دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bachay Ko Shararat Par Ubharne Wali Cheezain | بچے کو شرارت پر اُبھارنے والی چیزیں

book_icon
بچے کو شرارت پر اُبھارنے والی چیزیں

درىافت  کىا کہ ’’کس نے اس کے بچے کے معاملے مىں اسے تکلىف پہنچائى ہے؟ اس کے بچے اسے لوٹا دو۔‘‘([1])

ہاں یہیں کرتی ہیں چڑیاں فریاد ہاں یہیں چاہتی ہے ہرنی داد

                                                                                                                                                                                             اِسی در پر شُترانِ ناشاد گلۂ رنج و عنا کرتے ہیں                      (حدائقِ  بخشش)

تلسی کا پودا/ درخت مافیا/پودے مرنے کا گناہ

سُوال: مىں تقریباً  12 سال سے مالی کا کام کررہا ہوں۔ میرے کچھ سوالات ہیں:

                             (1)کچھ لوگ نرسری میں آکر تلسی کا پودا مانگتے ہیں اور خرید کر گھرلے جاتے ہیں۔ ان کی سوچ یہ ہوتی ہے کہ تلسی کا پودا لگانے سے گھر میں خیر و بَرَکت ہوتی ہے۔ اِسلام  میں اس کی کیا حیثیت ہے؟

                             (2)اىک مافىا اىسا ہے جو درخت کاٹ کر بزنس کرتا اور کروڑوں روپے کماتا ہے۔ کیا اس طرح درخت کاٹنا گناہ ہے؟

                             (3)بعض پودوں میں کیڑے لگ جاتے ہیں اور مختلف قسم کے اسپرے کرنے کے باوجود وہ پودے بچ نہیں پاتے، بلکہ مرجاتے ہیں۔ کیا اس کا گناہ ہمارے سر ہوگا؟ (محمد اکرم)

جواب: (1)بعض پودے غیر مسلموں میں مقدس مانے جاتے ہیں۔ تلسی بھی ایک مذہب کے نزدیک مبارک پودا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اسی مذہب کے لوگ آتے ہوں اور تلسی کا پودا اس لئے لے جاتے ہوں کہ اسے گھر میں لگانے سے بَرَکت ہوگی۔ اگر کوئی مسلمان خریدتا ہے تو وہ اس نیّت سے نہیں لے جاتا ہوگا، کیونکہ تلسی کا پودا اللہ پاک کا پیدا کردہ ہے اور اس کے طبی فوائد بھی ہیں۔ تلسی کا پودا غالباً حکمت یعنی دیسی دوائیوں میں بھی اِستِعمال ہوتا ہے۔

                             (2)اگر یہ درخت مافىا چوری چھپے کسی کا درخت کاٹ کر لے جاتا اور بیچتا ہے یا غیر قانونی طریقے سے کام کرتا ہے تو یہ گناہ کا کام ہے، اس سے بچنا چاہیے۔

                             (3)ہر چیز نے فنا ہونا ہے۔ بندہ بھی تو بالآخر مرجاتا ہے۔ آپ کے دوائی چھڑکنے سے کیڑے بھی تو مرجاتے ہوں گے۔ اگر درخت پر اسپرے نہ کیا اور وہ مرجھا گیا تب بھی کوئی گناہ نہیں ہے، کیونکہ جو درخت لگاتا ہے اپنے بھلے کےلئے لگاتا ہے، تاکہ اس سے کچھ کمائے۔

کیا 12 بجے مسجد جانے سے جنات پٹخ دیتے ہیں؟

سُوال:  کچھ لوگوں کا نظرىہ ہے کہ دن یا رات میں جب 12 بجیں اس وقت کچھ لکھنا، پڑھنا یا مسجد میں جانا نہیں چاہیے، ورنہ جنات پٹخ دیتے ہیں۔ کیا یہ بات دُرُست ہے؟

جواب: رَمَضان شریف میں معتکفین دن رات مسجد میں پڑے رہتے ہیں اور روزانہ دو مرتبہ 12 بجے کا وقت آتا ہے۔ ابھی تک تو کسی معتکف کو جنات نے نہیں پٹخا اور نہ ہی کوئی جن پٹخ سکتا ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ۔  یہ سب ڈھکوسلے ہیں اور لوگوں کی چلائی ہوئی باتیں ہیں۔ جس کو جو سمجھ آتا ہے بول رہا ہوتا ہے۔ علمائے کرام سے پوچھ کر راہ نُمائی لینی چاہیے۔

جنتی نوجوانوں کا قد کتنا ہوگا؟

سُوال:  جنتى نوجوانوں کا قد کتنا ہوگا؟

جواب: حضرتِ سَیِّدُنا  آدم عَلَیْہِ السَّلَام کا قد 60 ہاتھ تھا۔([2]) اتنا ہی قد ہر جنتی کا ہوگا۔([3])

کیا بچے کےعیوب بیان کرنا غیبت ہے؟

سُوال: کیا بچے کے عیوب کسی کے سامنے بیان کرنا غیبت ہے؟ ([4])

جواب: جی ہاں! کسی کے پیچھے اس کی بُرائی کرنے کے لئے اس کا عیب بیان کرنا غیبت کہلاتا ہے۔([5]) غیبت چھوٹے بچے کی بھی ہوجاتی ہے۔ مثلاً آپ نے کہا کہ ’’میرے بچے نے ناک میں دم کر رکھا ہے، بڑا شریر ہے، بہت ضدی ہے، ایسا ستاتا ہے کہ بس‘‘ تو یہ آپ نے چار غیبتیں کردیں، کیونکہ ’’ناک میں دم کرنا‘‘ ایک غیبت ہے، ’’شریر ہونا‘‘ دوسری غیبت ہے، ’’ضدی ہونا‘‘ تیسری غیبت ہے اور ’’ستانا‘‘ چوتھی غیبت ہے۔ اگر کوئی چھوٹا بچّہ بستر گندا کردیتا ہے تو اس کے بارے میں یہ کہنا کہ ’’جب دیکھو پیشاب کردیتا ہے‘‘ غیبت ہے۔ یوں ہی یہ کہنا کہ ’’بہت غصے والا ہے‘‘ غیبت ہے، کیونکہ غصے والا ہونا عیب ہے۔ ایسی چیزیں بلا ضرورت بیان کرنے سے بچنا چاہیے، کیونکہ  جسے بتارہے ہیں وہ ان چیزوں کو ٹھیک نہیں کرسکتا۔ البتہ اگر کسی سے دعا کروانے یا تعویذ لینے کےلئے یہ چیزیں بیان کیں تو وہ الگ بات ہے، کیونکہ اب ضرورت موجود ہے۔ اگر ایسی باتیں



[1]   ابوداؤد، كتاب الجهاد، باب فی کراهية حرق العدو بالنار، ۳/۷۵، حدیث:۲۶۷۵۔

[2]   مراٰۃ المناجیح، ۷/۴۸۴۔

[3]   مراٰۃ المناجیح، ۷/۴۸۴۔

[4]   یہ سُوال شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اَہلِ سنَّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا عطا فرمودہ  ہی ہے۔(شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت)

[5]   بہار شریعت، ۳/۵۳۲، حصّہ:۱۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن