my page 37
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bachon Ki Ikhlaqi Tarbiyat | بچوں کی اخلاقی تربیت

book_icon
بچوں کی اخلاقی تربیت
            
والے گندے بچے ہوتے ہیں ………پھر اس میں یہ خطرہ بھی ہے کہ ناخنوں کا میل پیٹ میں جاکر بیماریاں پیدا کرسکتا ہے………ناخن ضرور کاٹیں مگر نیل کٹر سے اور سُنّت کے مطابق کاٹیں………ناخن کاٹنے کاایک سُنّت طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے سیدھے ہاتھ کی شہادت والی اُنگلی کا ناخن کاٹیں………پھر درمیان والی ………پھر اُس کے ساتھ والی ………اُس کے بعد سب سے چھوٹی اُنگلی کا ناخن تراشیں ………پھر اُلٹے ہاتھ کی چھوٹی اُنگلی سے شروع کرکے اَنگوٹھے تک سارے ناخن کاٹ لیں اور آخر میں سیدھے ہاتھ کے اَنگوٹھے کا ناخن کاٹیں۔

(06)گندی باتیں کرنا

پیارے بچو!اپنی زبان کو گندی باتوں،گالیوں اوربے حیائی والے الفاظ اور جملوں سے ہمیشہ پاک رکھیں ……… جب بھی بات کریں اچھی بات کریں ورنہ خاموش رہیں ………یاد رکھیں ! گندی باتیں کرنے والوں سے اللہ پاک اور اس کے رسول کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ناراض ہوتے ہیں………اعمال لکھنے والے فرشتوں کواس سےتکلیف پہنچتی ہے ……… بندہ جب بھی کوئی لفظ زبان سے نکالتا ہے،فرشتے وہ لکھ لیتے ہیں ……… اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: ( مَا یَلْفِظُ مِنۡ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیۡہِ رَقِیۡبٌ عَتِیۡدٌ ) (پ26،ق:18)ترجمہ کنزالایمان:کوئی بات وہ زبان سے نہیں نکالتا کہ اس کے پاس ایک محافظ تیار نہ بیٹھا ہو ………اکثر گندی باتیں گناہوں پر مشتمل ہوتی ہیں ………اور گناہ انسان کو دوزخ میں لے جاتے ہیں ………فحش گوئی بھی گناہ اور بُرا طریقہ ہے………ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں:حیا ایمان سے ہے اور ایمان جنت میں ہے اور فحش بکنا(گندی باتیں کرنا) بے ادبی ہے اور بے ادبی دوزخ میں ہے۔ (ترمذی، حدیث:1932) ………ایک حدیث پاک میں فحش گوئی کو منافقت میں سے قرار دیا گیا ہے۔(سنن دارمی،حدیث:509) ………جبکہ ایک روایت میں گندی باتیں کرنے کو نحوست کہا گیا ہے۔ (کنزالعمال، حدیث:8091)………گندی باتیں کرنے والوں سے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن