلدی سوئیں اور صبح جلدی اُٹھ جائیں ۔
(08)ہوم ورک میں دیر کرنا
پیارے بچو!ہرکام وقت پر کرنا اچھی بات ہے………اور وقت پر کام کرنے سے کام اچھا اور مکمل ہوتا ہے……… جو کام کرنا ہی کرنا ہے تو وقت پر انجام دے دینا چاہیے……… اگرایسے کام کو ٹال مٹول کرکے دیر سے کریں گے تو بہت ممکن ہے کہ کام میں غلطی ہوجائے یا کام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع