دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bachay Zid Kiyon Kartay Hain? | بچے ضد کیوں کرتے ہیں؟

book_icon
بچے ضد کیوں کرتے ہیں؟

سُوال: کیا عبدُالحریر  نام رکھ سکتے ہیں؟ (اسلامی بہن کا سُوال)

جواب:حریر کے معنیٰ ریشم کے ہیں تو عبدُ الحریر کے معنیٰ ہوئے ریشم کا بندہ ، بس یہ Unique (یعنی انوکھے) نام کے چکر میں رکھ دیا ہو گا۔ اگر عبدُالحریر کی جگہ کوئی اور  نام رکھنا ہو تو عبدُالقدیر نام رکھ سکتے ہیں لیکن اِس میں  مسئلہ یہ ہے کہ لوگ عبد ہٹاکر صرف قدیر بولنا شروع کردیتے ہیں اور اللہ پاک کے سِوا کسی کو قدیر بولنا ناجائز و گناہ ہے کہ یہ اللہ پاک کی صفت ہے۔ ([1])نصیر نام رکھ سکتے ہیں کہ بندے کو نصیر کہنے میں حرج نہیں ہے۔ اِسی طرح جریر نام بھی رکھ سکتے ہیں کہ یہ ایک صحابی  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ    کا نام ہے۔

فرض نماز کے بعد لمبی دُعا مانگنا کیسا؟

سُوال: جمعہ کی فرض نماز اور سنتوں کے دَرمیان کتنی لمبی دُعا مانگنی چاہیے؟

جواب:بہارِ شریعت میں فرضوں اور سنتوں کے دَرمیان اَذکارِ طویلہ سے منع کیا گیا ہے یعنی ذِکر ، آیات ، دُرُود و سلام وغیرہ جو بھی پڑھنا ہو زیادہ لمبا  نہ کرے۔ ([2])فرض اور سنتوں کے دَرمیان فاصلہ کرنا ہے تو یہ مختصر سے وقت میں بھی ہو جائے گا ، اس کے لیے آیۃ الکرسی بھی پڑھی جا سکتی ہے اور مختصر دُعا سے بھی فاصلہ ہو سکتا ہے۔ ([3])لہٰذا فرضوں کے بعد مختصر دُعا مانگی جا سکتی ہے جیسے ہمارے یہاں جمعہ کے فرضوں کے بعد ایک آدھ منٹ کی اُردو میں دُعا مانگی جاتی ہے یہ بھی مختصر دُعا میں ہی شمار ہو گا ، اس میں لوگوں کے لیے بھی دُعا مانگی جائے کہ  اس سے ان کی دِل جوئی ہوگی۔ بعض اوقات لوگ آوازیں لگاکر کہہ بھی رہے ہوتے ہیں کہ مریضوں کے لیے دُعا کر دیجیے۔ “ جن نمازوں کے بعد سنتیں نہیں ہیں جیسے فجر اور عصر اگر ان میں طویل دُعا مانگی تو حرج نہیں ۔ “ ([4])

Dialysis کا روحانی اور طِبّی علاج

سُوال: میری والدہ بیمار ہیں ان کے Dialysis ہوتے ہیں کوئی وَظیفہ اِر شا دفرما دیجئے۔

جواب:اللہ پاک اپنے پیار ے حبیب   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم   کے صَدقے آپ کی اَمّی جان کو شِفائے کامِلہ عاجِلہ نافِعہ عطا فرمائے۔ ایک بار  دُرُود شریف اور ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم کے سا تھ سات مَرتبہ سورۂ اَلَم نَشرح پھر آخر میں ایک بار دُرُود شریف پڑھ کر دَم کیجئے اِنْ شَآءَ اللّٰہ بہتری آئے گی۔

ایک طِبّی نسخہ بھی پیشِ خدمت ہے لیکن یہ اپنے طبیب کے مشورے سے ہی کیجیے گا : ر وزانہ خالی پیٹ پانچ یا سات پستے کے دانے چبا کر کھالیںاِنْ شَآءَ اللّٰہ فائدہ ہو گا۔ پستے کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مختلف بیماریوں کے لیے بہترین علاج ہے۔ اگرچہ پستہ ایک غِذا کی طرح ہے ، لوگ کھا تے رہتے ہیں لیکن یہاں بطورِ دوا کھانا ہے تو اپنے طبیب کے مشورے سے ہی کھانا مفید ہوگا۔

مالِ وقف کو نقصان پہنچایا تو کیا حکم ہے؟

سُوال:مالِ وقف کسے کہتے ہیں اور مالِ وقف کو  نقصان پہنچانا کیسا ؟ اگر کسی نابالغ نے مدرسے یا مسجد کی کسی چیز کو نقصان پہنچایا تو اس کے لیے کیا حکم ہوگا؟ (ایک بچے کا بذریعہ کال سُوال)

جواب: “ وقف “ شریعت کی ایک اِصطلاح ہے ، اس کے اَحکام عام چیزوں سے الگ  ہیں۔ ([5])اگر مدرسے یا مسجد کی وقف شُدہ کسی چیز کو نقصان پہنچایا تو اس کا تاوان دینا ہو گا([6]) یعنی جتنا نقصان پہنچایا ہے اس کے برابر رقم دینا ہوگی ، صرف توبہ سے اس نقصان کی تلافی نہیں ہوگی ، نہ مُتَوَلّی کے یہ کہنے سے تلافی ہو گی کہ کوئی بات نہیں۔  

کیا صاحبِ حیثیت شخص گیارہویں شریف کی نیاز کھا سکتا ہے؟

سُوال:کیا گیارہویں شریف کی نیاز صاحبِ حیثیت شخص کھا سکتا ہے؟  (SMS کے ذَریعے سُوال)

جواب:گیارہویں شریف کی نیاز تَبَرُّک ہے لہٰذا یہ نیاز سب کھا سکتے ہیں۔ ([7]

کیا سر میں جوئیں ہوں تو مصیبت آتی ہے؟

سُوال: لوگ کہتے ہیں : “ جب سر میں جوئیں پڑجاتی ہیں تو اس کے بعد کوئی نہ کوئی مصیبت آتی ہے “ کیا یہ دُرُست ہے؟

 



[1]    فتاویٰ مصطفویہ ، ص ۸۹-۹۰ ملخصاً ۔

[2]    فتاویٰ ھندیة ،  کتاب الصلاة ،  الباب الرابع فی صفة الصلاة ،  الفصل الثالث ،  ۱ / ۷۷۔ بہارِ شریعت ، ۱ / ۵۳۷ ، حصہ : ۳۔

[3]    اشعة اللمعات ، کتاب الصلاة ،  باب الذکر بعد الصلاة ، ۱ / ۴۴۸۔

[4]    فتاویٰ رضویہ ، ۶ / ۲۳۳ ملخصاً۔

[5]    وقف کے یہ معنیٰ ہیں کہ کسی شے کو اپنی ملک سے خارج کرکے خالص اللہ پاک کی ملک کردینا اس طرح کہ اُس کا نفع بند گانِ خدا میں سے جس کو چاہے ملتا رہے۔ (بہارِ شریعت ، ۲ / ۵۲۳ ، حصہ : ۱۰)

[6]    بہارِ شریعت ، ۲ / ۵۴۲ ، حصہ : ۱۰۔

[7]    اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  فرماتے ہیں : وہ طعام کہ نذور اَرواحِ طیبہ حضرات انبیاء واولیاء علیہم الصلٰوۃ والثناء کیاجاتا ہے اور فقراء واغنیاء سب کو بطورِ تبرک دیا جاتا ہے یہ سب کو بلاتکلف رَوا(یعنی جائز)ہے۔ او روہ ضرور باعثِ برکت ہے۔ برکت والوں کی طرف جو چیز نسبت کی جاتی ہے اس میں برکت آجاتی ہے۔ مسلمان اس کھانے کی تعظیم کرتے ہیں اور وہ اس میں مُصِیب(یعنی دُرُست) ہیں۔  (فتاویٰ رضویہ ، ۹ / ۶۱۴)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن