my page 16
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bachon Ki Ikhlaqi Tarbiyat | بچوں کی اخلاقی تربیت

book_icon
بچوں کی اخلاقی تربیت
            
اگر ہمارے سامنے کوئی غیبت کرے تو ہمیں چاہیے کہ اُسے مسلمان کی بُرائی بیان کرنے سے روک دیں یااُس کی بات نہ سُنیں ……… مثال کے طور پر ہم کسی کی غیر موجودگی میں اُس کے متعلق ایسے جملے ہرگز نہ بولیں اور نہ ہی سُنیں :(1)وہ بہت گندہ بچہ ہے (2)وہ دوسروں کی چیزیں چُرالیتا ہے (3)وہ دوسروں کے پیسے /لنچ باکس چھین کر کھالیتا ہے (4)اُس کے دانت کتنے گندے ہیں (5)اُس کے منہ سے بدبو آتی ہے (6)وہ بہت بگڑا ہوا ہے (7)وہ بہت تکبر کرتا ہے (8)اُس کا دماغ خراب ہے (9)اتنا بڑا ہوگیا ہے مگر تمیز نہیں آئی (10)اُس کو جھوٹ کی عادت پڑگئی ہے (11)وہ پڑھائی میں بہت کمزور ہے (12)وہ ماں باپ کو بہت تنگ کرتا ہے (13)وہ ہر وقت لڑتا ہی رہتا ہے (14)اُس نے جھوٹ بول کر مجھے ٹیچر سے پِٹوایا۔

چُغل خوری نہ کریں

پیارے بچو!غیبت کی طرح چغل خوری بھی ایک بڑا گناہ ہے………آج کل بہت سارے بچے چغلی کے گناہ میں پڑے ہوئے ہیں ………چغلی اس کو کہتے ہیں کہ ایک شخص کی بات دوسرے کو اس لیے بتانا تاکہ اُن دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑا اور اختلاف ہوجائے……… چغل خوری کے دنیا اور آخرت میں بہت سارے نقصانات ہیں ………لوگ ایک دوسرے کے دُشمن بن جاتے ہیں ………دلوں میں نفرت پیدا ہوجاتی ہے………آپس کا پیار ومحبت ختم ہوجاتا ہے……… دوستوں میں جُدائی پڑجاتی ہے ……… خاندان والے ایک دوسرے کو چھوڑ دیتے ہیں………بھائی بھائی سے الگ ہوجاتا ہے ………چغلی کرنے والے کو قبر میں عذاب دیا جاتا ہے ………جنت میں داخلے سے روک دیا جائے گا………چغل خوری کو قرآن پاک میں بُرا کام کہا گیا ہے………جیسا کہ ایک بہت بُرے شخص ولید بن مُغَیرَہ کی بُری

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن