30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آتے ہیں پھر یہ بچے جو شور شرابا کرتے اور کبڈیاں کھیلتے ہیں اس کی وجہ سے دوسرے اسلامی بھائی تشویش میں مبتلا ہو جاتے ہیں ، اور ان بچوں کو لانے والے بھی صحیح طرح عِلمِ دِین کی طرف متوجہ نہیں ہو پاتے ، کبھی یہ بچے کہتے ہیں : ہمیں بھوک لگ رہی ہے ، کبھی کہتے ہیں : نیند آرہی ہے ، کبھی کہتے ہیں : پیشاب آرہا ہے تو اس شخص کو بھی دَرمیان سے اُٹھ کر بچے کو پیشاب کروانے جانا پڑتا ہے۔ مہربانی کرکے بچوں کو اپنے ساتھ نہ لایا کریں ، نہ ان کی ملاقات کروانے کا مُطالبہ کیا کریں ، ان کو کسی رشتے دار کے پاس چھوڑ کر آیا کریں ، اس سے آپ ٹینشن فری ہوکر عِلمِ دِین حاصِل کرسکیں گے۔ (7)فرشِ مسجد پرلوگوں کے گِرے پڑے بال یا ہلکا پھلکا کچرا ڈالنے کیلئے ہو سکے تو ایک شاپر جیب میں رکھ لیجئے۔ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم : جو مسجد سے تکلیف دینے والی چیز نکالے گا ، اللہ پاک اُس کیلئے جنت میں ایک گھر بنا ئے گا۔ (6)(8)پسینے اور منہ کی رال وغیرہ سے مسجِد کے فرش ، دَری یا کارپیٹ کو بچانے کیلئے جب بھی سوئیں اپنی ذاتی چادر وغیرہ ہی پر سوئیں (9) مسجد میں اگر خَس(یعنی معمولی سا تنکا یا ذَرّہ) بھی پھینکا جائے تواس سے مسجِدکو اِس قدر تکلیف پہنچتی ہے جیسے اِنسان کو اپنی آنکھ میں معمولی ذَرّہ پڑ جانے سے ہوتی ہے۔ ([1]) (10) اَعضائے وُضُوسے وُضوکے پانی کے قطرے فرشِ مسجد (یعنی مسجد کی زمین) پر گِرانا ، ناجائز و گناہ ہے ، ([2])البتہ فنائے مسجد میں قطرے ٹپکانے کا یہ حکم نہیں۔ فنائے مسجد سے مُراد مسجد کی وہ جگہ ہوتی ہے جو مسجد کی ضَرورتوں کے لیے بنائی جاتی ہے([3]) جیسے امام کا حجرہ ، مؤذن کا کمرہ یا وہ جگہ جہاں مسجد کی دَریاں اور چٹائیاں رکھی جاتی ہیں ، یہ سب فنائے مسجد ہیں۔ اِسی طرح مسجد سے متصل نمازِ جنازہ کے لیے بنائی گئی جگہ بھی فنائے مسجد ہے جیسے عالَمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مسجد کے پیچھے آسمان کے نیچے جو کھلی جگہ ہے یہ حصہ بھی فنائے مسجد ہے ، ہم نے نیت کی تھی کہ ہم یہاں نمازِ جنازہ پڑھائیں گے۔ یاد رَکھیے! نمازِ جنازہ کی وہ جگہ فنائےمسجد ہے جو بالکل مسجد سے ملی ہوئی ہو یہ نہیں کہ دو گلی چھوڑ کر کوئی جگہ ہے جہاں نمازِ جنازہ پڑھا جاتاہے ظاہر ہے وہ فنائے مسجد نہیں ہو سکتی۔ (11)مسجد کی دَریوں اور کارپیٹ وغیرہ کے دھاگے اورچٹائیوں کے تنکے نوچنے سے پرہیز کیجئے۔ (یہ اِحتیاط ہرجگہ مثلاً کسی کے گھر یا کہیں محفل وغیرہ میں جائیں تب بھی بلکہ اپنے گھر میں بھی اِس بات کا خیال رکھیے) تنکے اور دھاگے نوچنے سے دَری وغیرہ کو نقصان پہنچتا ہے اور پھر مسجد تو مسجد ہے اس کا زیادہ خیال رکھنا ہو گا ، کسی کے گھر گئے اور وہاں کارپیٹ وغیرہ کے دھاگے نوچے تو حقوق العباد کا مسئلہ ہو گا اور یہ بہت سخت مُعاملہ ہے۔ (12) مسجد میں دوڑنایا زورسے قدم رکھنا ، جس سے آوازپیدا ہو منع ہے۔ (4) (13) مسجد کے فرش پرکوئی چیز زور سے نہ پھینکی جائے(5)اور چادر یا رومال وغیرہ سے فرش اِس طرح نہ جھاڑیں کہ آواز پیدا ہو(مسجد کی صفائی کرنے والوں کو بہت اِحتیاط سے کام لینا چاہیے) (14)تلاوت و نعت(او رباجازتِ شرعی کیے جانے والے اِعلان) وغیرہ میں اِتنی بلند آواز کرنا جس سے کسی نمازی کو تشویش ہو یا سوتے کو اِیذا پہنچے ، مکروہ ہے۔ (6)دار الافتا اہلسنت کا فتویٰ ہے کہ اگر آواز اتنی بلند کی جس سے خود کو تکلیف ہو یا کسی کی نماز میں خلل واقع ہوتا ہو تو اتنی آواز سے پڑھنا ناجائز ہے۔ مسجد میں نعرے لگانے اور مائیک اِستعمال کرنے میں سخت اِحتیاط کی حاجت ہے۔
نبیٔ پاک عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے کتنی محبت کرنی چاہیے؟
سُوال: پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم سے کتنی محبت کرنی چاہیے؟ (بنگلہ دیش کے اسلامی بھائی کا سُوال)
جواب: پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم سے اپنے ماں باپ ، آل اَولاد اور ہر پیاری چیز سے بڑھ کر محبت کرنا ضَروری ہے۔ ([4]) ہر جمعہ کو خطباتِ رَضویہ میں سنتے ہوں گے : اَلَا لَا اِیْمَانَ لِمَنْ لَّا مَحَبَّۃَ لَہٗ یعنی خبر دار! اس کا اِیمان نہیں جس کو سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم سے محبت نہیں۔ ([5])
محبت غیر کی دِل سے نکالو یَارَسُوْلَ اللہ مجھے اپنا ہی دِیوانہ بنالو یَارَسُوْلَ اللہ
سرکار عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے پہلی وحی کی خبر سب سے پہلے کس کو دی؟
سُوال: جب پہلی وحی نازل ہوئی تو سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے سب سے پہلے کس سے بیان فرمائی؟
[1] جذب القلوب ، ص ۲۲۲۔
[2] بدائع الصنائع ، کتاب الصوم ، فصل و اما رکن الاعتکاف و محضوراته...الخ ، ۲ / ۲۸۴۔ ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص ۳۱۸۔
[3] فتاویٰ امجدیہ، ۱/۳۹۹۔ 4 ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص ۳۱۸۔ 5 ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص ۳۲۳۔
6 رد المحتار ، کتاب الصلاة ، فصل فی القراءة ، ۲ / ۳۰۴۔ بہارِ شریعت ، ۱ / ۵۴۴ ، حصہ : ۳۔
[4] رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : لَا يُؤْمِنُ اَحَدُكُمْ حَتّٰى اَكُوْنَ اَحَبَّ اِلَـيْهِ مِنْ وَّالِدِهٖ وَوَلَدِهٖ وَالنَّاسِ اَجْمَعِينَ یعنی تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اسے اس کے باپ ، اَولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں ۔ (بخاری ، کتاب الایمان ، باب حب الرسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم من الایمان ، ۱ / ۱۷ ، حدیث : ۱۵)اِس حدیث ِ پاک کے تحت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : مؤمن کامل کے اِیمان کی نشانی یہ ہے کہ مؤمن کے نزدیک رَسُولِ خدا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم تمام چیزوں اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب ومعظّم ہوں ، اس حدیث میں حضورکے زیادہ محبوب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ حقوق کی ادائیگی میں حضورکو اُونچا مانے اِس طرح کہ حضورکے لائے ہوئے دِین کو تسلیم کرے ، حضور کی سنتوں کی پیروی کرے ، حضور کی تعظیم و ادب بجالائے اور ہر شخص اور ہر چیز یعنی اپنی ذات ، اپنی اولاد اور اپنے ماں باپ ، اپنے عزیز واقارب اور اپنے مال و اسباب پر حضور کی رضا و خوشی کو مُقَدَّم رکھے ، جس کے معنیٰ یہ ہیں کہ اپنی ہر پیاری چیز یہاں تک کہ اپنی جان کے چلے جانے پر بھی راضی رہے لیکن حضور کے حق کو دَبتا ہوا گورا نہ کرے۔
(اشعة اللمعات ، کتاب الایمان ، الفصل الاول ، ۱ / ۵۰ ملخصًا)
[5] خطباتِ رضویہ ، ص ۶۔ دلائل الخیرات ، فصل فی فضل الصلٰوة علی النبی ، ص۴۷۔ 3 مراٰۃ المناجیح ، ۸ / ۹۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع